/ Friday, 26 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(27)  تلاش کے نتائج

عبدالمصطفیٰ اعظمی ، علامہ مولانا ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

 عبدالمصطفیٰ اعظمی ، علامہ مولانا  محمداسمِ گرامی:    عبدالمصطفیٰ۔نسب:سلسلۂ نسب اس طرح ہے:محمد عبدالمصطفیٰ بن شیخ حافظ عبدالرحیم بن شیخ حاجی عبدالوہاب بن شیخ چمن بن شیخ نور محمد بن شیخ مٹھوبابارحمہم اللہ تعالٰی۔والدۂ ماجدہ کا نام حلیمہ بی بی تھا۔ولادت:شیخ الحدیث حضرت علامہ عبد المصطفیٰ اعظمی﷫ ہندوستان کے ضلع اعظم گڑھ کے گنجان آباد قصبہ گھوسی میں ماہِ ذیقعد1333ھ میں شیخ حافظ عبدالرحیم ﷫ کے گھر پیدا ہوئے۔تحصیلِ علم:آپ اپنے والدِ گرامی سے ابتدائی تعلیم حاصل کر کےمدرسۂاسلامیہ گھوسی میں داخل ہوئے اوراردوفارسی کی مزید تعلیم پائی۔ چند ماہ مدرسۂ ناصر العلوم گھوسی میں بھی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد مدرسۂ معروفیہ معروف پورہ میں میزان سے شرح جامی تک پڑھا۔ پھر1351ھ میں مدرسۂ محمدیّہ حنفیہ امروہہ اورمدرسۂ منظرِاسلام بریلی  میں علی الترتیب شیخ العلما حضرت مولانا ش۔۔۔

مزید

حضرت مولانا صوفی حمیداللہ انڑ

حضرت مولانا صوفی حمیداللہ انڑ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   بن الحاج صوفی غلام قادر انڑ گوٹھ نو آباد (تحصیل ڈوکری ضلع لاڑکانہ) میں 11،اکتوبر 1915ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت  آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے گھر میں ہوئی۔ والد ماجد دیندار ، صوفی منش، خدا رسیدہ درویش اور مہمان نواز شخصیت کے مالک تھے۔ صوفی غلام قادر دین کی خدمت کا جذبہ رکھتے تھے اسی جذبہ کے تحت گوٹھ میں دینی مدرسہ قائم کر رکھا تھا، جہاں حضرت مولانا غلام محمد شاہانی (جو کہ علم معقول و منقول کے ماہر استاد تھے) تدریس کے فرائض انجام دیتے تھے۔  صوفی حمید اللہ نے پہلے مولاناغلام محمد سے تعلیم حاصل کی۔ اجمیر شریف (انڈیا)سے حضرت مولانا علامہ عبداللہ (جو کہ علم منطق کالم اور فلسفہ کے ماہر استاد تھے) کو مدعو فرما کر مدرسہ  مدرس مقرر کیا، ان کی خدمت میں بھی رہ کر اکتساب فیض کیا۔ اس کے بعد بیڑو چانڈیو (گوٹھ) کی درسگاہ م۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مفتی محمد خلیل خاں برکاتی

حضرت مولانا مفتی محمد خلیل خاں برکاتی رحمۃا للہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مفتی محمد خلیل خان برکاتی ۔لقب: خلیل العلماء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:استاذالعلماء حضرت علامہ مولانا مفتی  محمد خلیل خان قادری برکاتی بن عبدالجلیل خاں بن اسماعیل خاں لودھی۔آپ کاخاندانی تعلق ’’لودھی پٹھان‘‘ سے ہے۔آباؤاجداد کا زیادہ رجحان فوجی ملازمت کی طرف تھا۔ علاوہ ازیں زمینداری کا پیشہ بھی اختیار کیا جاتا تھا، جبکہ آپ کے نانا مولانا عبدالرحمٰن خان عرف لال خان ایک جیّد عالمِ دین،اور حضرت علامہ لطف اللہ علی گڑھی کے تلمیذِ رشید تھے۔(فقہاء سندھ کی علمی خدمات:263) تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت  ماہ ِ ذیقعد1338ھ،مطابق جولائی 1920ء کوموضع ’’کھریری‘‘ ضلع علی گڑھ(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:  جب آپ کی عمر چھ روز ہوئیتو  والد ماجد کے سایہٗعاطفت سے مح۔۔۔

مزید

جمیل احمد نعیمی ضیائی، استاذ العلماء، علامہ مفتی

جمیل احمد نعیمی ضیائی، استاذ العلماء، علامہ مفتی  تحریر: ندیم احمد نؔدیم نورانی ولادت و ہجرت: اُستاذالفضلاء، جمیل العلما، عمدۃ السلف، قدوۃ الخلف، جمیلِ ملّت حضرت علامہ مولانا جمیل احمد نعیمی ضیائی ﷫ کا آبائی شہر سہارن پور ہے، جہاں سے آپ کےجدِّ امجد نے حضرت سائیں توکل شاہ﷫ کی سرزمین مشرقی پنجاب (بھارت) کے شہر انبالہ  (انبالہ چھاؤنی) میں  ہجرت فرمائی۔ اِسی شہر میں، ۱۲؍ فروری ۱۹۳۶؁ء مطابق ۱۸؍ ذوالقعدہ ۱۳۵۴؁ھ کو بدھ کے دن، آپ  کی ولادت ہُوئی۔ بعض مقامات پر، آپ کی ولادت کا سال ’’۱۳۵۵ھ‘‘ لکھا  ہے، جو درست نہیں ہے۔ آپ کا تعلّق شیخ برادری سے تھا، آپ کے بزرگ زراعت پیشہ تھے، لیکن والدِ ماجد جناب قادر بخش﷫(متوفّٰی ۱۹۵۸؁ء) انبالہ کی ایک فلور  مِل میں اسسٹنٹ انجینئر تھے۔ تقسیمِ ہند کے وقت اگست ۱۹۴۷؁ء/ رمضان المبارک ۱۳۶۶؁ھ میں  اپنے والدین ا۔۔۔

مزید

اختر رضا خاں ازہری، تاج الشریعہ علامہ مفتی محمد

 اختر رضا خاں ازہری، تاج الشریعہ  علامہ مفتی محمد اسمِ گرامی:       محمد اسماعیل رضا۔عرفیت:            اختر رضا۔تخلص:            اختر۔لقب:             تاج الشریعہ۔نسب:تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اختر رضا خاں ازہری  بریلوی﷫ کا سلسلۂ نسب اِس طرح ہے:تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خاں بن مفسراعظم ہند مولانا محمد ابراہیم رضا خاں بن حجۃ الاسلام مولانا محمد حامد رضا خاں بن شیخ الاسلام اعلیٰ حضرت  امام احمد رضا خاں بن رئیس الاتقیا مولانا نقی علی خاں بن امام العلما مولانا رضا علی خاں بن مولانا شاہ محمد اعظم خاں بن مولانا حافظ کاظم علی خاں بن محمد سعادت یار خاں بن۔۔۔

مزید

امین میاں برکاتی قادری مارہروی، ڈاکٹر سید محمد

 پروفیسر ڈاکٹر سید محمد امین میاں برکاتی قادری مارہروی مدظلہ العالی صاحب سجادہ، خانقاہ برکاتیہ، مارہرہ مطہرہ ولادت با سعادت: حضرت امین ملت دام ظلہ کی ولادت 23؍ ذوالقعدۃ 1371ھ بمطابق 15؍ اگست 1952ء کو قصبہ کاسگنج کے ’’  مشن‘‘ اسپتال میں ہوئی۔ تحصیل ِ علم: آپ کی پی۔ ایچ۔ڈی، میر تقی میر پر،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے مکمل ہوئی۔ بیعت و خلافت: حضور تاج العلماء نے بچپن ہی میں آپ کو بیعت و خلافت سے نواز دیا تھا۔ والد ماجد حضور احسن العلماء نے 1956ء میں اپنی سجادہ نشینی کے روز اجازت و خلافت سے سرفراز کیانیز عرس رضوی کے موقع پر حضور مفتی اعظم ہند نے ایک دن میں تین بار خلافت عطا کی۔ زوجہ محترمہ: آپ کی زوجہ کا نام سیدہ آمنہ خاتون نقوی بنت جناب سید عابد علی مرحوم۔ اولاد و امجاد: دو صاحبزادے :مولانا سید محمد امان قادری مصباحی، سید محمد عثمان قادری اور ایک صاحب۔۔۔

مزید