/ Friday, 17 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(5)  تلاش کے نتائج

حضرت مخدوم شیخ صفی الدین ردولوی

حضرت مخدوم شیخ صفی الدین ردولوی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا اول خاں

حضرت علامہ  مولانا اول خاں رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:حضرت علامہ مولانا اول خان ﷫۔لقب:اصولی بابا۔سلسلہ ٔ نسب:خاندانی تعلق مسلمانوں کےغیورقبیلے’’پٹھان‘‘سےہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1287ھ مطابق1870ء کو’’دھوبیاں‘‘مردان صوبہ سرحدپاکستان میں ہوئی[1]۔ تحصیلِ علم: آپ نےمقامی علماءکرام سےعلوم متداولہ کی تکمیل کی تھی۔موضع لنڈی،کالو خان،موضع شیوہ تحصیل صوابی،گھڑی کپورہ کےعلماء کرام کی خدمت میں رہ کرعلوم وفنون میں مہارت تامہ حاصل کرکے’’موضع شہباز گڑھ،مردان‘‘تشریف لائےاورپھریہیں مقیم ہوگئے[2]۔ بیعت وخلافت: آپ آزاد قبائل کےمعروف ولی اللہ حضرت اسوٹا باباجی﷫کےمعتقدین میں سےتھے[3]۔ سیرت وخصائص: ماہرعلوم عقلیہ ونقلیہ،استاذالعلماء،مرجع الفضلاء،عالم اکمل،فاضلِ متبحر،حضرت علامہ مولانا اول خان﷫،آپ﷫اپنےوقت میں تم۔۔۔

مزید

حضرت مولانا قاری احمد حسین فیروز پوری

حضرت مولانا قاری احمد حسین فیروز پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا قاری احمد حسین فیروزپوری۔لقب:خطیب اہل سنت،پیکرِ خلوص ومحبت،مجاہدِختمِ نبوت۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت علامہ مولانا قاری احمد حسین فیروز پوری بن جناب عبدالصمد علیہما الرحمہ۔آپ نسباً صدیقی تھے۔(تذکرہ اکابر اہل سنت:39)۔مسجدقصاباں فیروزپور(انڈیا)میں خطیب ہوئے۔پھر1945میں گجرات پاکستان تشریف لائے،لیکن اس کےباوجود’’فیروز پوری‘‘کہاجاتاتھا۔پھرگجرات میں ہی انتقال ہوااوریہیں سپردِ خاک ہوئے۔ تاریخِ ولادت: آپ  کی ولادت باسعادت 1333ھ مطابق 1915ءکوموضع’’گومتی،تحصیل جھجھر،ضلع روہتک،انڈیا‘‘ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:  بچپن ہی میں والدین کا سایۂ شفقت سر سے اٹھ گیا،مڈل تک تعلیم حاصل کرنےکےبعددرس ِنظامی کی ابتدائی کتب مختلف اساتذہ سے پڑھیں،پھر تحصیل علم کی غرض سے دہلی چلے گئے۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد سلیمان چشتی

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد سلیمان چشتی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا مفتی محمد سلیمان چشتی آزاد کشمیر ضلع پونچھ، تحصیل عباس پور، علاقہ چھاترہ ، رقبہ بھنگوال میں ۱۹۳۵ء کو تولد ہوئے۔ آپ کی قوم گجروں کے مشہورقبیلے کا لس راجپوت ہیں۔ آپ کے والد میاں شیر محمد گاوٗں کے امام مسجد تھے۔ آپ کے پانچ بھائی تھے جو کہ اب سب انتقال کر چکے ہیں ۔ جب آپ تین سال کی عمر کو پہنچے تو والد انتقال کر گئے اور کچھ عرصہ کے بعد والدہ کا سایہ بھی سر سے اٹھ گیا۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم علاقے کے مشہور عالم حضرت مولانا علی محمد کلروی سے حاصل کی۔ اس کے بعد ٹیچر عبدالرحیم سے اسکول میںپہلی جماعت پڑھی ۔ اس دوران ۱۹۴۷ء میں عظیم انقلاب برپا ہوا۔ دنیا کے نقشہ پر پاکستان ابھر کر سامنے آیا۔ ۱۹۵۷ء میں جا معہ رضویہ مظہر اسلام فیصل آباد میں داخلہ لیا۔ ۱۹۶۰ء میں آرام باغ کراچی میں تاج العلماء مفتی محمد عمر نعیمی کی ۔۔۔

مزید

استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مولانا اعجاز احمد صاحب (استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور)

استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مولانا اعجاز احمد صاحب (استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مولانا اعجاز احمد صاحب (استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ذوالقعدۃ 1438ہجری بمطابق 27 جولائی 2017ء بروز جمعرات نمازِ مغرب سے قبل اس دارِ فانی سے طویل علالت کے انتقال فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

مزید