ضیائے صحابیات  

سیدہ جویریہ بنت حارث

امّ المؤمنین سیدتناجویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نام ونسب:اسمِ گرامی:برّہ ، آپ قبیلہ خزاعہ کے خاندان مُصطَلِق سے تھیں۔ نسب نامہ یہ ہے:برّہ بنت حارث بن ابی ضرار بن حبیب بن عائد بن مالک بن جذیمہ۔بنی مصطلق کے سردار حارث بن ابی ضرار کی بیٹی تھیں۔ سرکارِ دوعالم ﷺ نے  آپ کا نام برہ سے بدل کرجویریہ رکھا۔ شرفِ نکاح  اور نکاح کا باعثِ رحمت ہونا: حضرت جویریہ کا نکاح مسافع بن صفون سے ہوا تھا۔ جو ان کے قبیلے سے تھا۔ لیکن&...

سیدہ میمونہ

حضرت امُ المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا  نام ونسب: اسمِ گرامی:آپ کانام  بَرّہ تھا۔آپ ﷺ نے میمونہ رکھا۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:میمونہ بنتِ حارث بن خزن بن بجیر بن ھرم بن رویبہ بن عبد اللہ بن ہلال بن عامر  بن صعصعہ بن معاویہ بن بکر بن ہوازن بن منصور بن عکرمہ بن خصفہ بن قیس بن عیلان بن مضر بن نزار ۔والدہ  کا نام ہند بنت  عوف تھا۔ حضرت میمونہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی والدہ ""ہند بنت عوف""کے بارے میں عام طور پر یہ کہا جاتا...

سیدہ ام سلمہ

ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نام ونسب: اسم گرامی: رملہ یا ہند۔لقب: ام المؤمنین۔کنیت: ام سلمہ۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: سیدہ ام سلمہ بنت   ابو امیہ حذیفہ ( بعض مؤرخین کےنزدیک سہیل ہے)  بن مغیرہ بن عبد اللہ بن عمرو بن مخزوم بن لقیظہ بن مُرہ بن کعب تھا۔ قریش کی ایک شاخ ’’بنو مخزوم‘‘سے تعلق تھا۔۔ مکے کے دولت مند لوگوں میں سے تھے۔جو بڑے مخیر اور فیاض تھے سفر میں جاتے تو تمام قافلہ والوں کی کفالت خود...

حضرت ام المؤمنین سیدہ خدیجہ

حضرت ام المؤمنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نام ونسب:اسمِ گرامی:ام المؤمنین سیدہ خدیجۃ الکبریٰ۔کنیت:امِ ہند ۔لقب:طاہرہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:خدیجہ بنتِ خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی ۔ سیدہ کا نسب حضور ﷺ سے قصی پرمل جاتا ہے۔ آپکی والدہ فاطمہ بنتِ زائدہ بن الاصم بنی عامر بن لوی سے تھیں ۔ تاریخِ ولادت: آپ رضی اللہ عنہاشرافت ،امانت ،ایفائے عہد ،سخاوت،غریب پروری ، فراخ دلی اورعفت و حیاجیسی اعلیٰ صفات اور خوبیوں ک...

فاطمہ الزہراء

حضرت سیّدۃ النّسا فاطمۃ الزہرا  رضی اللہ تعالٰی عنہا نام ونسب:اسمِ گرامی: سیّدہ فاطمہ۔ کنیت: اُمّ الحسنین۔اَلقاب: زہرا، بتول،سیّدۃ النساء،خاتونِ جنّت،مخدومۂ کائنات،طیّبہ، طاہرہ ،عابدہ،زاہدہ،وغیرہ ۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:سیّدۃ النساء فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا بنتِ سیّدالانبیا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ بن عبد اللہ بن ہاشم بن عبدِ مناف (علیہم الرحمۃ والرضوان)۔آپ سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ  رضی اللہ عنہا کےبطن سے پیدا ہوئیں،اور رسولِ اکرم ﷺکی سب سے چھوٹی...

شہزادی رسول حضرت سیدہ رقیہ

شہزادی رسول حضرت سیّدہ رقیہ رضی اللہ تعالٰی عنہا نام و نسب: اسمِ گرامی:سیّدہ رقیہ۔کنیت : اُمِّ عبد اللہ۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: سیّدہ رقیہ بنتِ محمدِ مصطفیٰ ﷺ بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف ۔ آپ سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے بطن سے پیداہوئیں۔ تاریخِ ولادت: آپ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی دوسری صاحبزادی ہیں۔آپ کی ولادت سیّدہ زینب کی ولادت کے تین سال بعد اور اعلانِ نبوّت سے سات سال قبل، مکۃ المکرمہ میں ہوئی۔ اس وقت رس...

اسماء بنت ابی بکر

حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی ا للہ تعالیٰ عنہ کے سب سے بڑے بیٹے حضرت سید ناعبد اللہ بن ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سگی بہن ہیں اور آپ ہی حضرت سیدنا حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سب سے بڑی بیٹی ہیں، ہجرت کے موقع پر زاد سفر باندھنے کےلیے کوئی کپڑا نہ تھا آپ نے ہی اپنے کمر بند کے دو ٹکڑے کر کے باندھا تھا اس وقت سے آپ ذَاتُ النَطَاقَیْن کےلقب سے مشہور ہوگئیں۔حضرت ...

حضرت سیدہ ز ینب

حضرت سیدہ  ز ینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا نام ونسب: اسمِ گرامی: سیدہ زینب رضی اللہ عنھا۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بنتِ  سید المرسلین حضرت محمد ﷺبن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف بن قصی بن کالب بن مرہ بن کعب بن لوئی بن غالب بن فہر بن مالک ۔(رضی اللہ عنہم اجمعین) سالِ ولادت: آپ حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں میں سب سے بڑی تھیں۔ اعلانِ نبوت سے دس سال قبل جب کہ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی عم...

ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ

 ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ  رضی اللہ عنہا نام ونسب: اسمِ گرامی :رملہ۔کنیت: ام حبیبہ ۔لقب: ام المؤمنین ۔آپ  سردار مکہ حضرت ابو سفیان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی بیٹی اور حضرت امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی بہن ہیں۔ آپ  کی ماں ""صفیہ بنت عاص"" ہیں جو امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی پھوپھی ہیں۔ سیرت وخصائص: حضرت ام حبیبہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کا نکاح پہلے عبید اﷲ بن حجش سے ہوا تھا اور میاں بیوی دونوں اسلام قبول...

(سیّدہ )ملیکہ( رضی اللہ عنہا)

(سیّدہ )ملیکہ( رضی اللہ عنہا) کےملیکہ دختر خارجہ بن سنان بن ابی حارثہ بن مرہ بن عوف بن سعد بن ذبیان بن بغیض بن ریث بن غطفان بن سعد بن قیس عیلان المریہ،ابن جریج نے عکرمہ سے روایت کی،کہ اسلام نے چار عورتوں اور ان کے چار سوتیلے بیٹون کے درمیان علیحدگی کردی تھی،ان میں سے ایک ملیکہ دختر خارجہ تھیں، جوزبان بن سیار بن عمرو بن جابر بن عقیل بن ہلال بن سمی بن مازن بن فزارہ فزاری کی زوجہ تھیں اور زبان کی وفات کے بعد منظور بن زبان نے سوتیلی ماں کو بیوی بنالی...