/ Friday, 03 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(5)  تلاش کے نتائج

خلیفہ عادل الحکم ثانی

خلیفہ عادل الحکم ثانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بن عبدالرحمٰن الناصر مالکی اندلسی  ۔۔۔

مزید

شیخ احمد زروق برانسی فاسی

شیخ احمد زروق برانسی فاسی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: شیخ احمد لقب: شہاب الدین۔سلسلہ نسب اسطرح ہے۔احمد بن احمد بن محمد بن عیسیٰ البرانسی ،الشہیر ،بزرّوق۔ تاریخ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ 846ھ میں خاندان برانس  قبیلۂ بربر میں جو کہ "فاس" اور" تازہ" کے درمیان رہائش پذیر تھا میں پیدا ہوئے ۔اس لیے آپ  کوبرانسی اور فاسی کہتے ہیں ۔ نوٹ:بہت سے تقویمی کیلنڈر ز، کتب،  اور ویب سایٔٹس  میں آپ  کا  لقب زرّوق کی بجاۓ"ذوق"اور"برانسی" کی بجاۓ"بنارسی" اور "فاسی" کی جگہ" فارسی" لکھا ہے جو کہ ایک صریح  غلطی ہے۔(تونسوی غفرلہ)   سیرت وخصائص: آپ رحمۃ اللہ علیہ اپنے وقت کے فقیہ اعظم اور شیخ کامل اور زہد وتقویٰ میں یکتائے زمانہ تھے ۔( معجم المعاجم والمشیخات،ص،۵۴۸)  آپ کے بارے میں شیخ  محقق علیہ الرحمہ   اپنی کتاب"   مرج ۔۔۔

مزید

محمد یوسف نوشاہی

          حضرت مولانا الحاج محمد یوسف نوشاہی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:محمدیوسف۔لقب:بابو،نوشاہی۔پورانام اسطرح ہے:مولانا بابو محمد یوسف نوشاہی علیہ الرحمہ ۔والدکااسمِ گرامی:حافظ کرم الٰہی علیہ الرحمہ۔آپ کے اجداد میں سےجگجیت سنگھ کھو کھرراجپوت،بجواڑہ کے حاکم تھے۔حضرت اورنگ زیب عالمگیر رحمہ اللہ تعالیٰ کے زمانے میں حلقہ بگوش اسلام ہوئے توان کا نام نواب محمد رحمت اللہ رکھاگیا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1304ھ،مطابق1886ءکو"موضع مردانہ" ضلع شیخوپورہ میں پیدا ہوئے۔ مولانا محمد یوسف سن شعور کو پہنچنے کے بعد جب علوم دینیہ سے بہرہ ور ہوئے توا زراہ انکسار آیۂ مبارکہ "وکلبہم باسط ذراعیہ بالوصید"(1304ھ)سےاپنی تاریخ ِولادت  اخذ فرمائی۔ بیعت وخلافت: آپ سلسلۂ عالیہ قادریہ نوشاہیہ میں حضرت مولانا محمد اعظم رحمہ اللہ تعالیٰ سے ۔۔۔

مزید

علامہ فضل احمد صوفی

حضرت علامہ مولانا فضل احمد صوفی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا فضل احمد صوفی۔والد کا اسمِ گرامی:سلطان الواعظین خلیفۂ اعلیٰ حضرت  مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا فضل احمد صوفی بن مولاناعبدالاحد محدث پیلی بھیتی بن مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی بن مولانا محمد طیب بن مولانا محمد طاہرعلیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت:  آپ سلطان الواعظین خلیفۂ اعلیٰ حضرت  مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی کےمنجھلے صاحبزادے فضل احمد صوفی اپنے برادر مولانا حکیم قاری احمد پیلی بھیتی کے ساتھ 28/ذوالحجہ 1329ھ،مطابق 20/ دسمبر 1911ء بروز بدھ اپنے ننھیال گنج مراد آباد ( ضلع کانپور )میں جڑواں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے والد اور چچا مولانا عبدالحئی پیلی بھیتی سے حاصل کی۔ صرف ونحو کی کچھ کتابیں مولانا فضل حق رحمانی پیلی بھیتی سے پڑھیں پھر کانپور چلے گئے ۔۔۔۔

مزید

عبدالکریم مگسی

حضرت مولانا عبدالکریم مگسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاد العلماء حضرت مولانا عبدالکریم بن غلام حسین مگسی ۱۲ ، ربیع الاول ۱۳۰۲ھ میں گوٹھ فیروز شاہ تحصیل میہڑ ضلع دادو میں پیدا ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم نحو میر تک مدرسہ جامع العلوم فیروز شاہ میں میاں گلاب الدین صاحب چنہ سے حاصل کی۔ اس کے بعد تین تلائو حیدراؓاد (سندھ) میں مولانا عبداللطیف صاحب کے پاس ایک سال تک رہے۔ اس کے بعد تعلیم کی خاطر مولانا محمد صالح سیال کے پا س مدرسہ ٹوڑی پوٹھ متصل دادو میں چھ ماہ تک رہے۔ اس کے بعد گوٹھ بانھو لاکھیر میں مولانا الحاج الٰہی بخش صاحب کے پاس پڑھتے رہے۔ مدرسہ دارالفیوض صوبھوخان مگسی میں مولانا محمد اسماعیل مگسی کے پاس بھی تعلیم حاصل کی۔ آخر میں ایک مرتبہ پھر اپنی مادر علمی مدرسہ جامع العلوم فیروز شاہ میں حضرت مولانا عبدالرحمن چنہ کے پاس رہ کر فارغ التحصیل ہوئے۔ درس و تدریس: ایک سال تک استاد مح۔۔۔

مزید