بارہ ربیع الاول۔۔۔۔۔ تاریخ ولادت.....؟ یا تاریخ وفات.....؟
پیش لفظ معروضات و عزائم الحمد للہ پیش نظر رسالہ ’’۱۲ ربیع الاول تاریخ ولادت یا تاریخ وفات‘‘ انجمن ضیاء طیبہ کے اشاعتی سلسلہ کے ۴۶ ویں نمبر پر ہے مختلف انداز سے بدمذہبوں، خارجیوں اور ناصبیوں نے اسلامی صفوں میں گھس کر فتنے اور نت نئے تنازعات پیدا کرنے کی مکروہ جسارتیں کی ہیں۔ غلامان مصطفی جب اپنے پیارے آقا کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم کی تشریف آوری کا جشن مناتے ہیں تو یہی بدمذہب افراد عوام اہلسنت کو کنفیوز کرنے کی کوشش کرتے ہیں...