بیت ام ہانی رضی اللہ تعالیٰ عنہا
آپ حضور سید عالم ﷺ کی چچازاد بہن ہیں ۔ حضور ﷺ آپ کے ہاں کثرت سےتشریف لایا کرتے تھے۔ فتح مکہ کے موقع پر بھی آپ حضرت ام ہانی رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے مکان پر تشریف لائے ،غسل فرمایا اور نوافل ادا کیے۔ سفر معراج کاآغاز بھی اسی مکان سے ہوا۔۱۹۶۰ء میں یہ جگہ جدید حرم میں داخل کردی گئی ۔ (بلد الامین ، ص ۲۰۴ تا ۲۰۵)
فائدہ:
بعض بزرگوں کو صدری طور پر اس جگہ کا علم ہے ۔ کوئی خاص علامت موجود نہیں ہے۔ (ایضاً)