/ Thursday, 16 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(4)  تلاش کے نتائج

حضرت سفیان ثوری علیہ الرحمۃ

حضرت سفیان ثوری علیہ الرحمۃ   آپ کی کنیت ابو عبداللہ اور والد کا نام سعید تھا۔ کوفی الاصل تھے۔ ظاہری اور باطنی علوم میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔ ان کی توبہ کا آغاز اس واقعہ سے ہوا کہ ایک دن مسجد میں داخل ہوتے ہوئے لاپروائی سے بایاں قدم اندر رکھا غیب سے آواز آئی اے سفیان! کیا تم ثور ہو یعنی چوپایا ہو۔ یہ بات سنتے ہی بے ہوش ہوگئے۔ جب ہوش میں آئے تو افسوس سے اپنے منہ پر طمانچہ مارتے اور کہتے تم نے چوپایوں کی طرح مسجد میں بایاں قدم رکھا تمہیں ادب نہیں تو تیرا نام انسانوں میں کیسے رکھا جاسکتا ہے۔ ایک دن خلیفہ وقت نماز   کی جماعت کرا رہا تھا۔ مگر دوران نماز خلیفہ نے بے خیالی سے اپنے کپڑوں پر ہاتھ پھیرنا شروع کردیا۔ آپ نے فرمایا: تمہاری یہ نماز تو نماز نہیں۔ قیامت کے دن ایسی نماز کو منہ پر مارا جائے گا۔ خلیفہ وقت نے کہا: بات آہستگی سے کریں مگر آپ نے فرمایا کہ میں ایسے کلمہ ۔۔۔

مزید

ابو الفرح شیخ محمد یوسف طرطوسی

نام ونسب: کنیت: ابو الفرح۔ اسم گرامی: شیخ محمد یوسف﷫۔لقب: راحت المسلمین۔والد کااسم گرامی: شیخ عبدا للہ طرطوسی ﷫۔ شام کے خوب صورت شہر ’’طرطوس‘‘ کی نسبت سے’’طرطوسی‘‘ کہلاتے ہیں۔ تحصیلِ علم: آپ﷫مروجہ علوم اسلامی کے ماہر کامل اور فاضل متبحر تھے۔علم الاخلاق اور تصوف میں امام تھے۔ بیعت وخلافت: حضرت شیخ عبد الواحد تمیمی﷫ کےدستِ حق پرست پر بیعت ہوئے، اور مجاہدات و سلوک کے بعد خلافت سے مشرف ہوئے۔آپ ﷫ حضرت شیخ عبدالواحد تمیمی﷫ کے اجل اور اعظم خلفاء میں سے ہیں۔ سیرت و خصائص: قدوۂ اولیاء، سیدِ زمان ، زبدۂ مشائخ جہاں حضرت شیخ ابوالفرح محمد یوسف طرطوسی ﷫۔ آپ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کے چودہویں(14) امام اورشیخِ طریقت ہیں۔ آپ ولی کامل اور عالم وفاضل جمیع علوم ظاہری وباطنی ہیں۔ آپ بہت بڑے صاحبِ کرامت بزرگ تھے۔ اور صبر وتوکل میں آپ کامقام بہت بلند ہے۔ زمان۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حکیم عبد الماجد بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ

حضرت مولانا حکیم عبد الماجد بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ  مولانا شاہ عبد الماجد قادری بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ کی کیف بار اور ولولہ انگیز خوش خطابت سے معمور تقریری وموعظہ کی یاد دلوں میں اب بھی باقی ہے، آپ بد ایوں کے مشہور عثمانی خاندان کے گوہر شب چراغ تھے، 4؍شعبان المکرم 1204ھ میں ولادت ہوئی، تاج الفحول مولانا شاہ محب رسول عبد القادر بد ایونی قدس سرہٗ کے زیر سایہ تربیت اور پرورش پائی، حضرت مولانا الحاج شاہ عبدالمجید قادری مقتدری اور مولانا مفتی محمدی ابراہیم قادری بد ایونی سے ابتدائی درسیات پڑھیں، اور شاہ محب احمد بد ایونی قدس سرہٗ سے درس نظامی پڑھ کر 1320ھ میں سندِ فراغت حاصل کی1321،22ھ میں دہلی میں قیام کر کے حکیم اجمل خاں دہلوی نے دستخط کر کے مہر لگائی، دھلی کی اقامت کے دوران زینت محل وغیرہ میں آپ کی تقریریں ہوئیں، یہاں عیسائیوں آریوں، غیر مقلدوں اور قادیانیوں سے آپ کے مناظرے ہوئے۔۔۔۔ ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا منظور احمد دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت مولانا منظور احمد دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ             فاضل جلیل حضرت مولانا محمد منطور احمد بن حضرت مفتی اعظم شاہ محمد مظہر اللہ قدس سرہ العزیز امام شاہی مسجد جامع دہلی فتح پوری تقرباً ۱۳۴۶ھ؍۱۹۲۷ئمیں دہلی میں پید ہوئے۔ابتدائی تعلیم والد ماجد سے ھاسل کی، ۱۹۳۹ء میں مدرسہ عالیہ جامع فتح پوری (دہلی) میں داخل ہو گئے۔بڑے ذہین اور طباع تھے،ہمیشہ اپنی جماعت میں اول رہے ۱۹۴۶ء میںدورئہ حدیث کی تکمیل کی اور پورے جامعہ میحں اول آئے،مولانا کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا تھا،خطابت کی دل نشینی کا یہعالم تھا کہ ان کا وعظم ہر خاص و عام کا دل م وہ لیتا تھا،شیدید علالت کے دوران بھی نماز کو ترک نہیںکیا۔والد ماجد کی عقیدت و محبت اور اور ان کے پاس کاطر کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ حالت مرض میں ہایت نحیف ہونے کے باوجود انہیں اپنی ص۔۔۔

مزید