/ Friday, 26 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(7)  تلاش کے نتائج

سید شاہ حمزہ عینی قادری مارہروی

حضرت شاہ حمزہ عینی قادری مارہروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید شاہ حمزہ عینی قادری مارہروی﷫۔ لقب: اسد العارفین، قطب الکاملین۔ تخلص: عینی۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت شاہ حمزہ مارہروی بن سید شاہ آل محمدبن صاحب البرکات سید شاہ برکت اللہ مارہروی بن سید شاہ اویس بلگرامی بن سید شاہ عبد الجلیل بلگرامی بن سید میر عبدالواحد بلگرامی۔الیٰ آخرہ۔(﷭) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 14؍ ربیع الثانی 1131ھ مطابق مارچ؍1719ء کو مارہرہ مطہرہ (ہند) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نےاپنے والدِ گرامی کی خدمت میں جملہ علوم ِ ظاہری و باطنی کی تکمیل کی۔والد گرامی کےعلاوہ شمس العلماء حضرت مولانا محمد باقر ﷫سے مختلف علوم و فنون کی تحصیل فرمائی، فنِ طب حکیم عطاء اللہ صاحب مرحوم،اور شیخ ڈھڈھالاہوری سے بھی متعدد درسیات کتب حاصل فرمائی۔ (تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ:351) بیعت و خلافت: اپنے والد گرامی حضرت سید۔۔۔

مزید

حضرت علامہ محمد عادل حنفی الہ آبادی کانپوری

حضرت علامہ محمد عادل حنفی الہ آبادی کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ دف قصبہ مارہ، ضلع، الہ ﷜آباد تاریخ ولادت ۱۱؍ربیع الآخر ۱۶۴۱ھ، غلامنعیم تاریخی نام، چھ سال کی عمر میں اپنے دادا شیخ محی الدین بخش بن کریم بخش کے پاس فتح پور آئے،جہاں وہ مصنف تھے،اور یہاں کے علماء سے عافیہ تک پڑھا،بیس کی عمر میں مولانا شاہ سلامت اللہ کشفی کی خدمت میں حاضر ہوئے، حضرت کشفی نے فراغت کے بعد دس ربیع الآخر ۱۲۷۶ھ میں سند فضیلت مرحمت کی، ۱۲۸۲ھ میں علامہ سید احمد وحلان شیخ الحرم م کی نے سند ارسال کی اور قدوۃ العلماء الاعلام کےلقب سے یاد کیا، جس کے واقعی آپ مصداق تھے، جمادی الاولیٰ ۱۲۹۲؁ھ میں دہلی میں حضرت قطب عالم شاہ عبد العزیز کوند قدس سرہٗ کےحلقۂ ارادت میں داخل ہوئے، اسی مجلس میں اہلبیت تامہ کی بنا پر مجاز مطلق کی سند عطا ہوئی،اور شاہ مشتاق احمد کےلقب سے سر فراز ہوئے، ۲۱؍ محرم ۱۲۹۷ھ میں حضرت شاہ ابو الحسن احمد نوری ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا محمد عمر حنبلی حیدرآبادی

حضرت مولانا محمد عمر حنبلی حیدرآبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

نذیر احمد خجندی، خطیب العلماء، علامہ مولانا ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

نذیر احمد خجندی، خطیب العلماء، علامہ مولانا ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب:اسم گرامی: مولانا نذیر احمد خجندی۔لقب:خطیب العلماء۔آپ کےآباؤاجداد میں سےکچھ بزرگ ثمر قند (ترکستان)کےعلاقہ "خجند"کےرہنےوالےتھے۔اسی مناسبت کی وجہ سےمولانا نےاسی نسبت کو پسند فرمایا۔(جب جب تذکرہ خجندی ہوا:16)۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا نزیر احمد خجندی بن شاہ عبدالحکیم جوش بن شیخ پیر بخش بن شیخ غلام احمد بن مولانا محمد باقر بن مولانا محمد عاقل بن مولانا محمد شاکر بن مولانا عبداللطیف بن مولانا یوسف  بن مولانا داؤد بن مولانا احمد دین بن قاضی صوفی حمید الدین صدیقی،علیہم الرحمۃ والرضوان ۔آپ کاسلسلہ نسب سینتیسویں پشت میں  امیر المؤمنین خلیفۂ اول حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتاہے۔(ایضاًٍ:21)۔آپ کےآباؤ اجداد میں سے کچھ لوگ مدینۂ منورہ سےتبلیغ ِ دین کےسلسلے میں ریاستِ فرغانہ کےشہر "خجند"پہن۔۔۔

مزید

فقیہ عصر حضرت مولانا مفتی قاسم یاسینی

فقیہ عصر حضرت مولانا مفتی قاسم یاسینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   استاد الاساتذہ ، فقیہ عصر ، حضرت علامہ مفتی محمد قاسم یاسینی بن استاد العلماء حضرت علامہ محمد ہاشم یاسینی ۱۶، ربیع الاخر ۱۳۰۵ھ بروز اتوار صبح کو تولد ہوئے۔ ’’صدر اعظم ‘‘ سے ان کی تاریخ ولادت نکلتی ہے: پرمش از میلاد او کردم سروش ’’صدر اعظم‘‘ گفت تاریخش بگوش ۱۳۰۵ھ تعلیم و تربیت : مفتی محمد قاسم صاحب نے اپنے والد ماجد علامہ محمد ہاشم یاسینی کے پاس درس نظامی کی تکمیل کی۔ اعلیٰ تعلیم اور فتویٰ نویسی کے لئے بر صغیر کے فقیہ اعظم ، امام اہل سنت، علامہ مفتی عبدالغفور ہمایونی قدس سرہ الاقدس کی خدمت عالیہ میں ہمایون شریف میں رہ کر مہارت تامہ حاصل کی۔ بیعت : حضرت خواجہ عبدالرحمن فاروقی ؒ ( ٹکھہڑ ضلع حیدرآباد ) کے دست اقدس پر سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجدد یہ میں بیعت ہو کر سلوک کی منازل طے کی۔۔۔

مزید

اعجاز ولی خاں بریلوی، فقیہ المفخم، مفتی مولانا، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

اعجاز ولی خاں بریلوی،  فقیہ المفخم، مفتی مولانا، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مفتی اعجاز ولی خاں رضوی۔لقب: فقیہ المفخم،استاذالعلماء۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: استاذ العلماء فقیہ المفخم مولانا مفتی محمد اعجاز ولی خاں رضوی بن مولانا سردار ولی خاں (متوفی ۶؍ صفر ۱۳۹۵ھ؍ ۱۸؍ فروری۱۹۷۵ء  بمقام پیر جو گوٹھ سندھ) بن مولانا ہادی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں (جد امجد امام احمد رضا خاں قادری بریلوی)۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 11/ربیع الثانی 1332ھ مطابق 20/مارچ 1914ء کوبریلی شریف میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری فاضل بریلوی قدس سرہٗ سے مفتی محمد اعجاز ولی خاں نے قرآن مجید شروع کیا، اور حافظ عبدالکریم قادری بریلوی سے مکمل کیا۔پھر درسی کتابیں متوسطات تک برادر معظم مولانا مفتی  تقدس علی خاں رضوی علیہ الرحمۃ شیخ الحدیث جامعہ راش۔۔۔

مزید

مولانا مفتی غلام معین الدین نعیمی

مولانا مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم ِگرامی:مفتی سید غلام معین الدین نعیمی۔ لقب:نعیمی۔والد کااسم گرامی:سیدصابراللہ شاہ چشتی صابری اشرفی نعیمی رحمۃ اللہ علیہ۔ آپ کاخاندانی تعلق خاندان اہل بیت سےہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 10/ربیع الثانی/1342ھ،مطابق 19/نومبر1923ء کومرادآباد (انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: مرادآباد کی مشہور دینی دس گاہ جامعہ نعیمیہ میں تاج العلماءحضرت  مولانامفتی  محمدعمر نعیمی اور صدر الافاضل مولانا مفتی  سید نعیم الدین مراد آبادی قدس سرہ سے علوم دینیہ کی تحصیل و تکمیل کی۔دینی تعلیم کے حصول کے زمانہ ہی میں فن طب حاصل کیا اور 1943ء میں"وہاجیہ طبیہ کالج لکھنؤ سے "الحکیم الفاضل " کی سند حاصل کی۔1945ء میں آپ تحصیل علوم سے فارغ ہو گئے ۔ صدر الافاضل مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی کی قیادت میں تحریک پاکستان کے لئے ۔۔۔

مزید