پہاڑ / پہاڑیاں  

جبل ابو قبیس

یہ مقدس پہاڑ بیت اللہ شریف کے بالکل سامنے کوہ صفا کے قریب واقع ہے حدیث میں ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پہلا پہاڑ ہے۔ حجراسود جنت سے یہیں نازل ہوا تھا۔ پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی پہاڑ پر جلوہ افروز ہو کر چاند کے دو ٹکڑے فرمائے تھے۔ یہاں مسجد بلال واقع تھی جو شہید کر دی گئی۔ یہاں سلطان عبدالمجید کا قلعہ تھا جو منہدم کر دیا گیا۔ اب یہ جگہ دیگر مقامات کی طرح سعودی شہزادگان کے قبضہ میں ہے اور وہ ہوٹل بنا رہے ہیں۔...

غار جبل ثور

یہ وہ مقدس غار ہے جہاں مدنی تاجدار صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رفیق خاص حضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ساتھ بوقت ہجرت تین رات قیام پذیر رہے۔ جبل ثور مکہ مکرمہ کی دائیں جانب مسفلہ سے آگے کم و بیش چار کلومیٹر پر واقع ہے۔ جبل ثور پر چار غار ہیں جن میں سے تیسرا غار ثور ہے دو نیچے اور ایک اس سے اوپر ہے۔ اس غار کی یہ خصوصیت ہے کہ اس کے اندر جو کوئی بھی اونچی آواز میں بات کرے تو باہر آواز قطعی نہیں آتی اور جو کوئی غار کے باہر آہستہ بات بھی کرے تو غار...

غار حرا

تاجدار رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ظہور رسالت سے پہلے یہاں ذکر و فکر میں مشغول رہے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی اسی غار میں اُتری یہ غار مبارک مسجد الحرام سے جانب مشرق تقریباً چار کلومیٹر جبل نور پر واقع ہے۔ غار حرا غار ثور سے افضل ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیادہ صحبت اور قرب کے سبب کہا جاتا ہے کہ غار ثور میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم تین رات رہے اور غار حرا میں ایک ماہ۔...

شعب ابی طالب

وہ پہاڑی گھاٹی جہاں سرکار صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جملہ خاندان، بنو ہاشم کے ہمراہ تین سال محصور کر دیے گئے، مشرکین مکہ نے بنو ہاشم کا سوشل بائیکاٹ کیا تھا۔ یہ جگہ اس نام سے معروف نہیں ہے، شعب علی اور شعب عامر کے درمیان واقع تھی۔...