/ Saturday, 27 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(4)  تلاش کے نتائج

حضرت شاہ اکرم چشتی

حضرت شاہ اکرم چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عبدالباسط

حضرت مولانا عبدالباسط رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی حضرت مولانا عبدالباسط بن مولانا رستم علی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہماتھا۔  سیرت وخصائص:  آپ ہندوستان کے علماء کرام اور فقہائے عظام میں سے تھے۔ حدیث و تفسیر و فروع و اصول میں اللہ کی نشانیوں میں سے ایک علامت تھے آپ علوم قرآنیہ میں ماہر مانے جاتے تھے، اپنے زمانے میں شہرۂ آفاق عالم دین مانے جاتے تھے آپ کی شہرت سارے ہندوستان میں تھی، تفسیر ذوالفقار خانی اور رسالہ عجب البیان فی علوم القرآن کے مصنف تھے، علماء و فضلاء میں مقبول تھے۔ ماخذ ومراجع: خزینۃ الاصفیاء۔۔۔

مزید

استاذالمدرسین حضرت علامہ مولانا مہرمحمد اچھروی

استاذالمدرسین حضرت علامہ مولانا مہرمحمد اچھروی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا مہر محمد اچھروی۔لقب:امام المحققین،استاذالمدرسین۔والد کا اسمِ گرامی:جناب عبداللہ علیہ الرحمہ۔ تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت باسعادت 1314ھ،مطابق 1896ء،کوموضع"چوکھنڈی"مضافات  اٹک پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتداً موضع تھو ہامحرم خاں (اٹک)میں قرآن مجید حفظ کرنا شروع کیا بعد ازاں مولانا حافظ عطاء الرسول کی خدمت میں خوشاب چلے گئے اور قرآن مجید حفظ کرلیا۔استاذ مکرم کے وصال کے بعد ان کی مسند پر بیٹھ کر قرآن مجید پڑھانا شروع کیا۔مزید علم کےحصول کاشوق ہوا،تو مولانا سلطان محمود نامی کی خدمت میں بندیال (سرگودھا)حاضر ہوئے اس زمانے میں فارسی پڑھانے میں ان کی بہت شہرت تھی،پھر بمقام قاضیاں (ضلع مظفر گڑھ)مولانا سید غلام حسین سے کچھ کتابیں پڑھیں بعد ازاں مولاناغلامحمد گھوٹوی کی خدمت میں حاضر ہو کر ان کے تلم۔۔۔

مزید

جمیل احمد نعیمی ضیائی، استاذ العلماء، علامہ مفتی

جمیل احمد نعیمی ضیائی، استاذ العلماء، علامہ مفتی  تحریر: ندیم احمد نؔدیم نورانی ولادت و ہجرت: اُستاذالفضلاء، جمیل العلما، عمدۃ السلف، قدوۃ الخلف، جمیلِ ملّت حضرت علامہ مولانا جمیل احمد نعیمی ضیائی ﷫ کا آبائی شہر سہارن پور ہے، جہاں سے آپ کےجدِّ امجد نے حضرت سائیں توکل شاہ﷫ کی سرزمین مشرقی پنجاب (بھارت) کے شہر انبالہ  (انبالہ چھاؤنی) میں  ہجرت فرمائی۔ اِسی شہر میں، ۱۲؍ فروری ۱۹۳۶؁ء مطابق ۱۸؍ ذوالقعدہ ۱۳۵۴؁ھ کو بدھ کے دن، آپ  کی ولادت ہُوئی۔ بعض مقامات پر، آپ کی ولادت کا سال ’’۱۳۵۵ھ‘‘ لکھا  ہے، جو درست نہیں ہے۔ آپ کا تعلّق شیخ برادری سے تھا، آپ کے بزرگ زراعت پیشہ تھے، لیکن والدِ ماجد جناب قادر بخش﷫(متوفّٰی ۱۹۵۸؁ء) انبالہ کی ایک فلور  مِل میں اسسٹنٹ انجینئر تھے۔ تقسیمِ ہند کے وقت اگست ۱۹۴۷؁ء/ رمضان المبارک ۱۳۶۶؁ھ میں  اپنے والدین ا۔۔۔

مزید