/ Tuesday, 14 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(3)  تلاش کے نتائج

حضرت علامہ مفتی عبدالہادی چانڈیو

حضرت علامہ مفتی عبدالہادی چانڈیو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  مولانا مفتی محمد عبدالہادی بن مولانا حکیم الحاج مفتی محمد عبدالحق چانڈیو یکم جمادی الاول ۱۳۱۷ھ مطابق ۳، جون ۱۸۹۷ء بروز سوموار گوٹھ راوتسر (تحصیل چھا چھر و ضلع تھر پار کر سندھ ) میں تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : اسلامی تعلیم و تربیت کیلئے والد صاحب نے صاحبزادے کو اپنے مدرسہ مظہر الحق والہدایہ راوتسر میں داخل کر لیا۔ مفتی عبدالہادی نے اپنے والد بزرگوار مفتی عبدالحق ، مولانا محمد امین گوہر ساند ، مولانا عبدالحکیم درس وغیرہ کی خدمت میں رہ کر تعلیم و تربیت حاصل کی۔ مولانا مفتی عبدالہادی نہایت ذکی ذہین تھے دوران تعلیم پوری توجہ تعلیم کی جانب تھی ، اس لئے جلدہی کتابیں پوری کر لیں اور ۲۷، رجب المرجب ۱۳۴۲ھ؍۱۹۲۴ء کو ایک عظیم الشان جلسہ دستار فضیلت مدرسہ مظہر الحق والہدایہ کی جانب سے راوٗ تسر میںمنعقد ہوا ، جس میں سندھ کے نامو ر جید علماء و م۔۔۔

مزید

حضرت مولانا سید اختصاص حسین پھپھوندوی

حضرت مولانا سید اختصاص حسین پھپھوندوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا  سید اختصاص حسین۔علاقہ "پھپھوند"کی نسبت سےپھپھوندوی کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: مولانا سید اختصاص حسین بن مولانا سید شاہ اختصاص حسین  بن سید شاہ انوار حسین علیم الرحمہ۔آپ کا تعلق خاندانِ ساداتِ کےعظیم خانوادے سےہے۔شاہ صاحب کا پورا خاندان علم وفضل ،تقویٰ وطہارت میں مشہور زمانہ تھا۔بالخصوص آپ کے والد گرامی مولانا سید شاہ انوار حسین صاحب سہسوانی علیہ الرحمہ  جامع علوم نقلیہ وعقلیہ ،جامع شریعت وطریقت  اور مرجع الخلائق تھے۔عالم ربانی حضرت علامہ مولانا خواجہ عبدالصمد سہسوانی علیہ الرحمہ مولانا سید اختصاص حسین علیہ الرحمہ کےنانا محترم ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  ماہ جمادی الاول/1318ھ کوپھپھوند ضلع اٹاوہ میں ہوئی۔ تحصیل علم:ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی،قرآن مجید اپنے ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شمس الزماں قادری

فاضلِ جلیل مولانا محمد شمس الزماں قادری، لاہور رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عمدۃ المدرسین حضرت مولانا ابوالبدر محمد شمس الزماں[۱] قادری رضوی بن میاں اللہ بخش (مرحوم) یکم جمادی الاوّل ۱۲؍اگست ۱۳۵۳ھ/ ۱۹۳۴ء میں علاقہ کمالیہ ضلع فیصل آباد کے موضع شیخ برہان میں پیدا ہوئے۔ آپ کے آباؤاجداد میں سے ایک بزرگ حاجی شیر المعروف دیوان چاولی مشائخ، حضرت بابا فریدالدین گنج شکر رحمہ اللہ کے ہم عصر گزرے ہیں۔ موصوف زہد و تقویٰ کے مجسمہ تھے اور حضرت بابا صاحب رحمہ اللہ کی  خدمت میں اکثر حاضر ہوا کرتے تھے۔ علامہ شمس الزماں قادری کے والد میاں اللہ بخش مرحوم، حضرت پیر سید قطب علی شاہ رحمہ اللہ کے مریدِ خاص اور معتمد علیہ تھے، صاحب کشف بزرگ تھے، ذریعۂ معاش زراعت تھی اور علاقہ کے معروف کھلاڑی تھے۔ [۱۔ آپ کا نام محمد زمان تھا، لیکن حضرت محدث اعظم مولانا محمد سردار احمد رحمہ اللہ نے آپ کے نام کو شمس الزماں کے نام سے ب۔۔۔

مزید