2016-04-07
علمائے اسلام
متفرق
2491
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 1190 | رمضان المبارک | 01 |
یوم وصال | 1272 | رجب المرجب | 01 |
حضرت مولانا عبدالغنی پھلواری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
عبد الغنی نام، حضرت مولانا عبد المغنی پھلواروی کے فرزند یکم رمضان المبارک ۱۱۹۰ھ کو آپ کی ولادت ہوئی، درسیات کی تکمیل مفتی برکت علی عظیم آبادی سے کی،مفتی صاحب حضرت مولانا شاہ نظام الدین فرنگی محلی کے تلمیذ التلمیذ اور نامور عالم تھے۔
مولانا عبد الغنی کو اس قدر شوق علم تھا کہ روزانہ ۳۲میل پا پیادہ پٹنہ جاکر مفتی صاحب سے تحصیل علم کرتے، اور راستہ میں قرآن مجید حفظ کرتے، فراغت کے بعد تازندگی مدرسہ مسجد سنگی میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے، آپ کا سلسلۂ فیض کانی وسیع ہوا۔ آپ کو بیعت حضرت مخدوم شاہ حسن علی عظیم آبادی منعمی قدس سرہٗ سے تھی، اور انہیں سے خلافت بھی پائی تھی
تصنیفات:۔ مواطن التنزیل عوامص فتوحات مکیہ (۲)حاشیہ صدرا (۳)حاشیہ شرح مسلم، حاشیہ خیالی وتلویح،۔۔۔۔۔۔یکم رجب المرجب۱۲۷۲ھ کو آپ کا وصال ہوا