/ Monday, 29 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(24)  تلاش کے نتائج

حضرت سیدہ ام کلثوم

حضرت سیدہ ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نام و نسب: اسمِ گرمی:سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنھا۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: سیدہ امِ کلثوم بنتِ  سید المرسلین حضرت محمد ﷺبن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف بن قصی بن کالب بن مرہ بن کعب بن لوئی بن غالب بن فہر بن مالک ۔(رضی اللہ عنہم اجمعین) حضرت سیدہ ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی مکرم ﷺ کی تیسری بیٹی ہیں یہ حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے چھوٹی ہیں ۔یہ بھی حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے بطن سے پیدا ہوئیں ۔نبی کریم ﷺاور حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی نگرانی میں ہوش سنبھالااور آغوش رسات میں پرورش پائی ۔جب حضور نبی کریم ﷺ نے اعلان نبوت فرمایا تو یہ تمام بہنیں اپنی والدہ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ہمراہ اسلا م لائیں۔ نکاح اوّل اور طلاق: اعلان نبوت سے پہلے نبی کریم نے  حضرت ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا ن۔۔۔

مزید

حضرت ام المؤمنین سیدہ حفصہ

حضرت ام المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نام و نسب: ان کے والد ماجد کا نام امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق بن خطاب بن نفیل بن عبد العزٰے بن رباح بن عبد اللہ بن قرط بن زراح بن عدی بن کعب بن لُوَیّ تھا ۔ اور والدہ کا نام زینب بنت مظعون تھا۔ ولادت: اِن کی ولادت بعثت سے پانچ سال پہلے ہوئی۔ ان کا پہلا نکاح حضرت خنیٔس بن حذافہ بدری رضی اللہ عنہ سے ہوا۔ اُن کی وفات کے بعد3ھجری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکاح میں آئیں۔ وفات: ماہِ شعبان 45ھ میں وفات پائی۔ نماز جنازہ مروان بن الحکم حاکمِ مدینہ نے پڑھائی۔   مدفن:  جنت البقیع میں مدفون ہوئیں۔ (شریف التواریخ)۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا عبدالکریم بن ابی حنیفہ اندقی

حضرت علامہ مولانا عبدالکریم بن ابی حنیفہ اندقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           عبد الکریم بن ابی حنفیہ بن عباس بن مظفر اندقی: چوتھی صدی کے بعد پیدا ہوئے،قصبۂ اندق کے جو بخارا کے پاس واقع ہے،رہنے والے تھے،اپنے زمانہ کے امام فاضل زاہد پرہیز گار متواضع نیک سیرت تھے،فقہ ابی محمد بن احمد حلوائی اور ابی طاہر محمد بن علی بن احمد اسمٰعیل اور ابی نصر احمد بن علی بن منصور سے حاصل کی اورانہیں سے حدیث کو سُنا،آپ سے ابو عمر و عظمان بنعلی البیکندی نے روایت کی اور شعبان کے مہینے ۴۸۱؁ھ میں فوت ہوئے۔’’قمر عالم‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

حسین بن محمد رباعی

حسین بن محمد رباعی: اپنے زمانہ کے امام  و فقیہ تھے نجم الدینلقب تھا اور بارعی آپ کو اس لیے کہا کرتے تھے کہ آپ جملہ علوم میں بارع یعنی فائق تھے،فقہ علاء الدین سدید بن محمد حناطی سے حاسل کی،خوارزم کے ملک میں شہر جر جانیہ کےاندر شعبان ۶۴۵؁ھ میں فوت ہوئے’’آرائش مجلس‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

ابو بکر المازی

شمس الدین۔۔۔

مزید