فضائلِ مسواک ۔ ایک عمدہ کاوش
تقریظ : علامہ ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ سنتوں پر عمل کرنا بنی نوعِ انسانی کے لیے دنیوی و اُخروی فوائد و ثمرات کا سبب ہے۔ جس نے بھی آقاے کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کی پیروی کی وہ کامیاب و کامران ہوا ۔ فی زمانہ مغربی کلچر کی یلغار نے ہمارے نوجوانوں کو فیشن کا اس قدر دل دادہ بنا دیا ہے کہ وہ سنتوں سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں قلبی سکون و اطمینان کی بجاے بے چینی اور بے اطمینانی کا شک...