تہجد کا وقت
فرضِ عشا پڑھنے کے بعد، کچھ دیر سورہے پھر شب میں طلوعِ صُبح سے پہلے جس وقت آنکھ کھلے اگر چہ رات کے نو بجے یا جاڑوں میں جب پونے سات بجے عشا پڑھ کرسورہے اور سات سوا سات بجے آنکھ کھلے، وہی وقت تہجد کا ہے۔ ...

وضو کرکے کم از کم دو رکعت پڑھ لے،تہجد ہو گیا اور سنّت آٹھ رکعت ہیں؛ اور معمولِ مشائخ 12 رکعت۔ قرأت کا اختیار ہے جو چاہے پڑھے اور بہتر یہ کہ جتنا قرآنِ مجید یاد ہو اس کی تلاوت ان رکعتوں میں کرے۔اگر کُل یاد ہو تو کم سے کم تین رات، زیادہ سے زیادہ چالیس رات میں ختم کرے۔نہ یاد ہو تو ہر رکعت میں تین تین بار سورۂ اخلاص کہ جتنی رکعتیں پڑھے گا اتنے ختمِ قرآنِ مجید کا ثواب ملے گا۔...