سریئہ حضرت بشیر بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ شوال ۷ ہجری
سرکارِ دو عالم ﷺ کو خبر ملی کہ بنو فزارہ اور بنو عذرہ و بنو غطفان مسلمانوں کے خلاف بہت بڑی فوج کے ساتھ مقام عذرہ پر جمع ہورہے ہیں۔رسو ل اللہ ﷺ نے حضرت بشیر بن کعب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تین سو (۳۰۰)سواروں کے ہمراہ اس مقام کی طرف روانہ فرمایا تاکہ دشمنوں پر اچانک حملہ آور ہوکر ان کی طاقت کو منتشر کردیں اور یوں کفار کی طرف سے مدینہ منورہ پر حملہ کا خطرہ نہ رہے ۔ مجاہد مدینہ منورہ سے رات کے وقت روانہ ہوئے۔ حضرت بشیر بن کعب انصاری رضی اللہ تع...