غزوہ طائف۸ ہجری
غزوہ طائف ماہ شوال ۸ھ میں ظہور پذیر ہوا غزوہ طائف اصل میں غزوہ حنین کے سلسلے کی ہی ایک کڑی تھی۔ طائف ایک سر سبز و شاداب بڑا شہر ہے جو مکہ مکرمہ سے دو تین منزلوں پر واقع ہے اس مقام تک عرفات کے راستے سے ہوتے ہوئے وادی نعمان میں ایک رات بسر کرنے کے بعد پہنچتے تھے ۔ طائف سطح سمندر سے ۱۷۰۰ میڑبلند اور مکہ مکرمہ سے فاصلہ ۶۵ کلو میٹر ہے ۔ طائف کے نواح میں ہی شحمہ کی پہاڑی بستی واقع ہے جہاں رسالت مآب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اپنا بچپن گزا...