/ Sunday, 05 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(4)  تلاش کے نتائج

خواجہ ابو علی رودباری سہروردی

حضرت شیخ خواجہ  ابو علی رودباری سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ خلیفہ جنید بغدادی۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ایوب بن ابی بکر نحاس حلبی

حضرت شیخ ایوب بن ابی بکر نحاس حلبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایوب بن ابی بکر بن ابراہیم نحاس حلبی: شہر حلب کےرہنےوالے تھے۔ ابو صاہر کنیت اور بہاء الدین لقب تھا۔امام عالم اور مفسر،فقیہ محدث تھے۔آپ کے زمانہ میں مذہب کی ریاست آپ پر منتہیٰ ہوئی۔حدیث کو مکہ معظمہ و قاہرہ اور بغداد کے محدثین  سے پڑھا اور سُنا اور آپ سے قاضی القضاۃ علی بن احمد طر طوسی اور یوسف بن محمد بن یعقوب بن ابراہیم بن النحاس حلبی نے پڑھا،ماہ شوال ۶۹۹؁ھ کی دوسری رات کو فوت ہوئے۔تاریخ وفات آپ کی لفظ’’مہر تاباں‘‘ سے نکلتی ہے۔نُحاس بضم نونو و تشدید حائے مہملہ اس لیے ان کو کہا کرتے تھے کہ آپ تانبے کا کام کرتے تھے۔  (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

حضرت زین الدین ابوبکر خوانی

حضرت زین الدین ابوبکر خوانی علیہ الرحمۃ           خواجہ محمد پارسا علیہ الرحمۃ نے اپنے بعض مکتوب میں ان کا القاب اس طرح لکھا ہے۔ذوالعلم النانفع  والعمل الرافع ملا ذالجمھور شفاء الصدور صلوۃ العلما ء والعرفا رافع اعلام السنۃ قامع اضا لیل البدعۃ ناھج الحقیقۃ سالک مسالک الشریعۃ والطریقۃ الداعی الی اللہ سبحانہ علی طریق الیقین سیدنا ومولانازین الملۃ والدین یعنی علم نافع اور رافع (چڑھنے والے)کے صاحب جمہور کے پشت پناہ۔سینوں کے شفا۔علما عرفا کے برگزیدہ۔سنت کے جھنڈے بلند کرنے والے۔بدعت کے گمراہیوں کے توڑنے والے حقیقت کے راستوں میں چلنے والے ،شریعت و طریقت کے راستوں میں چلنے والے اللہ سبحانہ کی طرف طریق یقین پر بلانے والے ۔سیدنا مولانا زین المانہ والدین۔آپ علوم ظاہر و باطنی کے جامع تھے۔اول سے آخر تک شریعت کے راست اور سنت کے متابعت پر اس گروہ کے محقق۔۔۔

مزید

حضرت مولانا بشارت علی خان آفریدی ارمان قادری

حضرت مولانا بشارت علی خان آفریدی ارمان قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا بشارت علی خان آفریدی ارمان قادری بن مولوی امداد حسین خان بن اکبر آباد (انڈیا) میں ۱۹۰۱ء کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت: آپ خود لکھتے ہیں : ’’فارغ التحصیل ہو چکا تھا‘‘۔ (حیات قدسی ) اس سے یقین ہو جاتا ہے ۔کہ آپ فارغ التحصیل عالم تھے لیکن تفصیلات کا علم آپ کی تعلیم یافتہ اولاد کو بھی نہیں ہے۔ آپ کی علمیت شاعری اور حیات قدسی (تصنیف)سے آشکارا ہے ۔ قادر الکلام شاعر علامہ سیماب اکبر آبادی ثم کراچی آپ کے شاعری میں استاد تھے۔ بیعت: آپ سلسلہ عالیہ قادر یہ میں قدوۃ السالکین حضوت مولانا بہاوٗ الدین بنگلوری ؒ دزبار شریف غوثیہ مرشد آباد (انڈیا) سے اپنے والد محترم کے ہمراہ دست بیعت ہوئے۔ آپ کو اپنے مرشد سے والہانہ محبت تھی اور یہ محبت ہی کا نتیجہ ہے کہ آپ نے ان کے حالات سے متعلق کتاب ’&rsq۔۔۔

مزید