/ Friday, 26 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(298)  تلاش کے نتائج

حضرت شیخ بکر بن محمد بن علی زرنجانی

حضرت شیخ بکر بن محمد بن علی زرنجانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بکر بن محمد علی بن فضل بن حسن زرنجانی: ۴۲۷؁ھ میں بخارا کے متصل قصبہ زرنگر میں جو معرب بزرنجر ہے،پیدا ہوئے۔فقہ شمس الائمہ عبد العزیز حلوائی شاگرد ابی علی نسفی سے حاصل کی اور حدیث کو ابا محمد عبد العزیز بن محمد حلوائی اور ابا سہل احمد بن علی ابیوروی اور حافظ ابا حفص عمر بن منصور اور حافظ ابا مسعود احمد بن محمد بن عبداللہ بجلی اور ابا القاسم میمون بن علی بن میمون اور ابا عبداللہ ابراہیم بن علی طبری اور حافظ ابا یعقوب یوسف بن منصور اور ابا عمر و محمد بن عبد العزیز قنطری وغیرہ محدثین کثیر سے سماعت کیا،یہاں تک کہ فقہ و حدیث میں امام متقن اور مذہب حنفیہ کے عارف اور اس کے حفظ میں ضرب المثل ہوکر شمس الائمہ کے لقب سے ملقب او ر ابی حنیفہ اصغر کے نام سے پکارے جاتے تھے،فتاویٰ اور جواب و قائع میں بڑے مصیب تھے۔فقہاء کو جب کسی مسئلہ میں اشکال واقع ۔۔۔

مزید

حضرت ابو عبداللہ محمد جوئی خراسانی

حضرت ابو عبداللہ محمد جوئی خراسانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابراہیم بن اسماعیل المعروف زاہد صفار

حضرت شیخ ابراہیم بن اسماعیل (زاہد صفار) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ            ابراہیم بن اسمٰعیل بن احمد بن اسحٰق بن شیث بن حکم المعروف بہ زاہد صفار: ابو اسحٰق کنیت اور رکن الاسلام لقب[1]تھا،آپ اور آپ کے آباء و اجداد افاضل علمائے حنفیہ سے تھے اور اپنے وقت کے امام گزرے ہیں،آپ بڑے زاہد و پرہیز گار اور دین کے معاملہ میں کسی سے کچھ خوف نہ کرتے تھے،آپ کے باپ کو سلطان سنجر بن ملک شاہ نے شہر مرو میں لا کر بسایا۔آپ نے فقہ اپنے والد سے پڑھی اور نیز ان سے کتاب آثار الطحاوی اور کتاب کشف کو جو امام اعظم کے مناقب میں عبداللہ بن محمد بن یعقوب حارثی نے لکھی ہے،سُنا اور امام اعظم کی کتاب عالم و متعلم کو ابی یعقوب سیّاری سے اور امام محمد کی کتاب سیر الکبیر کو ابی حفص سے سماعت کیا۔حدیث کو اپنے والد اور حافظ ابی حفص عمر بن منصور بن حبیب اور ابی محمد بن عبد الملک بن عبد الرحمٰن وغیرہ ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ناصح الدین احمد بن محمد الارجانی

حضرت شیخ ناصح الدین احمد بن محمد الارجانی  ۔۔۔

مزید

حضرت ابراہیم طاقی مرشدآبادی

حضرت ابراہیم طاقی مرشدآبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت عبدالغنی بن عثمان

حضرت عبدالغنی بن عثمان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

خواجہ عبدالخالق غجدوانی

حضرت خواجہ عبدالخالق غجدوانی رحمۃ اللہ علیہ غجدوان نزد بخارا (۴۳۵ھ/۱۰۴۴ء۔۔۔ ۵۷۵ھ/ ۱۱۷۹ء) غجدوان نزد بخارا   قطعۂ تاریخِ وصال عمر بھر آپ نے فرمائی ہے دیں کی تبلیغ ہے بزرگوں کی روایت سے یہ روشن صابر   ہم پہ اللہ کا انعام ہیں عبدالخالق ’’حامیِ داعیِ اسلام ہیں عبدالخالق‘‘ ۱۱۷۹ء (صاؔبر براری، کراچی)   آپ حضرت خواجہ یوسف ہمدانی رحمہ اللہ کے خلیفۂ اعظم، سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے سردار اور طبقۂ خواجگان کے سرِ دفتر ہیں۔ آپ ہمیشہ راہِ صدق و صفاء متابعتِ شرع و سنتِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور مخالفتِ بدعت و ہوا میں ساعی و کوشاں رہے۔ آپ کی ولادت ۲۲؍شعبان ۴۳۵ھ/ ۱۰۴۴ء کو غجدوان میں ہوئی۔ آپ کے والدِ گرامی قدر کا نام عبدالجمیل یا عبد الجلیل ہے جو امام عبدالجمیل (یا عبدالجلیل) کے نام سے مشہور و متعارف تھے۔ وہ اپنے وقت کے مقتدر پیشوا،۔۔۔

مزید

حضرت ابو علی بن مسلم عراقی

حضرت ابو علی بن مسلم عراقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت شاہ عبدالرحیم بن عبدالسلام ہراتی

حضرت شاہ عبدالرحیم بن عبدالسلام ہراتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید