/ Friday, 26 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(61)  تلاش کے نتائج

حضرت علامہ مولانا غلام رسول ہاشم چشتی

حضرت علامہ مولانا غلام رسول ہاشم چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا غلام رسول بن خلیفہ پیر محمد ۳، مارچ ۱۸۶۳ء کو شکار پور سندھ میں تولد ہوئے ۔ آپ رئیس العارفین حضرت خواجہ امین شاہ چشتی ؒ کے بڑے خلیفہ مولانا حافظ صاحبڈ نہ چشتی کے پڑپوتے ( یعنی پوتے کے بیٹے ) تھے۔ تعلیم و تربیت : ابتدا میں محلہ کی مسجد شریف میں قرآن مجید کی تعلیم حاصل کی اس کے بعد حضرت مولانا قاضی سید بہادر علی شاہ چشتی ( جو کہ حضرت خواجہ سید محمد گیسودراز چشتی قدس سرہ متوفی ۸۲۵ھ مدفون حیدر آباد دکن کی اولاد میں سے تھے ) سے تعلیم و تربیت حاصل کی۔ بیعت : اپنے والد ماجد خلیفہ پیر محمد سے سلسلہ عالیہ چشتیہ صابر یہ میں دست بیعت ہوئے اور بعد میں خلافت سے نوازے گئے۔ عادات و خصائل : بعدفراغت علمی نواب سخی مدد خان مرحوم کی مشہور جامع مسجد کے امام و خطیب مقرر ہوئے ۔ آپ کا وعظ اثر انداز پر تاثیر تھا۔ شیرین گفتار کے مالک کے ، اس کے۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مخدوم بصر الدین صدیقی

حضرت علامہ مخدوم بصر الدین صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نامور بزرگ حضرت علامہ مخدوم بصر الدین صدیقی ’’سیوہن شریف‘‘ کے صدیقی  خاندان کے نامور عالم گزرے ہیں۔ مخدوم بصر الدین کا اصل نام رکن الدین تھا لیکن شہرت بصر الدین سے حاصل ہوئی۔ جد بزرگوار مخدوم محمد حسن صدیقی (وفات ۱۲۲۰ھ/۱۸۰۵ئ) اپنے وقت کے عالم عارف و کامل بزرگ تھے۔ اس خاندان ذی وقار میں بے شمار علماء ، فضلائ، مشائخ، ادبائ، حکما اور شعراء نے جنم لیا ہے۔ ’’مغل حکومت‘‘ میں اس خاندان کے بعض علماء قاضی اور قاضی القضاء (چیف جسٹس) کے مناصب جلیلہ پر فائز تھے جو کہ اپنے دور میں شرعی و فقہی مسائل سے متعلق فتاویٰ جاری فرماتے اور فیصلہ صادر فرماتے تھے۔ کلہوڑ اور تالپوروں کے عہد میں بھی انہی مناصب پر فائز رہے۔ مخدوم بصر الدین کی ۲۹ رمضان المبارک ۱۲۸۲ھ بمطابق ۱۷ ستمبر ۱۸۶۳ء کو قلندر کی نگری سیوہن ش۔۔۔

مزید

محمدمیاں قادری برکاتی

محمدمیاں قادری برکاتی مارہروی، تاج العلماسیّد شاہ اولادِرسولنوٹ:  حضرت تاج العلما رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے’’تاریخ خاندانِ برکات‘‘ میں جواپنی سوانحِ حیات خودتحریرفرمائی ہے، اُسی کو بطورِتبرک من وعن نقل کرتاہوں۔ان کےالفاظ میں جوخیرِ کثیر ہے،وہ اس عاصی کےپاس کہاں؟(فقیرتونسوی غفرلہ)        تاج العلما حضرت سیّد شاہ اولادِرسول محمدمیاں قادری برکاتی مارہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہفرماتےہیں:’’فقیر کی ولادت 23؍ رمضان لمبارک 1309 ھ میں اپنے حضرت جدِّ امجد قُدِّسَ سِرُّہٗ کے دولت خانے واقع محلہ تا مسین گنج ضلع  سیتاپور میں ہوئی۔’’اولادِ رسول فخر العالم محمد‘‘ پر عقیقہ کیا گیا بعد کو ’’محمد‘‘ کےساتھ بوجہ مطابق نام پاک حضور صاحبِ لولاکﷺ بنظرِ تعظیم لفظ ’’میاں‘‘  کا اضافہ ہو کر ’’محمد میاں‘‘ نام زیادہ متعارف ہوا، اور فقیر بھی اپنا یہی ن۔۔۔

مزید

عبدالعلیم صدیقی میرٹھی مدنی ، مبلغ اعظم، علامہ مولانا شاہ محمد، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

عبدالعلیم صدیقی میرٹھی مدنی ، مبلغ اعظم،  علامہ مولانا شاہ محمد، رحمۃ اللہ تعالیٰ  علیہنام ونسب:آپ کا نام محمد عبد العلیم اور والد کا نام محمد عبد الحکیم ہے ۔ آپ علیہ الرحمۃ کا سلسلۂ نسب خلیفۂ اوّل حضرت سیّدنا صدّیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: حضرت مولانا شاہ  محمد عبدالعلیم صدّیقی قادری 15؍ رمضان المبارک 1310ھ کو محلہ مشائخاں میرٹھ میں تولّد ہوئے۔ تحصیلِ علم :ابتدائی تعلیم گھر ہی میں حاصل کی ،چار سال دس ماہ کی عمر میں قرآن ِ پاک ختم کیا۔اردو،فارسی اور عربی کی ابتدائی تعلیم والدِ گرامی ہی سے حاصل کی، بعدازاں جامعہ قومیہ میرٹھ میں داخل ہوئے اور سولہ سال کی عمر میں درسِ نظامی کی سند حاصل کی۔آپ نے علومِ عربیہ کی تکمیل کے بعد علومِ جدیدہ کی تحصیل کا ارادہ کیا۔ اولاً اٹا وہ ہائی اسکول اور بعد میں میرٹھ کالج کے اندر انگریزی علوم کی تحصیل فرمائی۔ ۔۔۔

مزید

غلام جیلانی میرٹھی، علامہ مولانا سید، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

غلام جیلانی میرٹھی،  علامہ مولانا سید، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:۔ وحیدالعصر حضرت مولانا غلام جیلانی ،بن مولاناحاجی غلام فخر الدین ،بن مولانا حکیم سخاوت حسین فخری سلیمانی ۔                              آپکے دادا بزرگوار نےآپکا نام غلام محی الدین جیلانی رکھا۔ تاریخ ِ ولادت:۔۱۱،رمضان المبارک، ۱۳۱۷ ھ ،بمطابق ۱۹۰۰ ء ،ریاست دادوں ضلع علی گڈھ میں پیدا ہوئے۔   تحصیل ِعلم:۔آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت گھر پر ہوئی،بعد ازاں جامعہ نعیمیہ مرادآبادمیں داخلہ لیا۔آپ نےوقت کے مایہ ناز مندرجہ ذیل علماء کرام سے اکتسابِ فیض کیا! صدر الافاضل مولانا سید نعیم الدین مراد آبادی ،حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان، صدرالشریعہ حکیم  محمد امجد علی اعظم۔۔۔

مزید

فضیلۃ الشیخ المجاہد الزیتونی مفتی محمد صالح النیفر

فضیلۃ الشیخ المجاہد الزیتونی مفتی محمد صالح النیفر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

کرم شاہ ازہری ،ضیاء الامت، علامہ پیرمحمد

علامہ پیر محمد کرم شاہ ازہری، بھیرہ (سرگودھا)  پیرِ طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا پیر محمد کرم شاہ الازہری بن سلطان العارفین پیر محمد شاہ غازی ابن حضرت امیر السالکین پیر امیر شاہ (قدس سرہما) ۲۱؍ رمضان المبارک ۱۳۳۶ھ / یکم جولائی ۱۹۱۸ء بروز سوموار بھیرہ (ضلع سرگودھا) میں تولّد ہوئے۔ آپ کا سلسلہ نسب شیخ الاسلام بہاء الحق والدین ابو محمد زکریا سہروردی ملتانی قدس سرہ سے ہوتا ہوا اصحاب صُفّہ میں سے صحابیٔ رسول حضرت ہبّار رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ قریباً تین سو سال قبل حضرت شیخ الاسلام کے خاندان کے ممتاز فرد حضرت دیوان پیر فتح شاہ رحمہ اللہ بھیرہ میں تشریف لائے اور رشدو ہدایت اور تبلیغ اسلام کا وہ چراغ روشن کیا جو آپ کی اولاد امجاد کی بدولت ہمیشہ درخشندہ و تابندہ رہا۔ حتٰی کہ یہ مرکزیّت اور دینی قیادت حضرت پیر محمد شاہ رحمہ اللہ اور پھر حضرت کے عظیم فرزند حضرت مولانا پیر کرم ۔۔۔

مزید

بحر العلوم مولانا مفتی سید محمد افضل حسین رضوی مونگیری

بحر العلوم مولانا مفتی سید محمد افضل حسین رضوی  مونگیری علیہ الرحمہ سابق مفتی دارالعلوم منظرِ اسلام بریلی شریف نام ونسب: بحر العلوم حضرت علامہ مولانا مفتی سید محمد افضل حسین رضوی بن میر سید حسن بن میر سید جعفر علی میر سید خیرات علی بن میر سید منصور علی۔(علیہم الرحمہ) تاریخ ِ ولادت: ہندوستان کے موضع بوانا (صوبہ بہار) میں 14/رمضان المبارک1337ھ؍13/جون1919،ء بروز جمعۃ المبارک صبح صادق کے وقت تولد ہوئے۔ تحصیلِ علم:آپ نے درسِ نظامی کی کتب ِمتداولہ مدرسہ فیض الغرباء آرہ صوبہ بہار، شمس العلوم بدایوں اور جامعہ رضویہ منظرِ اسلام بریلی شریف میں حضرت مولانا محمد اسماعیل آروی، حضرت مولانا محمد ابراہیم آروی، حضرت مولانا محمد ابراہیم آروی، حضرت مفتی محمد ابراہیم سمستی پوری، حضرت مولانا مفتی ابرار حسین، حضرت مولانا احسان علی مظفر پوری اور شیخ المحدثین علامہ مولانا مفتی نور الحسین مجددی رامپوری شار۔۔۔

مزید

رمضان علی نقشبندی قادری

حضرت رمضان علی نقشبندی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ابوالحسان مولانا حکیم محمد رمضان علی قادری بن حکیم اللہ بخش قریشی ۶؍رمضان المبارک ۱۳۴۰ھ/ ۳؍مئی ۱۹۲۲ء میں بمقام شاہ پور جاجن، تحصیل بٹالہ ضلع گورو اسپور (بھارت) پیدا ہوئے۔آپ کے نانا حاجی کریم بخش علیہ الرحمۃ نہایت متقی، عابد و زاہد تھے۔صوم و صلوٰۃ کے پابند اور شب بیدار تہجد گزار تھے۔ تلاوتِ قرآن مجید اور ذکر و فکر آپ کا محبوب ترین مشغلہ تھا۔ قصبہ شاہپور جاجن میں آپ نے پکی مسجد تعمیر کروائی اور اپنی ذاتی رقم سے تمام ضروریاتِ مسجد کا اہتمام کیا۔ مسلمانوں کو نماز کے مسائل سکھا کر نماز پڑھنے کا پابند بنایا۔ بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک پڑھانے کے علاوہ دینیات کی تعلیم بھی دیتے اور حاجت مندوں، یتیموں اور بیواؤں کی حاجت برآری میں کوشاں رہتے۔تعلیم و تربیت:مولانا حکیم محمد رمضان علی قادری نے فارسی میں گلستان، بوستان اور عربی کی تمام کتب درسِ نظامی مد۔۔۔

مزید

شیخ الحدیث حضرت مولانا ابوالطاہر محمد رمضان

شیخ الحدیث حضرت مولانا ابوالطاہر محمد رمضان شیخ الحدیث مولانا ابوالطاہر مفتی محمد رمضان ولد جناب گل محمد یکم رمضان المبارک ۱۷؍ اپریل ۱۳۴۱ھ/ ۱۹۲۳ء میں موضع کرمشانی تحصیل عیسیٰ خیل ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے جد امجد محمد ڈھنگانہ سالک مجذوب تھے اور دادی صاحبہ سے زندگی بھر نماز تہجّد بھی فوت نہیں ہوئی، رات کا اکثر حصہ عبادت میں گزارتی تھیں۔ مولانا مفتی محمد رمضان نے فارسی نظم اور صرف مولانا محمد سعید شاگرد رشید حضرت استاذ العلماء مولانا یار محمد بندیالوی رحمہ اللہ سے پڑھی، جبکہ باقی علوم کی تکمیل مولانا سیّد پیر وارث شاہ ساکن عیسیٰ خیل، مولانا عبدالستار پائی خیل اور چند دیگر علما سے کی۔ شرح عقائد لنسفی، سراجی، قصیدہ بُردہ شریف اور صحاح ستہ شریف کی تعلیم حضرت محدّثِ اعظم مولانا محمد سردار احمد رحمہ اللہ سے حاصل کر کے جامعہ رضویہ فیصل آباد سے سندِ فراغت اور دستارِ فضیلت حاصل کی۔ فراغت کے ۔۔۔

مزید