/ Saturday, 11 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(5)  تلاش کے نتائج

زینب بنت خزیمہ

ام المؤمنین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نام ونسب: اسمِ گرامی: سیدہ زینب بنتِ خزیمہ رضی اللہ عنھا۔لقب:ام المؤمنین،ام المساکین۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: زینب بنت خزیمہ بن عبد اللہ بن عمربن عبدمناف بن ہلال بن عامربن صعصۃ بن معاویہ بن بکر بن  ھوازن بن منصور بن عکرمہ بن خصفہ بن قیس بن عیلان۔ شرفِ  ام المؤمنین: پہلے ان کا نکاح حضرت عبداﷲ بن جحش رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے ہوا تھا مگر جب وہ جنگ احد میں شہید ہو گئے تو  3ھ میں حضوراکرم ﷺنے ان سے نکاح فرما لیا۔ سیرت وخصائص:  ام المومنین سیدہ حضرت زینب بنتِ خزیمہ رضی اللہ عنھا۔آپ     زمانہ جاہلیت میں ہی غرباء اور مساکین کو بکثرت کھانا کھلایا کرتی تھیں اس لئے ان کا لقب ""ام المساکین""(مسکینوں کی ماں) مشہورہوگیا۔ آپﷺ کی ازواج مطہرات میں سے دو بیویوں کو یہ شرف حاصل ہوا کہ آنحضور ﷺ کی حیات طیبہ میں فوت ہوئیں اور۔۔۔

مزید

حضرت حبیب عجمی

حضرت حبیب عجمی علیہ الرحمہ حبیب عجمی یا حبیب فارسی کے نام سے مشہور ہیں ۔یہ حضرت حسن بصری کے مرید تھےاور پہلی صدی ہجری کے مشائخ تصوف میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کی ولادت فارس میں ہوئی کنیت ابو محمد تھی شروع میں بڑے مالدار اور سودی کاروبار کرتےتھے۔ حضرت حسن بصری کے ہاتھ پر توبہ کی اور سارا مال راہ ِخدا میں خرچ کر دیا۔حضرت سیدنا حبیب عجمی کے دروازے پر ایک سائل نے صدا لگائی، آپ کی زوجہ محترمہ گندھا ہوا آٹا رکھ کر پڑوس سے آگ لینے گئی تھیں تا کہ روٹی پکائیں۔ آپ نے وہی آٹا اٹھا کر سائل کو دے دیا، جب وہ آگ لے کر آئیں تو آٹا  ندا رد (یعنی غائب) آپ نے فرمایا: اسے روٹی پکانے کے لیے لے گئے ہیں، بہت پوچھا تو آپ نے خیرات کر دینے کا واقعہ بتایا وہ بولیں: سبحن اللہ عزوجل ! یہ تو اچھی بات ہے مگر ہمیں بھی تو کچھ کھانے کے لئے درکار ہے! اتنے میں ایک شَخص ایک بڑی لگن  بھر کرگوشت اور روٹی لے آیا۔ آپ نے فرما۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابن عسکر الموصلی

حضرت ظہیر الدین ابو اسحاق ابراہیم بن نصر الفقیہ الشافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  المعروف ابن عسکر الموصلی    ۔۔۔

مزید

حضرت مولوی کرامت علی جونپوری

حضرت مولوی کرامت علی جونپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

پیر طریقت حضرت علامہ مولانا مفتی رفاقت حسین کانپوری

پیر طریقت حضرت علامہ مولانا مفتی رفاقت حسین کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی مولانا رفاقت حسین کانپوری تھا۔اور آپ کا نسبی تعلق مشہور بزرگ حضرت سید شاہ جلال الدین جڑھوی رحمۃ اللہ علیہ سے ہے۔آپ کا سلسلہ ٔ نسب یوں ہے:  حضرت قبلہ رفاقت حسین بن مولوی شاہ عبد الرزاق بن شاہ حسین بخش بن خدا بخش بن میر شاہ تراب علی بن حضرت شاہ جلال الدین علیہم الرحمۃ ۔ تاریخِ ولادت:مفتی رفاقت حسین رحمۃ اللہ علیہ 1317 ھ میں بھوانی، ضلع مظفر پور، ہندستان میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم مرچا اسکول میں درجہ چار تک تعلیم پائی، بعدہ قریب کی بستی عارض پور کے مولوی طاہر حسین مرحوم سے فارسی گلستاں بوستاں تک پڑھی۔بعد مدرسہ عزیزییہ بہار شریف میں داخل ہوئے حضرت مولانا شاہ حبیب الرحمٰن بہاری مرحوم سے شرح وقایہ شروع کی۔ دار العلوم کے اساتذہ حضرت صدر الشریعہ حجۃ العصر مولانا حکیم امجد ع۔۔۔

مزید

خادم حسین رضوی، شیخ الحدیث ، علامہ مولانا حافظ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

خادم حسین رضوی، شیخ الحدیث ، علامہ مولانا حافظ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ الحدیث حضرت  علامہ  حافظ خادم حسین رضوی ۳ ربیع الاول ۱۳۸۶ھ/۲۲جون ۱۹۶۶ء بروز بدھ "نکہ کلاں" اٹک میں حاجی لعل خاں علیہ الرحمۃ کے ہاں پیدا ہوئے۔ جہلم و دینہ کے مدارس میں حفظ و تجوید کی تکمیل کے بعد شہرۂ آفاق دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور میں درس نظامی کی تعلیم کی۔ آپ کے اساتذہ میں مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد عبد القیوم ہزاروی، مجاہد اسلام حضرت مولانا محمد رشید نقشبندی،  استاذ العلماء حضرت مولانا مفتی عبد اللطیف نقشبندی، شرف ملت حضرت علامہ عبد الحکیم شرف قادری، جامع المنقول والمعقول حضرت علامہ حافظ عبد الستار سعیدی اور استاذ العلماء حضرت مولانا محمد صدیق ہزاروی جیسی شخصیات شامل ہیں۔       روحانی طور پر سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ میں عارف کامل حضرت اقدس خواجہ محمد عبد ا۔۔۔

مزید