مقبرہ الشبیکہ
یہ ایک پرانا قبرستان ہے ، جو محلہ شبیکہ میں ‘‘مدرسہ صولتیہ ’’کے متصل واقع ہے ، اس قبرستان میں عموماًوہ اہل خیر اور غرباء مدفون ہیں جن کی کوئی خاص جگہ مقرر نہ تھی۔ مدرسہ صولتیہ سر زمین حرم پرہندوستانی مسلمانوں کی ایک علمی یاد گار ہےاس سے قبل سر زمین مکہ مکرمہ میں درسَ نظامی کا کوئی خاص انتظام نہ تھا بارہ سو پچاسی (۱۲۸۵) ہج...