/ Wednesday, 15 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(5)  تلاش کے نتائج

عبدالحکیم جوؔش صدّیقی، نجیبِ مصطفیٰ شاہ محمد.

عبدالحکیم جوؔش صدّیقی، نجیبِ مصطفیٰ علامہ محمد قائدِ ملّتِ اسلامیہ حضرت امام شاہ احمد نورانی صدّیقی﷫ کے دادا حضور،  نجیبِ مصطفیٰ حضرت علّامہ شاہ محمد عبد الحکیم  جوؔش صدّیقی میرٹھی قُدِّسَ سِرُّہٗ میرٹھ میں پیدا ہوئے۔  آپ میرٹھ کی شاہی مسجد التمش کے امام و خطیب تھے، خود بھی شاعر تھے اور معروف شاعر مولانا محمد اسماعیل میرٹھی کے بڑے بھائی تھے، درس و تدریس فرماتے تھے۔  نام:            محمد عبد الحکیم ۔ لقب:             نجیبِ مصطفیٰ۔ خطاب:         حکیم اللہ شاہ۔ شجرۂ نسب:           آپ نسباً صدّیقی تھے، حضرت سیّدنا محمد بن سیّدنا اب۔۔۔

مزید

حضرت شاہ منصور سہروردی

حضرت شاہ منصور سہروردی (جونپور) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شاہ عبد العلیم آسی سکندر پوری

حضرت شاہ عبد العلیم آسی سکندر پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:شاہ عبدالعلیم۔لقب:آسی۔سکندرپورعلاقےکی نسبت سے"سکندرپوری"کہلاتےہیں۔والدکااسمِ گرامی:شیخ قنبرحسین۔مفتی احسان علی  علیہ الرحمہ آپ کےنانا تھے۔آپ حضرت شیخ مظفر بلخی علیہ الرحمہ کی اولادمیں سےتھے۔  حضرت شیخ مظفر بلخی۔بلخ کےتارکِ سلطنت سلطان، اور اقلیم معرفت الٰہیہ کےبادشاہ حضرت مخدوم شرف الدین منیری قدس سرہ کے  چمنستان کی بہار تھے۔ بحکم پیر ومرشد "عدن"تشریف لےگئے۔وہیں 3/ رمضان المبارک 788ھ میں وفات  پائی۔ تاریخ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 19/شعبان المکرم 1250ھ،مطابق ماہِ دسمبر/1834ءکو"سکندرپور"میں ہوئی۔ تحصیل علم:ابتدائی کتب اپنےنانا سے پڑھنے کے بعد خانقاہ رشیدیہ جون پور حاضر ہوئے اور حضرت  شاہ غلام معین الدین قدس سرہ سے میر قطبی تک پڑھا۔ حاجی امام بخش جون پوری المتوفی 1277ھ  نے اپنی آمدنی سے۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مفتی حافظ بخش

حضرت علامہ مفتی حافظ بخش رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آنولہ ضلع بریلی وطن، وہیں ۱۲۶۵ھ میں ولادت ہوئی۔اپنے نانا قاری امام بخش سے حفظ قرآن پاک کیا،اور ابتدائی درسیات پڑھی۔۱۲۸۴ھ میں مدرسہ قادریہ میں داخل ہوکر حضڑت سیف اللہ المسلول معین الحق شاہ فضل رسول بد ایونی، حضرت تاج الفحول محب رسول مولانا شاہ عبد القادر بد ایونی،حضرت استاذ الاساتذہ مولانا شاہ نور احمد قدس اللہ اسرارہم سے پڑھ کر ۱۲۹۵ھ میں سند فراغ پائی،بعدہ کچھ دنوں درسۂ قادریہ میں درس دیا۔پھر مدرسہ محمدیہ چودھری گنج سے متعلق ہوگئے۔پوری زندگی علم دین کی اشاعت اور مذہب اہل سُنّت کی تبلیغ میں گذری،جزیاتِ فقہ بکثرت یاد تھے۔بد ایوں کے مفتی تھے۔حضرت تاج الفحول کے ارشد تلامذہ میں شمار تھا۔دو مرتبہ حج وزیارت سے مشرف ہوئے۔۳جمادی الاخریٰ ۱۳۳۹ھ بوقت گیارہ بجے دن انتقال ہوا۔مدفن درگاہ قادری میں ہے، حضرت مولانا قدیر بخش المتوفی ۱۳۷۶ھ مفتی جے پور نامور عالم۔۔۔

مزید

استاد العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی نور محمد قاسمی

استاد العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی  نور محمد قاسمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاد العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی  نور محمد قاسمی بن فقیر لعل بخش دایو گوٹھ پرانہ آباد ( تحصیل ڈوکری ضلع لاڑکانہ ) میں ۱۳۳۰ھ؍ ۱۹۱۰ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم ( ناظرہ قرآن ) گوٹھ کی مسجد میں ملا محمود سے حاصل کی۔ ان دنو ں گوٹھ انٹرآباد میں حاجی غلام قادر انٹر نے مدرسہ قائم کیا اور مولانا عبدالحیٗ مہر کو درس مقرر کیا ۔ آپ نے ان سے فارسی ’’بہاردانش‘‘ تک پڑھی ۔ اس کے بعد ۱۹۲۴ یا ۱۹۲۵ء بمطابق ۱۳۴۵یا ۱۳۴۶ھ میں سندھ کی عظیم دینی و روحانی درسگاہ جامعہ عربیہ قاسم العلوم درگاہ عالیہ مشوری شریف میں داخلہ لیا ۔ وہیں ۸۔۹ سال تک عربی کی ابتدائی کتب سے لے کر آخر تک تعلیم حاصل کی۔ ۱۳۵۳ھ؍ ۱۹۳۴ء میں فارغ التحصیل ہوئے۔ آپ کی دستار فضیلت درگاہ شریف کے سالانہ جلسہ جشن عید میلاد۔۔۔

مزید