حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اشفاق احمد رضوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اشفاق احمد رضوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

(سابق مہتمم و شیخ الحدیث، جامع العلوم، خانیوال، پنجاب)

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم

آج بروز ہفتہ بتاریخ ۲۸؍ ذی الحجہ ۱۴۳۴؁ھ کو بحکم سیّد اللہ رکھا صاحب مدّظلّہ انجمن ضیائے طیبہ کے دفتر میں حاضری ہوئی۔ الحمد للہ ثم الحمدللہ حاضری اور معائنے کے بعد (پتا چلا کہ)  اشاعتی اور تحریری میدان میں ۱۰۰ کے قریب کتب اور رسالہ جات طباعت کے زیور سے آراستہ ہوکر مفت تقسیم ہوچکے ہیں اور آئندہ کے لیے جس مستعدی سے کام کر رہے ہیں یہ عمل اس امر کی نشاند ہی کرتا ہے کہ سر پرستِ اعلیٰ کے دل میں مسلک اور دین کی اشاعت کے لیے ایک درد موجود ہے اور باقی انتظامیہ کا ہر فرد بھی سر پرستِ اعلیٰ کے اخلاص سے متاثر ہو کر پوری محنت اور تندہی سے کوشاں ہے۔ روحانی طور پر،  فیضِ غوثیہ بطفیلِ امامِ اہلِ سنّت مجددِ دین و ملّت علیہ الرحمۃ بواسطہ قطبِ مدینہ الحاج مولانا ضیاء الدین مہاجر مدنی علیہ الرحمۃ مسمّٰی بہ انجمن ضیائے طیبہ چمک دمک رہا ہے جو کہ حج و زیارت کے موقع پر دونوں مقدس مقامات پر نور ٌ علیٰ نورٌ ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نظر ِبد سے محفوظ رکھے اور ہر طرح کی ترقیوں سے نوازے۔ 

دعا گو فقیر خادمِ انجمن ضیائے طیبہ

محمد اشفاق احمد غفرلہ

۲۸؍ ذی الحج  ۱۴۳۴؁ھ

تجویزوآراء