حسین بن محمد رباعی: اپنے زمانہ کے امام و فقیہ تھے نجم الدینلقب تھا اور بارعی آپ کو اس لیے کہا کرتے تھے کہ آپ جملہ علوم میں بارع یعنی فائق تھے،فقہ علاء الدین سدید بن محمد حناطی سے حاسل کی،خوارزم کے ملک میں شہر جر جانیہ کےاندر شعبان ۶۴۵ھ میں فوت ہوئے’’آرائش مجلس‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)