حضرت ام المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
نام و نسب:
ان کے والد ماجد کا نام امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق بن خطاب بن نفیل بن عبد العزٰے بن رباح بن عبد اللہ بن قرط بن زراح بن عدی بن کعب بن لُوَیّ تھا ۔
اور والدہ کا نام زینب بنت مظعون تھا۔
ولادت:
اِن کی ولادت بعثت سے پانچ سال پہلے ہوئی۔ ان کا پہلا نکاح حضرت خنیٔس بن حذافہ بدری رضی اللہ عنہ سے ہوا۔
اُن کی وفات کے بعد3ھجری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکاح میں آئیں۔
وفات:
ماہِ شعبان 45ھ میں وفات پائی۔ نماز جنازہ مروان بن الحکم حاکمِ مدینہ نے پڑھائی۔
مدفن:
جنت البقیع میں مدفون ہوئیں۔
(شریف التواریخ)
//php } ?>