/ Friday, 03 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(10)  تلاش کے نتائج

حضرت علامہ شمس الدین

حضرت علامہ شمس الدین (بیت المقدس) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ عمر بن فارض الحموی المصری

حضرت شیخ عمر بن فارض الحموی المصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کنیت ابو حفص لقب شرف الدین اور اسم گرامی عمر بن فارض الحموی تھا قبیلہ بنی سعد سے تعلق رکھتے تھے یہ قبیلہ حضرت حلیمہ سعدیہ کا تھا شیخ ابن الفارض مصر میں پیدا ہوئے تھے مصر میں آپ کی روحانی شہرت نے عروج حاصل کیا ہزاروں طالبانِ حق خدا رسیدہ ہوئے آپ کا ایک دیوان عربی اشعار و قصایٔد پر مشتمل ہے یہ دیوان تقریبًا سات سو پچاس اشعار پر مشتمل ہے اس میں معارف و حقائق کے دریا بند ہیں یہ ایک ایسی نظم ہے جو شاید ہی کسی دوسرے کے قلم سے نکلی ہو۔ آپ کے احباب کہتے ہیں کہ آپ عام شاعروں کے طریقہ کار پر شعر نہیں کہا کرتے تھے بلکہ یوں ہوتا کہ آپ وجد و استغراق میں کئی کئی دن غائب ہوجاتے بے خودی کے عالم میں محو رہتے اسی حالت میں پورے کا پورا قصیدہ لکھتے۔ حضرت شیخ فارض فرماتے ہیں کہ جب میں نے یہ دیوان لکھا تو مجھے سرکار دوعالمﷺ کی زیارت ہوئی حضور نے ارشاد فرم۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ کمال الدین محمد بن عارف عیسے رومی

حضرت خواجہ کمال الدین محمد بن عارف عیسے رومی (بارہ بنکی) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ علی متقی

حضرت  شیخ علی متقی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:شیخ علی۔لقب:علاؤالدین،محدثِ کبیر۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے:محدثِ کبیر شیخ علاء الدین علی متقی بن حسام الدین بن عبدالملک بن قاضی خان۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کا آبائی وطن "جونپور"تھا۔ شیخ حسام الدین  علیہ الرحمہ نے ترکِ وطن کر کے "برہان پور"میں مستقل  سکونت اختیار کرلی تھی۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 888ھ،مطابق 1483ء کو برہان پور (انڈیا)میں پیدہوئے۔ تحصیلِ علم:آپ نے ابتدائی تعلیم وتربیت اپنے والدِ گرامی سے حاصل کی۔مروجہ علوم کی تحصیل کے بعد شاہی ملازمت اختیار کرلی،اورصاحبِ جاہ وحشمت ہوگئے۔مگر آپ نے سب چھوڑ کر مزید کسبِ علم کے لئے شیخ حسام الدین ملتانی علیہ الرحمہ کی خدمت میں ملتان حاضر ہوئے۔ان سے  تفسیرِ بیضاوی وغیرہ کا درس لیا۔ملتان میں دیگر علماء سے بھی علمی استفادہ کرتے رہتے تھے۔مزید علمی پیاس بجھانے۔۔۔

مزید

حضرت مولانا نادر حسین نگرامی

حضرت مولانا نادر حسین نگرامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

رضا علی خاں، مولانا محمد

 رضا علی خاں، مولانا محمد رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: حضرت مولانا رضا علی خان  ۔لقب: امام العلماء،قدوۃالصلحاء۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:امام العلماء حضرت مولانا رضا علی خان  بن حافظ محمد کاظم علی خان بن جناب محمد اعظم خان بن جناب محمد سعادت یارخان بن جناب محمد سعید اللہ خان بن عبدالرحمن بن یوسف خان قندھاری بن دولت خان  بن داؤد خان۔(علیہم الرحمہ)  تاریخِ ولادت:  آپ 1224ھ کوپیداہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ علیہ الرحمہ  نے مولانا خلیل الرحمن  علیہ الرحمہ  سے "ٹونک"(راجستھان ،ہند)تمام علومِ نقلیہ وعقلیہ کی تحصیل وتکمیل فرمائی۔آپ علیہ الرحمہ 1245 ھ کو سندِ فراغ حاصل فرمائی۔آپ تمام علوم کے جامع تھے۔بالخصوص فقہ وتصوف میں مرجعِ خاص وعام تھے۔ سیرت وخصائص:قدوۃالواصلین،زبدۃ الکاملین،رئیس المتوکلین ومتصوفین، قطب الوقت،امام العلماء،سندالاتقیاء حضرت علامہ مو۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حکیم عابدعلی کوثر خیر آبادی

حضرت مولانا حکیم عابدعلی کوثر خیر آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ      تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 1271ھ،میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم وتربیت گھر پر ہوئی،اورختمِ قرآن کےموقع پر فاتحۂ فراغ حضرت مولانا عبد الحئی فرنگی محلی سے پڑھا۔ابتدائی دینیات کی کتب پڑھنے کے بعدعلمِ طب کاشوق ہواتو اس وقت کے حاذق  طبیب حکیم محمد رشید گوپاموی، اور حکیم رضا حسین لکھنوی سے طب پڑھی۔ بیعت وخلافت: حضرت سید حاجی وارث علی شاہ قدس سرہ کے مرید تھے۔ سیرت وخصائص: طبیبِ حاذق،حکیمِ اعلیٰ حضرت،حضرت مولانا حکیم عابدعلی کوثرخیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ۔آپ اپنے وقت کے جیداور ممتاز حکماء میں سے ایک تھے۔ آپ کی حذاقت مسلم تھی۔نبض دیکھتے ہی فوراًتشخیص  کرلیا کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کےہاتھ میں شفاء رکھی تھی، صرف چند ادویہ سے علاج کرتے تھے،مریض شفاء یاب ہوجاتا تھا۔آپ مسلمہ حذاقت ومہارت ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ شیخ مفتی ابراہیم بن عبد الغنی الدروبی البغدادی

حضرت علامہ شیخ مفتی ابراہیم بن عبد الغنی الدروبی البغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

مفتی اعظم پاکستان مفتی صاحبداد خان جمالی

مفتی اعظم پاکستان مفتی صاحبداد خان جمالی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:علامہ مفتی محمد صاحبداد خان۔لقب:مفتیِ اعظم پاکستان۔ والد کااسمِ گرامی: خمیسو خان جمالی مرحوم۔جمالی بلوچ قبیلے سےتعلق کی وجہ سے "جمالی "کہلاتے ہیں۔ تاریخِ ولادت :1316ھ،مطابق 1898ء کو" گوٹھ لونی"(ضلع سبی،بلوچستان)میں پیدا ہوئے ۔ آپ کا آبائی وطن جھوک سید قاسم شاہ (تحصیل بھاگ، ڈویژن قلات، بلوچستان)تھا ۔جہاں آپ کی کافی بارانی زمینیں بھی تھیں۔ تحصیلِ علم: ابتداء میں آپ نے قرآن حکیم ایک مشہور اہل اللہ خواجہ سید محمد شاہ علیہ الرحمۃ کے پاس بمقام انجن شیڈ سبی میں پڑھا۔ تین جماعتیں اردو "برنس اسکول" سبی سے پاس  کی۔ عربی و فارسی کی ابتدائی تعلیم حضرت مولانا محمد یوسف علیہ الرحمۃ(متوطن تحصیل بھاگ ، ریاست قلات)سے حاصل کی۔ چنانچہ 1326ھ تا 1330ھ  وہیں پڑھتے رہے ۔اس کے بعد سندھ کے مختلف دینی مدارس میں  مروج۔۔۔

مزید

عمر سعیدی، استاذ القراء علامہ قاری محمد

 عمر سعیدی، استاذ القراء علامہ قاری محمد خانوادۂ غزالیِ زماں حضرت علامہ مولانا سیّد احمد سعیدشاہ  کاظمی﷫ کے منظورِ نظر، اُستاذ القراء حضرت علامہ مولانا قاری محمد عمر سعیدی﷫ جامعہ اَنوار العلوم(ملتان)  میں تجوید و قراءت کے مدرّس تھے۔ وصال:آپ نے جمعۃ المبارک،۲؍ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۵ھ مطابق ۱۷؍ نومبر ۲۰۲۳ء کوصبحِ صادق کے وقت، نشتر ہسپتال (ملتان) وارڈ نمبر ۷میں وصال فرمایا۔نمازِ جنازہ:۱۷؍ نومبر 2023ء ہی کو بعدِ نمازِ جمعہ دربارِ عالیہ سعیدیہ کاظمیہ شاہی عیدگاہ ملتان میں  آپ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔  ۔۔۔

مزید