درود و سلام پر مشتمل خطبہ

 { کا خطبہالامن و العلیٰ لناعتی المصطفیٰ بدافع البلاء}

امام احمد رضا خاں﷫ نے اپنےمتعدد  رسالوں میں خطبے تحریر فرمائیں ہیں ان میں اللہ کی حمد اورحضور ﷺ پر درود و سلام بھیجا ہے ان خطبوں میں سے ایک خطبہ جو اعلی حضرت﷫ نے اپنے رسالے(الامن و العلیٰ لناعتی المصطفیٰ بدائع البلاء) میں تحریر فرمایا ہےاور وہ یہ ہے:

’’الحمد للہ علیٰ ما علّم وھدانا للذی الاقوم و سلک بنا السبیل الاسلم وصلی ربّنا و بارک و سلّم علیٰ دافع البلاء والوباء و القحط والمرَض و الالم سیدنا و مولانا و مالکنا و مأوٰنا محمد مالک الارض و رقاب الامم و علیٰ اٰلہٖ و صحبہ ٖ اولی الفضل و الفیض و العطاء والجود والکرم امین قال الفقیر المستدفع البلاء من فضل نبیہ العلی الاعلیٰ ﷺ عبد المصطفیٰ احمد رضا المحمدی السنی الحنفی القادری البرکاتی البریلوی دفع نبیہ عنہ البلاء و منح قلبہ النور و الجلاء‘‘

ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے کہ اس نے ہمیں علم عطا فرمایا اور سب سے سیدھی راہ کی ہدایت فرمائی اور ہمیں سلامتی والے راستے پر چلایا۔ اے ہمارے پروردگار درود و سلام اور برکت نازل فرما بلاء وباء، قحط، بیماری اور دکھوں کو دور کرنے والے ہمارے آقا و مولیٰ، مالک و مأوٰی محمدﷺ پر جو زمین اور امتوں کی گردنوں کے مالک ہیں اور آپ کی آل اور آپ کے اصحاب پر جو فضل عطاء اور جود و کرم والے ہیں۔ آمین! کہتا ہے فقیر عبد المصطفیٰ احمد رضا محمدی، سنی، حنفی، قادری برکاتی بریلوی جو نبی اعلیٰ کے بلند فضل کے طفیل مصیبت سے بچنے کا طلبگار ہے۔ نبی کریم ﷺ اس سے مصیبت کو دور فرمائیں اور اس کے دل کو روشنی اور چمک عطا فرمائیں۔(فتاویٰ رضویہ، جلد 30، ص361، 362، مطبوعہ لاہور)


متعلقہ

تجویزوآراء

=