/ Tuesday, 19 March,2024

فاطمۃ الزہرا، خاتون جنت سیّدۃ النساء

 فاطمۃ الزہرا، خاتون جنت سیّدۃ النساءاسمِ گرامی:    فاطمہ۔اَلقاب:                   سیّدہ، سیّدۃ النساء، خاتونِ جنّت، مخدومۂ کائنات، طیّبہ، طاہرہ، عابدہ، زاہدہ، زہرا، بتول۔ وغیرہ۔کنیت:           اُمّ الحسنین۔نسب:حضرت سیّدۃ النّسا فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالٰی عنہا کا سلسلۂ نسب اس طرح ہے:سیّدۃ النساء فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالٰی عنہا بنتِ سیّدالانبیا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ بن عبد اللہ  بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف (علیہم الرحمۃ والرضوان)۔آپ سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ  رضی اللہ تعالٰی عنہا کےبطن سے پیدا ہوئیں اور رسولِ اکرم ﷺکی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔فاطمہ کی وجہِ تسمیہ:سَرورِ عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا:انما سمیت فاطمۃ لان اللہ تعال۔۔۔

مزید

شہزادی رسول حضرت سیدہ رقیہ

 رُقیہ، شہزادیِ رسولﷺ، سیّدہاسمِ گرامی:    رُقیہ۔کنیت:           اُمِّ عبد اللہ۔والدِ ماجد:     حضور نبی کریم محمد رسول اللہﷺ۔والدۂ ماجدہ:   سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالٰی عنہا۔نسب:شہزادیِ رسول حضرت سیّدہ رقیہ رضی اللہ تعالٰی عنہا  کا سلسلۂ نسب اِس طرح ہے:سیّدہ رقیہ بنتِ محمدِ مصطفیٰ ﷺ بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف۔ولادت:آپ حضور ﷺ کی دوسری صاحبزادی ہیں۔آپ کی ولادت حضور نبی کریمﷺ کی پہلی شہزادی سیّدہ زینب کی ولادت کے تین سال بعد اور اِعلانِ نبوّت سے سات سال قبل، مکۃ المکرمہ میں ہوئی۔ اُس وقت رسولِ اکرم ﷺ کی عمرِ  مبارک کا تینتیسواں (33 واں) سال تھا۔سیرت وخَصائص:پہلے آپ کا نکاح ابولہب کے بیٹے  ’’عتبہ‘‘ سے ہوا تھا مگر ابھی رخصتی بھی۔۔۔

مزید

حضرت سیدہ ام کلثوم

حضرت سیدہ ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نام و نسب: اسمِ گرمی:سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنھا۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: سیدہ امِ کلثوم بنتِ  سید المرسلین حضرت محمد ﷺبن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف بن قصی بن کالب بن مرہ بن کعب بن لوئی بن غالب بن فہر بن مالک ۔(رضی اللہ عنہم اجمعین) حضرت سیدہ ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی مکرم ﷺ کی تیسری بیٹی ہیں یہ حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے چھوٹی ہیں ۔یہ بھی حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے بطن سے پیدا ہوئیں ۔نبی کریم ﷺاور حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی نگرانی میں ہوش سنبھالااور آغوش رسات میں پرورش پائی ۔جب حضور نبی کریم ﷺ نے اعلان نبوت فرمایا تو یہ تمام بہنیں اپنی والدہ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ہمراہ اسلا م لائیں۔ نکاح اوّل اور طلاق: اعلان نبوت سے پہلے نبی کریم نے  حضرت ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا ن۔۔۔

مزید

حضرت سیدہ ز ینب

حضرت سیدہ  ز ینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا نام ونسب: اسمِ گرامی: سیدہ زینب رضی اللہ عنھا۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بنتِ  سید المرسلین حضرت محمد ﷺبن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف بن قصی بن کالب بن مرہ بن کعب بن لوئی بن غالب بن فہر بن مالک ۔(رضی اللہ عنہم اجمعین) سالِ ولادت: آپ حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں میں سب سے بڑی تھیں۔ اعلانِ نبوت سے دس سال قبل جب کہ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی عمرشریف تیس سال کی تھی مکہ مکرمہ میں ان کی ولادت ہوئی۔ یہ ابتداء اسلام ہی میں مسلمان ہوگئی تھیں اور جنگ ِبدر کے بعد حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان کو مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ بلالیا تھا اور یہ ہجرت کرکے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تشریف لے گئیں۔     اعلانِ نبوت سے قبل ہی ان کی شادی ان کے خالہ زاد بھائی ابوالعاص بن ربیع سے ہوگئی ۔۔۔

مزید