حضرت علامہ مولانا مفتی محمد قاسم قادری دامت برکاتہم ( فیضان مدینہ کراچی)
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمد للہ عزوجل آج 24؍ فروری 2017ء کو انجمن ضیائے طیبہ کے تحقیقی مرکز میں حاضری ہوئی۔ علمی، دینی خدمات دیکھ کر دل بے حد خوش ہوا۔ اندازے اور توقع سے بڑھ کر دین کا کام ہورہا ہے۔ پورے ادارے کے روحِ رواں حضرت علامہ مفتی محمد اکرام المحسن فیضی زید مجدہ ہیں جو بڑے اخلاص اور قائدانہ صلاحیتوں سےمحدود وسائل میں لا محدود کام کررہے۔ ادارے کی انتظامیہ بھی بہت معاون اور اہلِ علم سے محبّت کرنے والی معلوم ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ اس ادارے کے اراکین، علما، اسٹاف، معاونین اور حضرت قبلہ مفتی صاحب کو دین و دنیا کی ڈھیروں بھلائیاں عطا فرمائے۔انہیں مزید آسانیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین !
محمد قاسم قادری
از
فیضان مدینہ کراچی