/ Tuesday, 07 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(9)  تلاش کے نتائج

حضرت شیخ ابو القاسم ابراہیم بن زکریا المعروف الافلیلی

حضرت شیخ ابو القاسم ابراہیم بن زکریا المعروف الافلیلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

شیخ شہاب الدین عمر سہروردی

شیخُ الاسلام حضرت شیخ شہاب الدین عمر سہروردی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:شہاب الدین عمر۔کنیت:ابوحفص۔لقب:شیخ الاسلام،شیخ الشیوخ،بانیِ سلسلہ سہروردیہ۔سلسلہ نسب: ابوحفص  شہاب الدین عمربن احمد بن عبداللہ بن محمد بن عبداللہ البکری المعروف شیخ عمویہ بن سعد بن حسین بن قاسم بن سعد بن نصر بن عبدالرحمن بن قاسم بن محمد بن امیرالمؤمنین حضرت ابوبکرصدیق ۔(رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین ) تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت باسعادت رجب المرجب/ 539ھ،بمطابق 1145ء کو زنجان (آذربائیجان کادارالحکومت) کے نواحی قصبہ "سہرورد"میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:آپ نے اس وقت کے اکابر علماءومشائخ سے تحصیلِ علوم کیا۔جیسے محدث ابن نجار،محدث شیخ ابوالغنائم،شیخ ابوالعباس(علیہم الرحمہ) آپ کاشمار اپنے وقت عظیم علماء میں ہوتا تھا۔یہی وجہ کہ اس وقت کے جید علماء ومشائخ اپنے مسائل کے حل کیلئے آپ کی بارگاہ میں رجوع کرتے تھے۔ بیعت ۔۔۔

مزید

حضرت امام جمال الدین احمد بن زاہری

حضرت امام جمال الدین احمد بن زاہری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ امیر کاتب اتقانی

حضرت شیخ امیر کاتب اتقانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ امیر کاتب العمید بن امیر عمرو بن[1]امیر غازی اتفاقی: آپ کا مولد قصبہ اتقان تھا جو ملک ترکستان میں نہر سیحون کے پار کی طرف واقع ہے۔کنیت ابو حنیفہ اور قوام الدین لقب رکھتے تھے۔بعض نے کہا ہے کہ نام آپ کا لطف اللہ تھا۔ماہِ شوال۶۸۵؁ھ میں پیدا ہوئے۔احمد بن اسعد خرلفینی شاگرد حمید الدین علی ضریر بخاری تلمیذ شمس الائمہ کردری اور اپنے ملک کے دیگر علما ء کرام و فضلائے عظام سے متعدد علوم حاصل کئے اور نیشا پور میں جاکر مصنف کتاب کافی سے فخر الاسلام کا اصول پڑھا یہاں تک کہ علمائے حنفیہ کے سردار اور فقہ و حدیث،لغت عربی وغیرہ میں اعلیٰ درجہ کے لائق فائق ہوئے آپ ہلیلہ سیز اور اور لہسن خام اکثر کھایا کرتے تھے۔۷۱۶؁ھ میں جبکہ آپ حجاز کے سفر میں تھے تو کتاب منتخب سنامی کی شرح تبیین نام تصنیف کرنی شروع کی اور لیلۃ البراءۃ میں اس کو ختم کیا۔۷۲۰؁ھ میں مشق میں تشریف۔۔۔

مزید

عبدالقیوم شہید بدایونی، مولانا حکیم

 عبدالقیوم شہید بدایونی، مولانا حکیم شوال المکرم ۱۲۸۲؁ھ سال ولادت، ‘‘ذاکر رسول اللہ’’ تاریخی نام، پردادا مولانا شاہ فضل رسول بد ایونی نے محمد عبد القیوم نام رکھا، دادا کے حقیقی چھوٹے بھائی حضرت تاج الفحول نے تعلیم دی، ۱۲۹۸؁ھ میں حضرت تاج الفحول کے ہمراہ حج وزیارت سے مشرف ہوئے، تکمیل علوم کے بعد طب کی تحصیل مولانا حکیم سراج الحق سےکی، پھر دہلی جاکر حکیم عبد المجید خاں سے استفادہ کیا، حکیم محمود خاں دہلوی نے بہت مسرت کے ساتھسند طب پر دستخط ثبت کیے، طب میں خصوصی کمال حاصل کیا، علاج نہایت ارزاں اورتیربہدف کرتے، نامی طبیب آپ کی حذا قت کے قائل و معترف تھے، حضرت شاہ ابو الحسن احمد نوری قد س سرہٗ کے مرید وخلیفہ تھے، حضرت تاج الفحول اور مولانا عبد العزیزی مکی سے اجازت وخلافت تھی۔ علم کلام سے شغف ورثہ میں ملا تھا، خصوصاً وہابیوں کے ردکی طرف پوری توجہ صرف کرتے، آپ کی ذا۔۔۔

مزید

حضرت فاضلِ نبیل علامہ مولانا عبدالمنان، شہباز گڑھی

حضرت فاضلِ نبیل علامہ مولانا عبدالمنان، شہباز گڑھی، مردان علیہ الرحمۃ  استاذالعلماء حضرت مولانا عبدالمنان المعروف صاحبِ حق بن مولانا اول خان (م۳؍ذی قعدہ ۱۳۵۷ھ) ۱۸۹۵ء/ ۱۳۱۳ھ میں موضع شہباز گڑھ ضلع مردان میں پیدا ہوئے۔ آپ ایک علمی گھرانے کے چشم و چراغ ہیں۔ آپ کے والد ماجد مولانا اول خان ضلع مردان کے معروف علماء میں سے تھے۔ فقہ، اصول اور صرف و نحو میں کامل مہارت رکھتے تھے۔ آپ کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچتی ہے۔ آپ نے شرح ملا جامی اور کافیہ اپنے ہاتھ سے لکھی، نیز حواشی بھی تحریر کیے۔ حضرت مولانا اول خان اہل سنت و جماعت کے عقائد کی ترویج کے لیے شب و روز مصروفِ عمل رہنے کے بعد ستر برس کی عمر میں اس دارِ فانی سے رخصت ہوئے۔ حصولِ علم: حضرت مولانا عبدالمنان المعروف صاحبِ حق نے صرف و نحو، اور فقہ کی کتابیں اپنے گھر میں والد ماجد سے پڑھیں۔ بیس سال کی عمر میں مزید علوم کی تحصیل کے لیے سفر اخ۔۔۔

مزید

مولانا مفتی سید ریاض الحسن جیلانی

مولانا مفتی سید ریاض الحسن جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا مفتی سید ریاض الحسن جیلانی۔لقب: مفتی زمن،ریاض العلماء۔تخلص:نیر۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا مفتی سید ریاض الحسن  جیلانی  بن مولانا مفتی سید عنایت علی شاہ بن مولانا مفتی سید صدرالدین جیلانی بن سید ذوالفقار علی شاہ جیلانی بن سید مداح حسن جیلانی بن سید شاہ میر احسن جیلانی بن سید مرتضی ٰ  حسن جیلانی بن سیدکمال الدین جیلانی بن سید شاہ خلیل اللہ ناگوری جیلانی بن سید حامد بخش گیلانی بن سید عبدالرزاق جیلانی اوچی۔الیٰ اخرہ،علیہم الرحمہ۔سلسلہ نسب 21واسطوں سےسیدنا غوث الاعظم ﷜ اور34 واسطوں سےحضرت محمد مصطفیٰﷺ تک پہنچتاہے۔(مقدمہ ریاض الفتاویٰ:41) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت شوال المکرم1340ھ،مطابق  1922ء کوجودھپور(انڈیا) میں ہوئی۔(ریاض الفتاویٰ،اور انوار علمائے اہل سنت سندھ میں 1340ھ/مطابق 1914ء تحریر۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مفتی عبدالجلیل رضوی بہاری

حضرت مولانا  مفتی عبدالجلیل رضوی بہاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی عبدالجلیل ۔لقب: فقیہ العصر،رضوی،بہاری۔والدکااسم گرامی:مولاناسخاوت علی۔آپ کےوالدماجدمولاناسخاوت علی علیہ الرحمہ  بہترین فارسی داں اور اپنے زمانے کےمشہور میلاد خواں تھے۔ تاریخ ِولادت:حضرت مولانا عبدالجلیل رضوی15/شوال المکرم 1352ھ،مطابق/ یکم فروری 1934ء کو ایک اعلیٰ گھرانے میں پیداہوٖئے۔ تحصیل علم:مولانا مفتی عبدالجلیل جب سخن آموزی کی منزل عبور کرچکے تو اپنے والد گرامی سے بسم اللہ خوانی کی رسم  ادا کر کے ابتدائی تعلیم تا قرآن شریف کی تعلیم مکمل کر کے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے متعدد مدارس اسلامیہ کا سفر کیا۔ پھر جامعہ نعیمیہ مراد آباد تشریف لے گئے، خصوصیت کے ساتھ مولانا الحاج محمد یونس اشرفی مفتی حبیب اللہ نعیمی بہاری اور مولانا طریق اللہ قادری کے سامنے زانوئے ادب تہہ کر کے فراغت حاصل کی۔مفتی حب۔۔۔

مزید