/ Tuesday, 30 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(7)  تلاش کے نتائج

سیدنا حماد بن امامِ اعظم ابوحنیفہ

سیدنا حماد بن امامِ اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:شیخ حماد  علیہ الرحمہ ۔کنیت: ابواسمٰعیل۔سلسلہ نسب اسطرح ہے۔شیخ حماد بن امام الائمہ  سراج الامۃ امامِ اعظم  ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ ۔ سیرت وخصائص: آپ بہت بڑے زاہدوعاہداورپرہیز گارتھے۔حدیث وفقہ کی تحصیل وتکمیل  اپنے والد ماجد سے  ہوئی۔فقہ میں یہاں تک کمال مہارت پیدا کرلی تھی کہ اپنے والد ماجد ہی کے زمانے میں فتوے دیا کرتے  تھے۔آپ کا شمار  امام ابو یوسف ، امام محمد،امام زفر، حسن بن زیادہ( علیہم الرحمہ) کےطبقے میں  ہوتاتھا، اور تدوین کتب ِفقہ میں ان کے معاون  ومددگارتھے۔جب  حضرت امامِ  اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ  فوت ہوئے ،تو آپ کے قبضےمیں سونے چاندی کے بہت سے ودائع اور امانتیں ترکہ میں آئیں۔ جن کے مالک مفقود تھے۔آپ نےان سب کو قاضی کے پاس لے جاکر سپر۔۔۔

مزید

حضرت شیخ صفی الدین ابو الفتح اسحاق سہروردی اردبیلی

حضرت شیخ صفی الدین ابو الفتح اسحاق سہروردی اردبیلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   مشائخ کبار اور اولیاء کرام میں صاحب کرامات عظیم مانے جاتے تھے۔ نفحات الانس میں لکھا ہے کہ شیخ نجیب الدین حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی کی خدمت میں حاضر ہونے کے لیے بغداد کو روانہ ہونے لگے تو شیخ شمس الدین صفی بھی آپ کے ساتھ تھے شیخ شمس الدین نے آپ سے قرآن سیکھا۔ اور شیخ نجیب الدین نے بعض خصوصی مقامات عبور کیے اس طرح دونوں نے خرقہ خلافت بھی حاصل کیا۔ اور شیراز کی طرف روانہ ہوگئے۔ آپ کی وفات ۷۳۵ھ میں ہے۔ شیخ شمس الدین صفی موسویسال ترحیلش چو جستم از خرد   آل احمد بود اولاد علیگفت ہاتف شمس دین کامل صفی۷۳۵ھ (خزینۃ الاصفیاء)  ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ عبدالرحمن سرہندی

حضرت خواجہ عبدالرحمن سرہندی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: خواجہ عبدالرحمن سرہندی۔لقب:مجددی،سرہندی،قندھاری،ثم سندھی۔والد کا اسمِ گرامی:  خواجہ عبدالقیوم سر ہندی تھا۔آپ حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سر ہندی علیہ الرحمہ کے خانوادہ سےتعلق رکھنے والی وہ پہلی شخصیت  ہیں جو سندھ آکر رہائش پذیر ہوئی اور جس سے مجددی سلسلہ کو سندھ میں فروغ حاصل ہوا ۔ آپ کا سلسلہ نسب صرف نو واسطوں سے حضرت امام ربانی سے اور اکتالیس واسطوں سے امیر المومنین خلیفہ المسلمین حضرت سید نا عمر فاروق اعظم  رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت: 1244ھ/بمطابق 1808ء ،کو احمد شاہی شہر (قندھار ، افغانستان ) میں پیدا  ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ نے اپنے علاقہ کے مقتدر علماء بالخصوص ملا حبیب اللہ قندھاری(موٗ لف کتا ب مغتنم )سے علوم ظاہری کی تحصیل کی اور سترہ سال کی عمر تک تمام علوم متداولہ میں ۔۔۔

مزید

امجد علی اعظمی ، صدرالشریعہ ، مفتی علامہ مولانا محمد ، رحمۃ اللہ علیہ

امجد علی اعظمی، صدرالشریعہ، مفتی علامہ مولانا محمد، رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی:مفتی محمد امجد علی اعظمی۔لقب:صدرالشریعہ ،بدرالطریقہ۔سلسلہ نسب:مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی بن مولانا حکیم جمال الدین بن  حکیم مولانا خدابخش  بن مولانا خیرالدین (علیہم الرحمہ)۔ آپ کے والدِ ماجد حکیم جمال الدین اور دادا حضور خدابخش فنِ  طِب کے ماہر تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ  1300ھ/بمطابق نومبر/1882ء کو محلہ کریم الدین قصبہ گھوسی ضلع اعظم گڑھ ریاست  اترپردیش (انڈیا)میں  ایک علمی گھرانے میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: اِبتدائی تعلیم اپنے دادا حضرت مولانا خدا بخش سے گھر پر حاصل کی پھراپنے قصبہ ہی میں مدرسہ ناصر العلوم میں جا کر مولانا الہٰی بخش صاحب سے کچھ تعلیم حاصل کی ۔پھرجو نپورپہنچے اور اپنے چچا زاد بھائی اور استاذ مولانا محمد صدیق سے کچھ اسباق پڑھے۔پھرجامع۔۔۔

مزید

مناظر اعظم حضرت علامہ مولانا محمدعمر اچھروی

مناظر اعظم حضرت  علامہ مولانا  محمدعمر اچھروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: محمد عمر۔لقب: مناظرِ اسلام۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا محمد عمر بن مولانا محمد امین بن عبدالمالک قریشی۔آپ حضرت غلام محی الدین قصوری علیہ الرحمہ کے خاندان سے  تعلق رکھتے تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ  1901ء کوقصبہ "شیروکانہ" ضلع قصور پنجاب (پاکستان ) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی۔ علوم دینیہ مولانا صلاح الدین، مولوی محمد حسین لکھوی،مولوی عطاء اللہ لکھوی،مولوی محمد عالم سنبھلی(لاہور)سے پڑھے۔ امام اہلسنت امام احمد رضا قادری علیہ الرحمہ کے شاگرد رشید مولانا محمد حسین (امام و خطیب پلٹن فیروز پور)کے ہاں کچھ عرصہ زیر تعلیم رہے ۔آپ نے مدرسہ رحیمیہ دہلی میں درس حدیث کی تحصیل کی اور سند مولوی عبداللہ روپڑی اہل حدیث،سے حاصل کی۔مولانا احمد علی سہارنپوری تلمیذ۔۔۔

مزید

شیخ الادب حضرت علامہ مولانا شمس بریلوی

شیخ الادب حضرت علامہ  مولانا شمس بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: مولانا شمس الحسن صدیقی۔عرفی نام: شمس بریلوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا شمس الحسن صدیقی بن مولانا ابوالحسن صدیقی بن مولانا حکیم محمد ابراہیم بدایونی۔(علیہم الرحمہ)      تاریخِ ولادت:  آپ علیہ الرحمہ 1337ھ/1919ء کو بریلی شریف کے اس مکان میں پیداہوئے جس میں امام ِ اہلسنت امام احمد رضا خان قادری علیہ الرحمہ 1856ء میں پیداہوئے تھے۔یہ مکان دراصل امام ِاہلسنت کےجدِ ِامجد کی ملکیت تھا جس کوبعد میں حضرت شمس کے والد صاحب نےخریدلیا تھا۔ تحصیلِ علم: آپ علیہ الرحمہ رسم بسم اللہ کے بعد بریلی شریف کے دارالعلو م منظر اسلا م میں اعلی حضرت علیہ الرحمہ کے خلفاء اور دیگر مقتدر علماء سے تعلیم حاصل کی ۔ آپ کے بعض اساتذہ کرام کے نام یہ ہیں:حجۃالاسلام مفتی حامد رضا خان علیہ الرحمہ ، حافظ عبدالکریم چت۔۔۔

مزید

ڈاکٹر سید حامد حسن بلگرامی

ڈاکٹر سید حامد حسن بلگرامی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا ڈاکٹر حامد حسن بلگرامی۔لقب:مفسرِ قرآن،جامع علوم جدیدہ وقدیمہ۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:مولاناڈاکٹر سید حامد حسن بلگرامی بن سید محمود بلگرامی۔علیہماالرحمہ۔آپ کاآبائی علاقہ بلگرام (ہند)ہے۔یہی وجہ ہے کہ وطن کی نسبت نام کا جزو بن گئی۔آپ خاندانی طور پر زیدی واسطی سادات خاندان سےتعلق رکھتےتھے۔ساداتِ بلگرام کاسلسلۂ نسب حضرت امام زین العابدین﷜تک منتہی ہوتاہے۔اس خاندان میں بڑےبڑےاولیاءِعظام،اورنامورعلماءکرام پیداہوئےہیں۔میرسیدعبدالواحدبلگرامی﷫(صاحبِ سبع سنابل شریف)سلسلہ عالیہ چشتیہ کےبڑےعظیم بزرگ گزرےہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 5/رجب المرجب 1326ھ مطابق 2/اگست1908ءکوبلگرام(ضلع ہردوئی،یوپی،ہند)میں ساداتِ کرام کےعظیم علمی وروحانی گھرانے میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی عمر میں والدین کا سایۂ شفقت سر سے اٹھ گیا۔یتیمی کے عالم م۔۔۔

مزید