ضیائی دارالاشاعت
ضیائی دارالاشاعت
دینِ متین کی ترویج واشاعت کے فروغ کے لیے انجمن ضیاء طیبہ نے اشاعتی کام کا آغاز کیا اور ہر عمر و شعبے سے متعلق افراد کے لیے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مختلف عنوانات کے تحت کتب ورسائل شائع کیے ۔
سن ۲۰۰۴ء کی پہلی اشاعت ‘‘الوظیفۃ الکریمۃ’’ سے اب تک ضیائی دارالاشاعت نے ایک سو سے زائد مقبولِ عام اور مفید کتب شائع کرکے عوام وخواص میں بے مثال پذیرائی حاصل کی۔
ماہانہ اشاعت اور درسِ قرآن:
ابتدائی سالوں میں انجمن ضیائے طیبہ کو یہ اعزاز بھی حاصل رہا کہ تقریبا ۵۰ ویں سلسلۂ اشاعت تک ہر ماہ انجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام منعقد ہ درسِ قرآن بعنوان ضیائے قرآن کی مجلس میں موضوع سے متعلّق ایک کتاب شرکائے درس میں مفت تقسیم کی جاتی ۔
بعد ازاں یہ سلسلہ موضوع اور کتاب کی تیاری میں تحقیق کی طوالت کی وجہ سے روک دیاگیا۔
مفت سلسلۂ اشاعت :
انجمن ضیائے طیبہ کے شعبۂ ضیائی دارالاشاعت کے تحت شائع شدہ اب تک ایک سو (100)سے زائد کتب و رسائل کو مفت سلسلۂ اشاعت کے تحت عوام النّاس و خواص میں نہ صرف مفت تقسیم کیا جاتا ہے، بلکہ اندرونِ ملک وبیرونِ ملک مفت ارسال بھی کیا جاتا ہے ۔
ضیائی دارالاشاعت کی علمی سرگرمیاں :
- اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں محدث و محقق بریلوی کی تالیفِ لطیف ‘‘الوظیفۃ الکریمۃ’’ کی ہزاروں کی تعداد میں اشاعت و مفت تقسیم ۔
- مقبولِ عام قصیدہ ‘‘ قصیدۂ بردہ شریف ’’ کی ہزاروں کی تعداد میں اشاعت و مفت تقسیم ۔
- وقتاً فوقتاً اٹھنے والے اہم مسائل و فتنوں پر کی گئی تحقیقات کی اشاعت و مفت تقسیم ، جن میں
- حکیم الامّت مفتی احمد یارخاں نعیمی رَحِمَہُ اللہُ تَعَالٰی کی تالیفِ لطیف ‘‘جَآءَ الْحَقّ’’ کے مختلف مضامین کا انگلش ترجمہ و اشاعت ۔
- قطبِ مدینہ شاہ ضیاءالدین احمد مدنی قُدِّسَ سِرُّہٗ پر مدلل و تحقیقی کتب و رسائل کی اشاعت، جن میں
- تجلیاتِ قطبِ مدینہ
- قطبِ مدینہ کا سفرِ آخرت
- سیّدی ضیاءالدین المدنی (عربی اشاعت ) ۔۔۔۔وغیرہم شامل ہیں ۔
- فقہی مسائل و معمولاتِ اہلِ سنّت پر مشتمل اشاعت ، جن میں
- قربانی کے فضائل و مسائل
- مفید النساء ( خواتین کے خصوصی مسائل)
- گیارھویں شریف کی شرعی حیثیت
- ضیائے مسواک ۔۔۔۔وغیرہم شامل ہیں ۔
مندرجۂ بالا علمی کہکشاؤں کے جھرمٹ میں کافی کرنیں چھپی ہوئی ہیں ، جنھیں وقت کے ساتھ ساتھ منظرِ عام پر لایا جائے گا۔
ضیائی دارالاشاعت کی عنقریب شائع ہونے والی کتب :
- معرفۃ الخصال المکفرہ ، حافظ ابنِ حجر عسقلانی (مترجم )
ضیائی دارالاشاعت کی شائع شدہ کتب کی فہرست
ادارہ آپ کی تجاویز و آراء..... مفید اصلاحی مشوروں.....اور علمی و قلمی تعاون کا ہمیشہ سے منتظر ہے اور رہے گا۔