/ Saturday, 18 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(11)  تلاش کے نتائج

سیدہ ام سلمہ

ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نام ونسب: اسم گرامی: رملہ یا ہند۔لقب: ام المؤمنین۔کنیت: ام سلمہ۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: سیدہ ام سلمہ بنت   ابو امیہ حذیفہ ( بعض مؤرخین کےنزدیک سہیل ہے)  بن مغیرہ بن عبد اللہ بن عمرو بن مخزوم بن لقیظہ بن مُرہ بن کعب تھا۔ قریش کی ایک شاخ ’’بنو مخزوم‘‘سے تعلق تھا۔۔ مکے کے دولت مند لوگوں میں سے تھے۔جو بڑے مخیر اور فیاض تھے سفر میں جاتے تو تمام قافلہ والوں کی کفالت خود کرتے اسی لئے آپ کا لقب ’’زاد الراکب‘‘ مشہور تھا۔ والدہ  کا سلسلہ نسب: ام سلسلہ  بنتِ عاتکہ بنت عامر  بن ربیعہ بن مالک۔سیدہ والد اور والدہ دونوں طرف سے’’قریشی‘‘ تھیں۔بعض تذکرہ نگاروں نےآپ کی والدہ عاتکہ کو جناب عبدالمطلب کی بیٹی اور سید عالمﷺ کی پھوپھی تحریر کیا ہے۔یہ صحیح نہیں ہے۔(ضیائ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ فضیل بن عیاض

حضرت خواجہ فضیل بن عیاض موسیٰ صفات رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اہل حضرت کے بادشاہ۔ درگاہ وصلت کے سرتاج۔ ولایت کے آسمان، درایت کے آفتاب، کثیر الفضائل ابو علی الفضیل بن عیاض قدس سرہ ہیں آپ مشائخ کبار اور اپنے زمانہ کے معزز داروں میں سے تھے۔ اکثر گریہ و زاری میں مصروف رہتے اور ہمیشہ رنج و غم میں ڈوبے رہتے تھے دیکھنے والوں کو معلوم ہوتا تھا کہ آپ ہمیشہ کسی گہری اور سخت فکر میں محو رہتے ہیں۔ آپ نے ارادت کا خرقہ جناب خواجہ عبد الواحد سے پہنا تھا۔ آپ کے عبرت آمیز اور پر نصیحت کلمات میں سے چند کلمے یہ ہیں۔ "لا یتکمل ایمان العبد حتی یؤ دل ما افترض اللہ علیہ ویجتنب ماحرم اللہ علیہ ویرضی بما قسم اللہ لہ ثم خاف مع ذالک ان لا یتکمل الایمان ولا یقبل منہ" یعنی بندہ کا ایمان اسی وقت تکمیل کو پہنچتا ہے جب کہ وہ خدا کے مفروضات کو نہایت جرات و آزادی کے ساتھ ادا کرتا اور محرمات و ممنوعات سے محترز رہتا اور خدا کی ق۔۔۔

مزید

حضرت شیخ احمد بن عبد اللہ ابو العلاء المعری

حضرت شیخ احمد بن عبد اللہ ابو العلاء المعرّی  ۔۔۔

مزید

حضرت شاہ رضی الدین علی لالا

حضرت شاہ رضی الدین علی لالا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

خواجہ بہاء الدین نقشبند

خواجہ بہاء الدین نقشبند  رحمۃا للہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی: سید  محمد۔لقب: بہاء الدین ،نقشبند۔والد کا اسم گرامی:سید محمد۔مکمل نام اس طرح ہے: خواجۂ  خواجگان خواجہ سید محمد بہاء الدین نقشبند﷫۔آپ﷫ کا خاندانی تعلق ساداتِ کرام سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 4/محرم الحرام 718ھ مطابق 7/مارچ 1318ء کو’’قصر عارفاں‘‘جوبخارا کے مضافات میں واقع ہے،میں ہوئی۔ قبل از ولادت بشارت:  پیدائش سے پہلے حضرت بابا محمد سماسی﷫ نے آپ کے تولد مبارک کی بشارت دی تھی۔ تولد سے تیسرے روز آپ کے جد امجد آپ کو حضرت بابا قدس سرہ کی خدمت میں لے گئے۔ حضرت بابا نے آپ کو فرزندی میں قبول فرمایا اور اپنے خلیفہ سید امیر کلال ﷫سے آپ کی تربیت کے بارے میں عہد لیا ۔بچپن  ہی سے ولایت کے آثار اور کرامت و ہدایت کے انوار آپ کی پیشانی سے ظاہر و آشکارا تھے۔ تحصیلِ علم:  بچپن۔۔۔

مزید

حضرت شاہ عبدالواحد چشتی

حضرت شاہ عبدالواحد چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت میاں شیر محمد شرقپوری

حضرت میاں شیر محمد  شرقپوری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: میاں شیر محمد۔لقب: شیر ِربانی۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: شیر ربانی حضرت میاں شیر محمد شرقپوری بن میاں عزیز الدین شرقپوری  بن محمد حسین بن مولانا غلام رسول بن حافظ محمد عمر بن حضرت صالح محمدعلیم الرحمہ۔حضرت شیر ربانی ﷫ کےوالد گرامی جناب میاں عزیز الدین شکل وصورت میں باپ بیٹا مشابہ تھے۔سلسلہ قادریہ میں بیعت تھے۔اکثر سلسلہ قادریہ کےاوراد وظائف میں مصروف رہتے۔رہتک (انڈیا) میں ملازمت کرتےتھے۔اسی جگہ سفر آخرت اختیار کیا۔آپ کےجدِامجد حضرت مولانا غلام رسول﷫اپنےوقت کےعالم وعارف اور صاحبِ کرامات بزرگ تھے،ان کےوالد بزرگوار جناب حافظ محمد عمر﷫ایک ماہر کاتب اور حاذق  حکیم،اور بہت ہی سعادت مند اور صالح تھے۔حضرت شیر ربانی کے جداعلیٰ  حضرت میاں صالح محمد﷫قرآن مجید کی کتابت کیا کرتےتھے۔صاحبِ کرامت بزرگ تھے۔حضرت شیر ربانی ۔۔۔

مزید

حضرت سیدنور الحسن شاہ بخاری

حضرت سیدنور الحسن شاہ بخاری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت سید نورالحسن۔لقب: سراج السالکین،عمدۃ العارفین۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:عارف کامل حضرت سید نور الحسن شاہ  بن حضرت سید غلام علی  شاہ بن حضرت سید حیات شاہ۔علیہم الرحمہ۔آپ کا سلسلۂ نسب حضرت امام حسین ﷜ تک پہنچتا ہے۔آپ کے آباؤ  اجداد با کمال بزرگ تھے۔(تذکرہ اکابر اہل سنت:551) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 27/جمادی الاول 1306ھ مطابق 30/جنوری 1889ء بروز بدھ،بوقتِ شب ’’ کیلیانوالہ شریف‘‘ ضلع گوجرانولہ پنجاب پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ کی طبع سلیم میں ابتداء ہی سے تقویٰ و طہارت اور نیکی کے جذبات بدرجۂ  اتم موجود تھے۔ظاہری تعلیم کے لئے آپ پہلے احمدنگر اور پھرقصبہ رسول نگر کے اسکول میں داخل ہوئے اور پرائمری پاس کر کے اسکول چھوڑد یا، کچھ عرصہ بعد کیلیا نوالہ شریف کے خوشن۔۔۔

مزید

حضرت مولانا فقیر محمد قاسم کالرو

حضرت مولانا فقیر محمد قاسم کالرو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا فقیر محمد قاسم بن فقیر محمد سلطان کا لرو گوٹھ صاحبن جو کوٹ تحصیل و ضلع عمر کوٹ میں ۱۲۹۹ھ کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم آبائی گوٹھ میں مسجد کے مکتب میں حاصل کی، اس کے بعد مٹیاری ( ضلع حیدرآباد) میں حضرت علامہ قاضی لعل محمد متعلوی کے پاس تعلیم حاصل کی اور چند اسباق قاضی صاحب کے استاد محترم ( یعنی اپنے دادا استاد) علامہ حسن اللہ صدیقی سے تبرکا پڑھے ۔ اس کے بعد معلوم ہوا کہ آبائی گوٹھ کے مکتب میں مولانا عبدالرزاق کو معلم مقرر کیا گیا ہے ا س لئے اپنے وطن واپس آکر بقیہ نصابی کتب مولانا عبدالرزاق کے پاس پڑھ کر فارغ التحصیل ہوئے۔ بیعت : مٹیاری میں طالب علمی کے دور میں خانقاہ مجددیہ مٹیاری کے اس وقت کے سجادہ نشین حضرت عبدالحلیم جان سر ہندی عرف حاجی آغا رحمتہ اللہ علیہ کے ہاتھ پر سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ میں بیعت ہوئے۔ درس ۔۔۔

مزید

حضرت پیر عبداللہ جان سرہندی

حضرت پیر عبداللہ جان سرہندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید