سیدہ جویریہ بنت حارث
امّ المؤمنین سیدتناجویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نام ونسب:اسمِ گرامی:برّہ ، آپ قبیلہ خزاعہ کے خاندان مُصطَلِق سے تھیں۔ نسب نامہ یہ ہے:برّہ بنت حارث بن ابی ضرار بن حبیب بن عائد بن مالک بن جذیمہ۔بنی مصطلق کے سردار حارث بن ابی ضرار کی بیٹی تھیں۔ سرکارِ دوعالم ﷺ نے آپ کا نام برہ سے بدل کرجویریہ رکھا۔ شرفِ نکاح اور نکاح کا باعثِ رحمت ہونا: حضرت جویریہ کا نکاح مسافع بن صفون سے ہوا تھا۔ جو ان کے قبیلے سے تھا۔ لیکن&...