الوظیفۃ الکریمہ موبائل ایپلی کیشن
الوظیفۃ الکریمہ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان بریلوی قدس سرہ کا مرتب کردہ اورادووظائف کا مجموعہ ہے۔ اعلیٰ حضرت نے اپنے اس حسین مرقع میں خواص و عوام سب کے لئے نفع بخش اذکار کو جمع فرمایا اور ہم پر یہ احسان فرما گئے کہ اس کے جملہ وظائف و اعمال کی اجازت پڑھنے والے کو مرحمت فرما گئے۔
الحمدللہ عزوجل!انجمن ضیائے طیبہ کے شعبہ "ضیائی آئی ٹی ونگ "کی کاوش سےالوظیفۃ الکریمہ موبائل ایپلی کیشن پیشِ خدمت ہے۔
اس ایپلی کیشن میں کیا ہے؟
- صبح وشام پڑھنے کے وظائف
- صرف صبح میں پڑھنے کے وظائف
- پانچوں نمازوں کے بعد پڑھنے کے وظائف
- نماز صبح و عصر کے بعد پڑھنے کے وظائف
- نماز صبح کے بعد پڑھنے کے وظائف
- نماز مغرب کے پڑھنے کے وظائف
- شب میں پڑھنے کے وظائف
- بعد نماز عشاء پڑھنے کے وظائف
- سوتے سے اُٹھ کر پڑھنے کے وظائف
- تہجد میں پڑھنے کے وظائف
- اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مختصر تعارف
- اور بہت کچھ۔۔۔
خوبصورت انٹر فیس کے ساتھ نہایت آسان ایپلی کیشن سے خود بھی استفادہ کریں اور اپنے دیگر بھائیوں ، دوستوں اور عزیز و اقارب کو بھی اس کے استعمال کی ترغیب دلائیں۔
اپنے مفید مشورے (یعنی: آراء اور تجاویز) ہمیں درج ذیل ای میل ایڈریس پر ضرور ارسال کریں: