ضیائے مشائخِ سہروردیہ  

بہاؤالدین زکریا ملتانی

شیخُ الاسلام  حضرت غوث بہاؤالدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: بہاؤالدین زکریا۔کنیت:ابومحمد،ابولبرکات۔القاب:شیخ الاسلام،الشیخ الکبیر،غوث العالمین،بھاؤالحق ِّوالدّین،اسدیہاشمی،قرشی،ملتانی۔پورانام اسطرح ہے:شیخ الاسلام غوث العالمین حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت شیخ الاسلام بہاؤالدین زکریا ملتانی بن شیخ وجیہ الدین  بن کمال الدین،بن جلال الدین،بن علی قاضی،بن شمس الدین،بن شیخ حسین خوا...

شیخ محمد طاہر بندگی لاہوری

حضرت شیخ محمد طاہر بندگی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 948ھ، بمطابق 1576ء کو اکبر کے بادشاہ کے زمانے میں لاہور میں ہوئی،آپ کی رہائش اندرون شہر محلہ شیخ اسحاق میں تھی۔ جہاں آج کل موتی بازار ہے۔ تحصیلِ علم: آپ کے والد سادہ لوح اور نیک انسان تھے آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت لاہور کے علمی ماحول میں ہوئی۔ جب آپ پڑھنے لکھنے کے قابل ہوئے تو آپ کے والد ماجد نے ایک قریبی مسجد میں قرآن پاک پڑھنے کے لئے بٹھایا آپ نے تھوڑی...

خواجہ حسن بصری

حضرت حسن بصری علیہ الرحمۃ  نام و نسب:آپ کا نام مبارک حسن، کنیت ابو محمد، ابو علی، ابو سعید، ابو نصر۔ آپ کے والد بزرگوار کا نام حسبِ روایت طبقات حسامیہ یسار تھا، اور وہ موالی حضرت زید بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے  تھے۔اور بقولِ صاحب سیر الاقطاب والد ماجد کا نام موسیٰ راعی بن خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ تھا، اور نام والدہ ماجدہ کا بی بی خیرہ رضی اللہ عنہا تھا، اور وہ خامہ حضرت امّ المومنین امّ سلمہ رضی اللہ عنہ کی تھیں۔  ولادت:آ...

ابو بکر شبلی، مجدد اسلام شیخ

مجدد اسلام شیخ ابوبکر شبلی ﷫ نام ونسب: اسمِ گرامی: جعفر۔ کنیت: ابو بکر۔ مکمل نام: ابوبکر جعفر بن یونس۔ ’’شیخ شبلی‘‘ کےنام سے معروف ہیں۔ آپ کو شبلی اس لئے کہاجاتا ہے کہ آپ موضع ’’شبلہ یا شبیلہ‘‘ کے رہنے والے تھے۔ مگر ایک قول یہ ہے کہ آپ کی ولادت’’ سرشتہ‘‘  میں ہوئی۔(تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ:202) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 247 ھ، مطابق861ء کو ’’سامرا...

شیخ الاسلام حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت

شیخ الاسلام حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:سید جلال الدین بخاری۔کنیت: ابو عبداللہ۔لقب: جہانیاں جہاں گشت،مخدوم جہانیاں،سیاح عالم۔آپ کانام اپنےجدبزرگوار مخدوم العالم حضرت سید جلال الدین سرخ بخاری﷫ کےنام پر رکھاگیا۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت سید جلال الدین مخدوم جہانیاں جہاں گشت بن سید احمد کبیر بن حضرت سید جلال الدین سرخ بخاری بن حضرت سید علی بن حضرت سید جعفر بن حضرت سید محمد بن حضرت سید محمود ۔الیٰ آخرہ۔علیہم الرحمۃ...

حضرت سید برہان الدین قطب عالم

حضرت سید برہان الدین قطب عالم  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت قطب عالم،عالم میں مشہورہوئے۔ خاندانی حالات: آپ مخدوم جہانیاں جہاں گشت حضرت سیدجلال الدین بخاری کے پوتے ہیں۔ نام: آپ کانام سیدبرہان الدین ہے۔ لقب: آپ کالقب"قطب عالم "ہے،اسی لقب سے آپ مشہورہوئے۔ گجرات میں آمد: آپ وطن سےہجرت کرکےگجرات تشریف لےگئےاورگجرات ہی کواپنی رشدوہدایت کا مرکز بنایا۔ وفات: آپ نے۸ذی الحجہ ۸۵۷ھ کوانتقال فرمایا۔۱؎مزارمبارک بتوہ میں ہے،جواحمدآبادکےقریب ہے۔ سیرت:...

امام محمد باقر

حضرت سیدنا امام محمد باقر﷜ نام ونسب:اسمِ گرامی:سیدامام محمد۔(آپ کانام جدامجد سیدالانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے نامِ نامی اسمِ گرامی پررکھاگیا)کنیت:ابوجعفر۔لقب:باقر،شاکر،ہادی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت امام محمد باقر بن علی زین العابدین بن سیدنا امام حسین بن علی المرتضی ۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی سیدہ فاطمہ بنت سیدنا امام حسن تھا۔ یہ آپ کی خصوصیات میں سے ہیں کہ آپ کاسلسلہ نسب دونوں طرف سے سیدالانبیاء حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ تک پہنچتاہے۔(رضوان اللہ...

شیخ جمالی دہلوی سہروردی

شیخ جمالی  دہلوی سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: حامد بن فضل اللہ ،بعض مؤرخین کے نزدیک آپ کا نام جلال خان عرف جمالی ہے۔لقب: شیخ جمالی،درویش جمالی،جما ل الدین فضل اللہ ۔"کمبوہ"قبیلہ سے تعلق کی وجہ سے"جمالی کمبوہ" بھی کہا جاتا ہے۔تخلص: جمالی۔والد کا اسمِ گرامی: فضل اللہ تھا۔(آثار شیخ جمالی:150) تاریخِ ولادت: آپ /862ھ،بمطابق 1458ء کو پیدا ہوئے۔(ایضاً) تحصیلِ علم: صغرسنی میں آپ کےسرسےوالد کاسایہ اٹھ گیا تھا۔اپنی خداداداست...

امام علی رضا

حضرت امام علی رضا﷜ نام ونسب: اسم گرامی: امام علی بن امام موسیٰ کاظم۔کنیت: ابوالحسن۔القابات: صابر،ولی ،ذکی، ضامن ،مرتضیٰ اورسب سے مشہور لقب امام  علی رضا ہے۔آپ حضرت سیدنا امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ کےلختِ جگر اورآئمہ اہل بیت میں آٹھویں امام ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت امام  علی رضا بن حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہ...

سری سقطی، سید العارفین

سیدالعارفین حضرت سری سقطی ﷫ نام ونسب: اسمِ گرامی :سِرُّالدِّین ۔کنیت: ابوالحسن ۔’’سِری سقطی‘‘ کے نام سےمعروف ہیں ۔والدکانام: شیخ مُغَلّسْ﷫( صبح کی نماز کو رات کے اندھیرے میں ادا کرنے والا)تھا۔ ’’سقطی‘‘ کا مطلب’’پرچون فروش‘‘ کے ہیں۔آپ کی بغداد میں پرچون کی دوکان تھی۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 155ھ/771ءکو  بغداد معلیٰ میں ہوئی۔(تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ، ص 183) تحصیلِ ع...