/ Sunday, 19 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(7)  تلاش کے نتائج

عبد القادر جیلانی، غوث الاعظم ،محبوب سبحانی، شیخ سید، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

عبد القادر جیلانی، غوث الاعظم ،محبوب سبحانی، شیخ سید، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب: اسم گرامی : شیخ عبدالقادرجیلانی۔کنیت : ابو محمد۔اَلقاب: محبوبِ سبحانی، پیرانِ پیر ، محی الدین۔عامۃ المسلمین میں آپ ’’غوث الاعظم‘‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ والدِ ماجد کا نام حضرت سیّد ابو صالح موسیٰ﷫ ہے۔ سلسلۂنسب: سیّدناشیخ عبدالقادر جیلانی بن سیّد ابو صالح موسیٰ بن سیّد عبداللہ جیلانی بن سیّد یحییٰ زاہد بن سیّد محمد بن سیّد داؤد بن سیّد موسیٰ بن سیّد عبد اللہ بن سیّد موسیٰ الجون بن سیّد عبداللہ محض بن سیّدحسن مُثنیّٰ بن سیّدنا امام حسن بن امیر المومنین سیّدنا علی المرتضیٰ﷢۔ سلسلۂ مادری: کنیت:ام الخیر۔ لقب: اَمَۃُ الْجَبَّار۔اسم مبارک: ’’ فاطمہ بنتِ عبد اللہ صومعی الحسنی‘‘۔سلسلۂ نسب: فاطمہ بنتِ سیّد عبد اللہ صومعی بن سیّد ابو جمال بن سیّد محمد بن سیّد محمود بن سیّد طاہر بن سیّد ابو عطار بن سیّد عبداللہ بن سی۔۔۔

مزید

فریدالدین مسعود گنج شکر

قطب العالم حضرت فریدالدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مسعود۔لقب: فرید،گنج شکر،قطب العالم،زہدالانبیاء۔والد کااسمِ گرامی:شیخ جمال الدین سلیمان ہے۔ آپ کاسلسلہ نسب کئی واسطوں سے حضرت فاروقِ اعظم﷜ سے جاکر ملتا ہے۔"سیرالمصنفین" کے مطابق آپ کے والدِ گرامی سلطان محمود غزنوی کے کے بھانجے تھے۔(بہارِ چشت:87) تاریخ ِولادت: آپ کی والادت باسعادت 574ھ ، بمطابق 1179ء کو موضع کوتوال(موجودہ نام کوٹھے والا) ضلع ملتان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نے تمام علوم میں کمال حاصل کیا۔ جب زمانۂ طالب علمی میں حضرت قطب الدین بختیار کاکی علیہ الرحمہ سے ملاقات ہوئی،اورعبادت وریاضت کی خواہش ظاہر کی تو حضرت نے فرمایا!"علم میں کمال حاصل کرو،بےعلم عابد مسخرہ ٔشیطان ہوتاہے"۔(اکابرینِ چشت:83) بیعت وخلافت: آپ حضرت خواجہ قطب الدین بختیارکاکی ﷫ کے دستِ حق پرست پربیعت ہوئے،اور سلطان الہند حضرت خواجہ غر۔۔۔

مزید

حضرت حاجی محمد قادری نوشہ گنج بخش علوی

حضرت حاجی محمد قادری نوشہ گنج بخش علوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اوصافِ جمیلہ آپ سراج العارفین، شمس العاشقین، دلیل المتورّعین، جلیل المتصوّفین، قطب الثقلین، غوث الفریقین، سلطان الاولیا، برہان الاتقیا، امامِ صدرِ ولایت، ضیائے بدرِ ہدایت، علالۂ اصحابِ شریعت، سلالۂ اربابِ طریقت، واقفِ رموزِ حقیقت، کاشفِ اسرارِ معرفت، ہادیٔ راہِ ارشاد، وَلی مادر زاد، صاحبِ جذب و صحو و سُکر و عشق و محبت و ذوق و شوق و زُھد و ریاضت و تقوٰے و عبادت و خوارق و کرامات تھے، فقر میں مقاماتِ بلند اور شانِ ارجمند رکھتے تھے، حضرت سخی شاہ سلیمان نوری قادری بھلوالی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید و خلیفۂ اعظم تھے۔ نام و لقب آپ کا اسمِ گرامی حاجی محمد، لقبِ سامی نوشہ، خطاب گنج بخش، وارث الانبیا، غالب الاولیا، مجددِ اکبر، پہلوانِ سخی، بھُورے والہ تھا۔ نسب نامہ پدری آپ خاندانِ عالیشان ساداتِ صحیح النسب علوی عباسی کے معزز رکن تھے، سیادت و ن۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عبدالغنی پھلواری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت مولانا عبدالغنی پھلواری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبد الغنی نام، حضرت مولانا عبد المغنی پھلواروی کے فرزند یکم رمضان المبارک ۱۱۹۰؁ھ کو آپ کی ولادت ہوئی، درسیات کی تکمیل مفتی برکت علی عظیم آبادی سے کی،مفتی صاحب حضرت مولانا شاہ نظام الدین فرنگی محلی کے تلمیذ التلمیذ اور نامور عالم تھے۔ مولانا عبد الغنی کو اس قدر شوق علم تھا کہ روزانہ ۳۲میل پا پیادہ پٹنہ جاکر مفتی صاحب سے تحصیل علم کرتے، اور راستہ میں قرآن مجید حفظ کرتے، فراغت کے بعد تازندگی مدرسہ مسجد سنگی میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے، آپ کا سلسلۂ فیض کانی وسیع ہوا۔ آپ کو بیعت حضرت مخدوم شاہ حسن علی عظیم آبادی منعمی قدس سرہٗ سے تھی، اور انہیں سے خلافت بھی پائی تھی تصنیفات:۔ مواطن التنزیل عوامص فتوحات مکیہ (۲)حاشیہ صدرا (۳)حاشیہ شرح مسلم، حاشیہ خیالی وتلویح،۔۔۔۔۔۔یکم رجب المرجب۱۲۷۲؁ھ کو آپ کا وصال ہوا۔۔۔

مزید

مہر علی شاہ گیلانی گولڑوی، پیر سید

غوثُ الاسلام والمسلمین حضرت پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:سید پیرمہرعلی شاہ گولڑوی۔القاب:شیخُ الاسلام،مجددِزماں،غوثُ الاسلام والمسلمین،محافظِ ختمِ نبوت،فاتحِ قادیانیت،مامورعن الرسولﷺ۔والد کا اسمِ گرامی:سید نذر دین شاہ علیہ الرحمہ۔ آپ کا سلسلۂِ نسب پچیس واسطوں سے حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور چھتیس واسطوں سے حضرت    سید نا امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ بروزپیر یکم رمضان المبارک /1275ھ،مطابق 4/اپریل 1859ءکو "گولڑہ شریف"ضلع راولپنڈی  میں  پیداہوئے۔ تحصیلِ علم:قرآن مجید پڑھنے کے بعد مولانا غلام محی الدین ہزاوری سے کافیہ تک کتابیں پڑھیں۔پھر "بھوئی "ضلع راولپنڈی میں مولانا محمد شفیع قریشی کے مدرسہ میں داخل ہوئے اور نحو واصول کی متوسط کتب کےعلاوہ منطق میں قطبی پڑھی،بعد ازاں اکثر و بیشتر کتب" انگ۔۔۔

مزید

شیخ الحدیث حضرت مولانا ابوالطاہر محمد رمضان

شیخ الحدیث حضرت مولانا ابوالطاہر محمد رمضان شیخ الحدیث مولانا ابوالطاہر مفتی محمد رمضان ولد جناب گل محمد یکم رمضان المبارک ۱۷؍ اپریل ۱۳۴۱ھ/ ۱۹۲۳ء میں موضع کرمشانی تحصیل عیسیٰ خیل ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے جد امجد محمد ڈھنگانہ سالک مجذوب تھے اور دادی صاحبہ سے زندگی بھر نماز تہجّد بھی فوت نہیں ہوئی، رات کا اکثر حصہ عبادت میں گزارتی تھیں۔ مولانا مفتی محمد رمضان نے فارسی نظم اور صرف مولانا محمد سعید شاگرد رشید حضرت استاذ العلماء مولانا یار محمد بندیالوی رحمہ اللہ سے پڑھی، جبکہ باقی علوم کی تکمیل مولانا سیّد پیر وارث شاہ ساکن عیسیٰ خیل، مولانا عبدالستار پائی خیل اور چند دیگر علما سے کی۔ شرح عقائد لنسفی، سراجی، قصیدہ بُردہ شریف اور صحاح ستہ شریف کی تعلیم حضرت محدّثِ اعظم مولانا محمد سردار احمد رحمہ اللہ سے حاصل کر کے جامعہ رضویہ فیصل آباد سے سندِ فراغت اور دستارِ فضیلت حاصل کی۔ فراغت کے ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مفتی محمد رمضان تونسوی رضوی

حضرت علامہ مفتی محمد  رمضان تونسوی رضوی مدظلہ العالی  ۔۔۔

مزید