ضیائی دارالافتاء
ضیائی دارالافتاء
انجمن ضیائے طیبہ کے اس وسیع شعبے میں عوام الناس کے شرعی مسائل میں رہ نمائی کے لیے مستند مفتیانِ کرام قرآن وسنّت کی روشنی میں فتاوٰی تحریر فرماتے ہیں۔
جہاں خط و کتابت کے ذریعے اندرون وبیرونِ ملک سے مسائل کے لئے رابطہ کیا جاتا ہے، وہیں اب اس شعبے کو انتہائی جدید نیٹ ورک سے منسلک کیا جاچکا ہے۔
دورِ حاضر کے جدید تقاضوں کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے ضیائی دارالافتاء کی منفرد اور جدید سہولیات سے لبریز ویب سروس قائم کی گئی ہے،جو اِس ویب گاہ (website) میں موجود ہے ۔
جہاں آن لائن دارالافتاء ، ای میل ، واٹس اپ و دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے سوالات کے جوابات دیے جاتے ہیں۔
مجلسِ اِفتاء:
- رئیسِ دارالافتاء خلیفۂ تاج الشریعہ و نبیرۂ بیہقیِ وقت، حضرت علامہ مفتی محمد اکرام المحسن فیضی مدظلہ العالی
- خلیفۂ تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد سعید اللہ خان قادری مدظلہ العالی
- حضرت علامہ مفتی محمد احسن قادری اویسی مدظلہ العالی
- حضرت علامہ محمد طارق سعیدی مدظلہ العالی
- حضرت علامہ احمد فرحان سعیدی مدظلہ العالی
تصدیق نامہ :
ضیائی دارالافتاء سے دیے گئے فتاوٰی کی تصدیق اہلِ سنّت وجماعت کے مستند و جیّد علما و مفتیانِ کرام سے لی جاتی ہے، جن میں
- یادگارِ اَسلاف شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی محمد اسماعیل ضیائی دامت برکاتہم العالیۃ
- مفتیِ اہلِ سنّت حضرت علامہ مفتی عبد العزیز حنفی دامت برکاتہم العالیۃ
- خلیفۂ تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا یونس شاکر اخترالقادری دامت برکاتہم العالیۃ
- وغیرہم شامل ہیں ۔