/ Friday, 26 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(277)  تلاش کے نتائج

علامہ سید مغفور القادری

حضرت علامہ مولانا سید مغفور القادری رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی سید مغفور القادری  اور والد ماجد کا اسمِ گرامی سید سرد احمد القادری تھا ۔آپ کا سلسلۂ نسب سید عثمان مروندی مشہور بہ لعل شہباز قلندر سے جا ملتا ہے۔(رحمۃ اللہ علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت: آپ کی پیدائش 1326ھ /بمطابق 1906ء کو گڑھی اختیار خاں، ضلع رحیم یار خاں، مغربی پاکستان میں سندھ کےمشہور بزرگ حضرت سید عثمان مروندی مشہور بہٖ لعل شہباز قلندر کے خاندان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: حضرت مولانا پیر مغفور القادری نےدربار بھر چونڈی شریف میں حضرت مولانا عبدالکریم ہزاروی سےاوّلاً اکتساب علم کیا، اس کےبعد مشہور فقیہ وعالم مولانا سراج احمد مکھن بہلوی سے فقہ کا درس لیا، اور حضرت مولانا مفتی محمد حیات ساکن گڑھی اختیار خاں سے تفسیر وعلم کلام حاصل کیا، اور دورۂ حدیث مدرسہ شمس العلوم بستی مولویان سابق ریاست بھاولپ۔۔۔

مزید

عبدالکریم مگسی

حضرت مولانا عبدالکریم مگسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاد العلماء حضرت مولانا عبدالکریم بن غلام حسین مگسی ۱۲ ، ربیع الاول ۱۳۰۲ھ میں گوٹھ فیروز شاہ تحصیل میہڑ ضلع دادو میں پیدا ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم نحو میر تک مدرسہ جامع العلوم فیروز شاہ میں میاں گلاب الدین صاحب چنہ سے حاصل کی۔ اس کے بعد تین تلائو حیدراؓاد (سندھ) میں مولانا عبداللطیف صاحب کے پاس ایک سال تک رہے۔ اس کے بعد تعلیم کی خاطر مولانا محمد صالح سیال کے پا س مدرسہ ٹوڑی پوٹھ متصل دادو میں چھ ماہ تک رہے۔ اس کے بعد گوٹھ بانھو لاکھیر میں مولانا الحاج الٰہی بخش صاحب کے پاس پڑھتے رہے۔ مدرسہ دارالفیوض صوبھوخان مگسی میں مولانا محمد اسماعیل مگسی کے پاس بھی تعلیم حاصل کی۔ آخر میں ایک مرتبہ پھر اپنی مادر علمی مدرسہ جامع العلوم فیروز شاہ میں حضرت مولانا عبدالرحمن چنہ کے پاس رہ کر فارغ التحصیل ہوئے۔ درس و تدریس: ایک سال تک استاد مح۔۔۔

مزید

عبد الرحمن ضیائی پتافی

حضرت مولانا عبدالرحمٰن ضیائی پتافی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نامور عالم دین ، استاد الشعر اء ، حضرت مولانا عبدالرحمن ’’ضیائی‘‘بن حضرت علامہ بہاء الدین ’’بھائی‘‘پتافی کی ولادت صفرالمظفر ۱۴۱۸ھ میں تحصیل میر پو ر ماتھیلو (ضلع گھوٹکی سندھ)میں ہوئی ۔ تعلیم و تربیت: پرورش و تربیت اپنے والدماجد کی سر پرستی میں ہوئی۔ ناظرہ قرآن مجید اپنی والد ہ ماجدہ پڑھا جو کہ انتہائی متقی و پرہیز گار تھیں ۔ فارسی میں کریما رحیما ، گلستان ، بوستان اور سکندر نامہ وغیرہ کتابیں والد محترم سے پڑھیں ۔ عربی کی تعلیم حضرت علامہ مفتی محمد قاسم ؒ گڑھی یاسین کے پاس حاصل کی۔ دوران تعلیم ان کا انتقال ہو گیا اس لئے مولانا عبدالکریم کورائی (کور سلیمان تحصیل قمبر ضلع لاڑکانہ )کے پاس آگئے اور یہیں پڑھتے رہے اس کے بعد ماد ر علمی کی کشش آپ کو واپس لے آئی اور مدرسہ ہاشمیہ گڑھی یاسی۔۔۔

مزید

مفتی داؤد بگھیو

حضرت مولانا مفتی داؤد بگھیو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا مفتی محمد داؤد بن محمد احسان بگھیو گوٹھ دو دو بگھیو ( نزد شاہ پور جھانیہ ضلع نوابشاہ ) میں تقریبا ۱۳۲۹ھ بمطابق ۱۹۱۱ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت : بچپن میں چروا ہے کاکام کرتے تھے ، چنانچہ آپ کے جانوروں کو بیماری لگی جس کے سبب آپ کا دل اس فانی کام سے اٹھ گیا اور دل میں حصول علم کی تڑپ پیدا ہوئی ۔ گھر والوں کو اطلاع دئے بغیر مورد کے قریب گوٹھ ’’دو نگھن ‘‘ میں پڑھنے لگے ۔مولانا محمد قاسم صاحب، مولانا محمد داوٗ د کھوکھر ( متوفی ۲۳، صفر المظفر ۱۳۶۰ھ) دولت پور والے اور اپنے برادر بزرگ مولانا محمد صالح بگھیو کے پاس بھی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد مدرسہ عین العلوم امینانی شریف ( ضلع دادو) میں حضرت مولانا سید امیر محمد شاہ حسینی کے پاس مزید علم حاصل کیا۔ اس کے بعد سندھ کے نامور محقق ادیب و عالم علامہ مخدوم امیر احم۔۔۔

مزید

قلندر بابا اولیاء

حضرت محمد عظیم حسن اخریٰ برخیا المعروف قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  مشہور روحانی بزرگ اور سلسلہ عظیمیہ کے بانی حضرت حسن اخری سید محمد عظیم برخیا ، نام سید محمد عظیم ، خطاب ھسن اخریٰ ، تخلص بر خیا اور مریدین قلند ر بابا کے نام سے یاد کرتے ہیں ۔ بابا صاحب رشتے میں حضرت بابا تاج الدین چشتی نا گپوری ؒ کے نواسے تھے۔ آپ نجیب الطرفین سادات میں سے ہیں اور آپ کا خاندانی سلسلہ حضرت سیدنا امام حسن عسکری رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ آپ ۱۸۹۸ء کو قصبہ خورجہ ، ضلع بلند شہر ، یوپی ( بھارت ) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت : قرآن پاک اور ابتدائی تعلیم محلے کے مکتب میں حاصل کی۔ ہائی اسکول تک بلند شہر میں پڑھا اور پھر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ علی گڑھ میں قیام کے دوران آپ کی طبیعت میں درویشی کی طرف میلان پیدا ہو گیا۔ اسی اثناء میں آپ اپنے نانا بابا تاج الدین ناگپوری کی خد۔۔۔

مزید

شیخ قلندر بابا

حضرت شیخ قلندر بابا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حامد علی خان رامپوری

حضرت مولانا حامد علی خان رامپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی:  آپ رحمۃ اللہ علیہ کااسمِ گرامی حامد علی خان تھااورآپ کے  والدماجد کا اسمِ گرامی  شہید علی خان بن مہدی علی خان  تھا۔(رحمۃ اللہ علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت:  آپ غالباً 1906ء میں مصطفیٰ آباد (عرف رامپور، یوپی، ہند)کے محلہ حلقہ والی زیارت کے مقام پر پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے حافظ حمایت اللہ خان صاحب سے شرح جامی اور اور قطبی تک تمام اسباق انہی سے پڑھے ، پھر مدرسہ عالیہ رامپور جو ہندوستان کی منفرد علمی درس گاہ ہے، میں داخلہ لیا اوروہاں کے کورس کے مطابق تعلیم حاصل کی۔حضرت نے 1930ء میں مدرسہ عالیہ رامپور سے سند فراغت حاصل کی اور تمام مدرسہ میں اول آئے۔ بیعت:  مولانا حامد علی خان رحمۃ اللہ علیہ نے شاہ عنایت رحمۃ اللہ علیہ کے دست  حق پرست پر بیعت کی۔  سیرت وخصائص: حضرت مول۔۔۔

مزید

حسنین رضا خان بریلوی، مولانا محمد

حسنین رضا خان  بریلوی، مولانا محمد رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا حسنین رضا خان۔والد کا اسمِ گرامی:استاذِ زمن ،شہنشاہِ سخن  مولانا حسن رضا خان رحمۃ اللہ علیہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا حسنین  رضان بن مولانا حسن رضا خان بن مولانا نقی علی خان بن مولانا رضا علی خان،بن حافظ کاظم علی خان۔(علیہم الرحمۃ والرضوان) تاریخِ ولادت:حضرت مولانا حسنین رضا خان1310ھ/ 2189ءکو بریلی شریف میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: حضرت مولانا حسنین رضا خاں﷫ حضور مفتی اعظم  ہندشاہ  محمد مصطفے رضا خان سے صرف چھ ماہ بڑے تھے اور علوم دینیہ کی تحصیل میں دونوں عم زاد ہم سبق رہے ہیں۔ رسم بسم اللہ خوانی کے بعد گھر ہی میں حصولِ تعلیم میں مصروف و مشغول ہوئے۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی﷜ نے اپنے فرزند اصغر مفتی اعظم کو پڑھانے کے ساتھ  مولاناحضرت حسنین رضا﷫ کو بھی پڑھانا شروع کیا، ا۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حافظ سید حبیب احمد نقشبندی عرف مدنی میاں

حضرت مولانا حافظ سید حبیب احمد نقشبندی عرف مدنی میاں  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا حافظ سید حبیب احمد نقشنبدی بن سید محمد محسن بن سید عبداللہ المعروف مدنی میاں ، مدنی میاں کی مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺکے نزدعک سکونت تھی ۔ مدنی میاں مدینہ منورہ سے تنہا ہندوستان آئے، شاہ جہاں پور کے قصبہ تلہر میں فروکش ہوئے ۔ آپ حضرت پیر الہی بخش ؒ سے سلسلہ عالیہ نقشبند یہ میں کراچی ہی دست حق پر بیعت ہوئے۔ آپ کے پیرومرشد کا کراچی میں قیام تھا۔ پیرومرشد نے آپ کا نام اسد اللہ شاہ رکھا تھا۔ بیعت اختیار کر کے آپ واپس ہندوستان چلے گئے وہاں سے مدینہ منورہ آنا جانا رہا پھر شاہ جہاں پور ہی میں مستقل قیام کیا۔ سید محمد محسن نے شاہ جہاں پور کے پٹھان خاندان میں شرف النساء نامی خاتون سے شادی کی۔ جس میں سے سید حبیب احمد تولد ہوئے جو کہ آپ کی اکلوتی اولاد تھی ۔ حضرت پیر سید محمد محسن نے ۱۳۲۵ھ؍۱۹۰۷ئمیں انتقال ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ محمد بن صالح ضیائی شہید

حضرت شیخ محمد بن صالح ضیائی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید