نبیرۂ اعلیٰ حضرت، حضرت مولانا محمد عمر رضا قادری نوری بریلوی مد ظلہ العالی

۷۸۶

نحمدہ و نصلی علٰی رسولہ الکریم

اللہ رب محمد صلّٰی علیہ وسلّما

نحن عباد محمد صلّٰی علیہ وسلّما

          الحمدللہ انجمن ضیائے طیبہ میں اس فقیر کا آنا ہوا،  ان کا کام دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا۔

          ’’تجلیاتِ قمر‘‘ کے سلسلے میں سیّد مبشر رضا صاحب سے فون پر رابطہ رہا اور کتاب آنے کے بعد یہ خیال ہوا کہ جب پاکستان جانا ہوگا تو ادارے میں ضرور جانا ہوگا۔

          اللہ کا شکر ہے کہ آج سعادت ملی۔اللہ ربّ العزّت سے دعا ہےکہ اس ادارے کو طیبہ کی ضیا اور قطبِ مدینہ علیہ الرحمۃ کے نام کی برکت سے دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اس کے اراکین خصوصاً سیّد اللہ رکھا صاحب کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ آمین بجاہ سیّد المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم!

 

فقیر محمد عمر رضا قادری نوری غفرلہ

۳؍ ذی القعدہ ۱۴۳۴؁ھ

تجویزوآراء