/ Saturday, 04 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(11)  تلاش کے نتائج

حضرت سیّد عبداللہ ثانی رحمۃ اللہ علیہ:

          ولادت ماہِ رجب ۱۰۳ھ میں بمقام مدینہ منوّرہ ہوئی ۱۳۳ھ میں اپنے والد محترم حضرت عبداللہ المحض سے خلافت جدّیہ سے سرفراز ہوئے۔ ماہِ جمادی الآخر ۱۵۶ھ میں مدینہ طیّبہ میں رحلت فرمائی۔ مرقد منوّرہ مدینہ منوّرہ میں ہے۔ (شریفُ التواریخ)۔۔۔

مزید

امام بیہقی صاحب سنن کبریٰ

امام بیہقی صاحب سنن کبریٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام و نسب: امام ابو بکر احمد بن حسین بن علی بن عبداللہ بن موسیٰ نیشاپوری، خسروجردی، بیہقی۔ رحمۃ اللہ علیہ تاریخِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ شعبان 384 ھ میں بیہق کے علاقہ "خسرو جرد"جونیشاپور کا نواحی علاقہ ہے، میں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم:امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ نے کثیر اساتذہ کے سامنے زانؤ ےتلمذ طے کرکے مختلف علوم وفنون  پر عبور حاصل کیا۔آپ کے اساتذہ کرام میں انتہائی شہرت کے حامل یہ حضرات ہیں: ابو الحسن محمد بن حسین العلوی، امام ابو عبداللہ الحاکم، ابو اسحاق، اسفرائینی، عبداللہ بن یوسف اصبھانی، ابو علی الروزباری، امام بزاز، ابو بکر ابن فورک وغیرہ۔آپ کے اساتذہ کی تعداد  ایک سو سے زائد ہے۔ سیرت وخصائص: امام ابوبکر احمد بن الحسین بیہقی تمام اصنافِ علم کے امام، حدیث کے حافظ، بہت بڑے فقیہ اور اُصولی تھے۔ پھر متدین اور خدا سے ڈرنے والے ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ شیخ فریدالدین عطار

حضرت خواجہ شیخ فریدالدین عطار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ موضع کدکن کے رہنے والے تھے۔ یہ گاؤں نیشا پور کے نزدیک تھا۔ آپ نے شیخ مجددالدین بغدادی سے بیعت کی۔ شیخ رکن الدین اکاف﷫ کے ہاتھ پر توبہ کی اور وقت کے مشہور مشائخ اور بزرگان دین کی صحبت میں بیٹھتے بڑے صاحب وجد و تواجد بزرگ تھے سماع سے شغف رکھتے تھے۔ بعض صوفیاء لکھتے ہیں کہ آپ حسین بن منصور کے اویسی تھے حضرت مولانا جلال الدین رومی لکھتے ہیں کہ حضرت حسین منصور حلّاج کی روح نے ڈیڑھ سو سال بعد حضرت عطار پر اثر کیا تھا اس طرح حضرت عطار آپ کے زیر اثر آئے حضرت مولانا حاجی نفحات الانس میں تحریر فرماتے ہیں کہ توحید و اسرار کے جتنے معارف حضرت فریدالدین عطار﷫ کی مثنویوں اور غزلیات میں پائے جاتے ہیں کسی دوسرے صوفی شاعر کے ہاں نہیں ملتے آپ کی مشہور کتابیں پندنامہ تذکرۃ الاولیاء۔ الٰہی نامہ۔ شتر نامہ۔ منطق الطّیر وغیرہ بہت مشہور ہیں۔ مولانا جلال الدین ۔۔۔

مزید

عبدالوہاب گیلانی بن حضرت غوث الاعظم، سیّد

   عبدالوہاب گیلانی  بن حضرت  غوث الاعظم، سیّد اسمِ گرامی:    سیّد عبدالوہاب گیلانی۔ کنیت:           ابو عبداللہ۔ اَلقاب:                  سیف الدین، فخر الاسلام، جمال الاسلام،قدوۃ العلما، فخرالمتکلمین، قدوۃ السالکین، حجۃ علی الصادقین اور امامِ اہلِ طریق واہلِ حق۔ حضرت سیّد عبدالوہاب گیلانی﷫ محبوبِ سبحانی قطبِ ربانی شہبازِ لامکانی  غوث الاعظم سیّدنا شیخ عبدالقادر جیلانی﷜ کے فرزندِ ارجمند اور جانشیں تھے۔ ولادت: جس  دن سے آپ نے  والدہ کے شکمِ  مبارک میں قرار پکڑا،  اُس دن سے جناب  غوث الاعظم اس طرف پشت نہ کرتے تھے۔ آپ کی ولادتِ باسعادت ماہِ شعبان المعظّم 522ھ۔۔۔

مزید

علی بن سنجر

ابن سبک۔۔۔

مزید

ابن السباک

علی بن سنجر بغدادی المعروف بہ ابن السباک: شعبان۵۶۱؁ھ میں پیدا ہوئے،فقیہ فاضل،عالم متجر تھے۔فقہ ظہیر الدین محمد ن عمر بخاری سے اخذکی اور آپ سے مظفر الدین احمد صاحب ’’مجمع البحرین‘‘ نے اخذ کیا۔فقہ میں ایک ارجوزہ تصنیف کیا اور جامع کبیر کی بھی شرح لکھی مگر اس کو کامل نہ کر سکے کہ ۶۰۱؁ھ یا ۷۰۰؁ھ میں وفات پائی۔ حدائق الحنفیہ۔۔۔

مزید

ابن نقیبِ مفسر

محمد بن سلیمان بن حسن بن حسین بلخی قدسی المعروف بہ ابن النقیب: ابو عبداللہ کنیت اور جمال الدین لقب تھا،اپنے زمانہ کے امام،عالم،زاہد،فقیہ،محدث، مفسر،جامع علوم مختلفہ تھے قدس میں نصف شعبان ۶۱۱؁ھ میں پیدا ہوئے،قاہرہ میں علم پڑھا اور مصر میں یوسف بن محیلی سے حدیث کو سُنا۔مدت تک جامع ازہر قاہرہ میں اقامت اختیار کی اور مدرسہ عاشوریہ کے مدرس مقرر ہوئے پھر قدس کو  واپس تشریف لے گے جہاں لوگ دور دور سے آپ کی زیارت کو آتے اور آپ کی دعا سے تبرک چاہتے تھے۔قرآن شریف کی ایک تفسیر المسمی بالتحریر والتحبیر لا قوال ائمۃ التفسیر فی  معانی کلام السمیع البصیر نہایت کلاں ننانوے جلدوں میں ایسی تصنیف کی کہ اس سے پہلے تالیف نہ ہوئی تھی اور اس میں پچاس تفاسیر کے اقوال کو جمع کیا اور اسباب نزول و قراءت واعراب و لغات و حقائق اور علم باطن کو ذکر کیا۔شعرانی نے کہا کہ میں نے اس سے بڑی کوئی تفسیرنہیں دیکھی۔وفات۔۔۔

مزید

مولوی شاہ عبدالغنی لاہوری

حضرت مولوی شاہ عبدالغنی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

شیخ طریقت مولانا الحاج پیر محمد سعید قادری

شیخ طریقت مولانا الحاج پیر محمد سعید قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید