/ Monday, 29 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(6)  تلاش کے نتائج

حضرت جمال الدین محمود حصیری

حضرت جمال الدین محمود بن احمد حصیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (صاحبِ وقایہ) محمود بن احمد بن عبدالسید بن عثمان بن نصر بن عبد الملک بخاری حصیری: ابو المحامد کنیت اور جمال الدین لقب تھا،باپ آپ کا تاجر کے نام سے معروف تھا اور بوریا بافوں کے محلہ میں رہا کرتا تھا۔آپ نے اپنے زمانہ کے امام فاضل،فقیہ متجر، محدث کامل تھے،آپ کے وقت میں ریاست مذہب کی آپ پر منتہیٰ ہوئی۔فقہ آپ نے حسن بن منصور قاضی خاں سے حاصل کی یہاں تک کہ کمالیت کے رتبہ کو پہنچے۔ اور صحیح مسلم وغیرہ کتب احادیث کو نیشاپور میں مؤید طوسی سے سماعت کیااور نیز حلب میں شریف ابی ہاشم سے سُنا اور شام کےک ملک میں آکر مدرسہ نوریہ میں تدریس کی اور افتاء کا کام دیا اور بیت اللہ کا حج کیا۔ماہ جمادی الاولیٰ ۵۴۲ھ میں بخارا میں پیدا ہوئے اور یکشنبہ کی رات ۸ماہ صفر ۶۳۶ھ کو دمشق میں وفات پائی اور دوسرے روز باب نصر کے باہر مقربۂ صوفیہ میں دفن کیے گئے۔آپ کی ۔۔۔

مزید

شیخ علی بن داؤد قہقاری

شیخ علی بن داؤد قہقاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ علی بن داؤدن بن یحییٰ بن حیان بن عبد الملک قحقازی: نجم الدین لقب اور ابو الحسن کنیت تھی۔امام فاضل،فقیہ محدث،اصولی،نحوی،شیخ اہلِ دمشق تھے۔ بڑے بڑے علماء و فضلاء سے علم اخذ کیا چنانچہ فقہ شمس حریری اور اصول بدربن جماعہ سے اخذ کیا اورحدیث کو نجم شقرادی سے سنا ۔نحو علاء بن مطرزی اور عربی محمد تونسی سے پڑھی اور سوا کتاب مناسک حج اور کچھ نظم و نثر کے آپ نے تصنیف اس واسطے نہ کی کہ لوگ مصنفین پر عیب پکڑتے ہیں پس کیا ضرورت ہے کہ اپنے آپ کو نشانہ بنایا جاوے،جمادی الاولیٰ ۶۶۸ھ میں پیدا ہوئے اور۱۴ماہِ رجب ۷۴۵ھ کو وفات پائی۔ ’’بحر سعادت‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام حضرت غلام محمدمحدث گھوٹوی

شیخ الاسلام حضرت غلام محمدمحدث گھوٹوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:غلام محمد۔لقب:شیخ الجامعہ،شیخ الاسلام،محدث گھوٹوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: شیخ الاسلام علامہ غلام محمد گھوٹوی بن چوہدری محمد عبداللہ بن صوفی محمد خان بن چوہدری احمدیارخان بن چوہدری پیرمحمدخان بن حضرت بخت جمال خان ۔چوہدری بخت جمال خان ایک مرد ِصالح اورمستجاب الدعوات تھے۔درودشریف کےعامل،اورزبان میں خاص تاثیرحاصل تھی۔آپ کاتعلق "کنگ جٹ"برادری سےہے۔آپ کےننھیال"وڑائچ"قوم سے ہیں۔سلسلہ ٔنسب نوشیرواں عادل بادشاہ تک منتہی ہوتاہے۔قصبہ گھوٹہ ضلع ملتان  میں قیام کی وجہ سے"گھوٹوی "معروف ہوئے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  ماہ جمادی الاولی ٰ/1302ھ،مطابق جنوری/1885ءکوموضع "گمرالی" نزد منگووال ضلع گجرات  پنجاب،پاکستان میں ہوئی۔ تحصیل ِعلم: حفظ قرآن ،فارسی اور صرف ونحو کی کتابیں چکوڑی (گجرات ) میں مولانا محمد چراغ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا فضل عثمان فاروقی مجددی

حضرت صدرالمشائخ مولانا فضل عثمان فاروقی مجددی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ            مجاہد ملت ، صدر المشائخ حضرت مولانا پیر فضل عثمان مضددی ابن حضرت نور المشائخ مولانافضل اعمر المعروف بہ ملا شور بازار (متولد ۱۳۰۲ھ؍۱۸۸۵ئ) قدس سرہما ماہ جمادی الاولیٰ، اگست(۱۳۱۹ھ؍۱۹۰۱ئ) میں شور بازار کابل خاندان مجددیہمیںپیداہوئے آپ کے جد امجد سلسلۂ عالیہ مجددیہ کے بر گزید ہ بزرگ حضرت مولانا قیوم قدس سرہ نے آپ کی پرورش فرمائی ۔ سن شعور کو پہنچنے پر شور بازار کابل کہ مشہور مدرسہ مجددیہ میں داخل ہوئے اور اپنے دور کے ممتاز افاضل سے علوم و فنون کی تعلیم حاصل کی۔ منازل سلوطے کرنے کے لئے والد گرامی حضرت نور المشائخ کے دست اقدس پر طریقہ نقشبندیہ مجددیہ معصومیہ میں بیعت ہوئے اور جلد خلافت و اجازت سے مشرف ہوئے۔          دوسری ۔۔۔

مزید

حضرت فضیلۃ الشیخ علامہ فقیہ مفتی محمد علی مراد الکردی مفتی اعظم شام

مفتی اعظم شام حضرت فضیلۃ الشیخ علامہ فقیہ مفتی محمد علی مراد الکردی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید