غازی ممتاز قادری علیہ الرحمۃ کو پھانسی دینے کے خلاف مذمّت نامہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

نحمدہٗ و نصلّی و نسلّم علٰی رسولہ الکریم

مذمّت نامہ

غازی ممتاز قادری علیہ الرحمۃ کو پھانسی دینے کے خلاف

 

حکومتِ پاکستان نے از خود یا اپنے بیرونی آقاؤں کے حکم پر،عاشقِ رسول ﷺ، غازی ملک ممتاز حُسین قادری رحمۃاللہ تعالٰی علیہ کو پھانسی دیے جانے کے فیصلے کو نہ صرف برقرار رکھا، بلکہ اُس فیصلے کو عملی طور پر اچانک نافذ بھی کرا دیا۔

انجمن ضیائے طیبہ، حکومتِ وقت کے اس مذموم اور گھناؤنے عمل کے خلاف بھر پور احتجاج و مذمّت، اور شہیدِ ناموسِ رسالت ﷺ غازی ملک ممتاز کی اس اندوہ ناک شہادت پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اظہارِ افسوس کرتی ہے۔

 

ہے رب سے یوں دعا گو دل سے ضیائے طیبہ
فردوس ہو ٹھکانہ ممتاز قادری کا

 

اللہ تبارک و تعالیٰ، اعلیٰ علیین اور جنّت الفردوس میں شہید غازی ممتاز قادری کے درجات بلند فرمائے۔

آمین بجاہ سیّد المرسلینﷺ!

سوگوار و دعا گو

بانی و اراکین و نگران و عملہ

انجمن ضیائے طیبہ

تجویزوآراء