صَلَاۃُ الْاَوَّابِیْن کا طریقہ/ بخشش کا سبب
(نمازِ مغرب کے) فرض پڑھ کر چھ رکعتیں ایک ہی نیّت سے۔ ہر دو رکعت پر اَلتَّحِیَّات و دُرود ودُعا اور پہلی،تیسری،پانچویں سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ سے شروع کرے۔ اُن میں پہلی دو سنّتِ مؤکّدہ ہوں گی، باقی چار نفل؛ یہ ’’صَلَاۃِ اَوَّابِیْن‘‘ ہے، اور اللہ تعالیٰ اَوَّابِین کے لئے غفور ہے۔ ...