ضیائی مدارس
مدارسِ ضیائے طیبہ
انجمن ضیائے طیبہ نے اپنے قیام کے فوراً بعد سب سے پہلے مدارس کے آغاز کی جانب عملی قدم بڑھایا۔
سالِ قیام ہی میں شہر کراچی کے قدیم علاقے میٹھادر کی ‘‘ گئو گلی ’’ میں مدرسے کا آغاز کیا۔الحمدللہ تبارک وتعالٰی مختصر وقت میں تعلیمی معیار کو سراہتے ہوئے علاقے میں اپنی انفرادی حیثیت کا حامل بن گیا۔
علاوہ ازیں، ان مدارس کے زیرِ اہتمام مختلف مواقع پر طلبہ میں تربیتی نشست اور مقابلۂ حسنِ قراءَت ونعت کی تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں جب کہ فہمِ دین کورسز کابھی سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
بعد ازاںوقتاً فوقتاً اس سلسلے کو بڑھاتے ہوئے انجمن ضیائے طیبہ نے شہر کراچی میں مدرسۂ ضیائے طیبہ کی مزید شاخوں کا باقاعدہ آغاز کیا۔
مدرسۂ ضیائے طیبہ کی شاخیں
- مدرسۂ ضیائے طیبہ (میٹھادر شاخ )
- مدرسۂ ضیائے طیبہ (کھارادر شاخ )
- مدرسۂ ضیائے طیبہ (بلدیہ شاخ )
- مدرسۂ ضیائے طیبہ ( للبنات)
- جامعۂ ضیائے طیبہ (حب چوکی، ٹول پلازہ)
انفرادیت و خصوصیات
الحمدللہ تبارک و تعالٰی مدرسۂ ضیائے طیبہ کے حفّاظِ کرام کا اپنا ایک مقام ہے ۔انجمن ضیائے طیبہ نے اکثر پروگرام و محافل میں اس کا عملی نمونہ بھی عوام و خواص کے سامنے پیش کیا ہے۔
- حفظ کی کلاس پر دورانِ حفظ اس بات کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے کہ طالبِ علم کی منزل خوب مضبوط ہو۔
- طالبِ علم کو منزل کے ساتھ ساتھ رکوع نمبر بھی یاد کروائے جاتے ہیں۔
- اگر کوئی شخص مکمّل قرآن شریف میں پارہ نمبر اور رکوع نمبر بتائےتو طالبِ علم تلاوت کر دے گا۔
- مکمّل قرآن شریف میں رکوع کی پہلی آیات کا ابتدائی حصّہ تلاوت کریں ،طالبِ علم اس کے بعد اور پہلے والی آیت تلاوت کردے گا۔
- رمضان شریف میں خاص شبینہ کا اہتمام۔
- حفّاظِ کرام کا شہر کراچی کے مختلف مساجد اور مقامات پر تراویح کا اہتمام۔
- مختلف تنظیمات کے منعقدہ مقابلوں میں طالبِ علموں کا حصّہ لینا۔
- ہر جمعرات بزم کا اہتمام، جس میں تلاوت ، نعت ، تقاریر ، نظامت اور دعاسیکھنا۔
مدرّسینِ ضیائے طیبہ
- حافظ محمد ذیشان قادری (میٹھادر شاخ 2004 – 2007)
- حافظ محمد خالد قادری (میٹھادر شاخ 2004 – 2005)
- مرحوم حافظ محمد نوید قادری شہید (کھارادر شاخ 2005-2010)
- قاری خضر حیات سعیدی ( کھارادر شاخ 2008 تا حال )
- حافظ محمد عبیر قادری (مدرسۂ ضیائے طیبہ کے پہلے حافظ ، میٹھادر شاخ، 2012 تا حال )
- علامہ سمیع اللہ خاں قادری ( بلدیہ ٹاون 2009 تا حال )
- علامہ سعید احمدرضوی (ناظم تعلیم جامعہ ضیائے طیبہ ، حب چوکی 2014 تا حال )
- قاری حافظ محمد انور (حب چوکی 2014 تا حال )
-
علامہ نصیر احمد حسینی (حب چوکی 2015 تا حال )
ادارہ آپ کی تجاویز و آراء..... مفید اصلاحی مشوروں.....اور علمی و قلمی تعاون کا ہمیشہ سے منتظر ہے اور رہے گا۔