/ Wednesday, 15 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(7)  تلاش کے نتائج

حضرت محمد سرخکتی

محمد سرخکتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا نام محمد بن عبد اللہ بن فاعل سرخکتی ہے۔ آپ کی کنیت ابو بکراور لقب مجدالائمہ ہے۔ سیرت وخصائص:آپ امام فاضل، مرجع العلماء اور صاحبِ طریقتِ حسنہ تھے، آپ کو قوتِ نظری اوردستگاہ کامل حاصل تھی۔اور شہرِ سرخکت کے جو علاقۂ سمرقند میں واقع ہے رہنے والے تھے۔ پہلے سمرقند میں فقہ پڑھی پھر بخارا میں امامت اختیار کی اور وہاں کے علماء وفضلاءسے  تحصیلِ علوم کی۔ ابو المعالی محمد بن محمد زیدسے حدیث کوسنااور آپ سے ایک جماعتِ کثیرہ روایت کی اور ضیاء الدین محمود بندنیچی نے آپ سے فقہ پڑھی۔ وفات:یکم  ذی الحجہ 518 ھ/ بمطابق  8 جنوری 1125 ء کوسمرقند میں وفات پائی اور بخارا میں دفن کئے گئے۔ ماخذ ومراجع: حدائق الحنفیہ۔۔۔

مزید

حضرت عیسیٰ عادل الخطیب

حضرت عیسیٰ عادل الخطیب رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب:آپ کا نام عیسیٰ بن ملک عادل سیف الدین ابی بکر بن ایوب اور آپ کا لقب شرف الدین تھا۔ تاریخ ومقامِ ولادت: آپ  576 ء میں مصر کے مشہور شہر قاہرہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:آپ نے فقہ جمال الدین محمود حصیری سے پڑھی اور دیگر علوم وفنون کی کتابیں جلیل القدر علماء سے پڑھی۔کتاب  مسعودی کو یاد کیااور امام احمد کی تمام مسند کو سنااور حدیث کو روایت کیا۔ سیر ت و خصائص: آپ بڑے عالم فاضل، فقیہ، ادیب، نحوی، لُغوی، شاعرِ عروضی اور مجاہد فی سبیل اللہ تھے۔ملک مصر میں آٹھ سال تک بادشاہ رہے۔ بنی ایوب میں آپ کے اور آپ کی اولاد کے علاوہ کوئی حنفی المذہب نہیں تھا۔آپ نے فقہاء کو حکم دیا تھا کہ میرے لئے امام اعظم علیہ الرحمہ کا مذہب دیگر سب علماء سے علیحدہ کرو، پس فقہاء نے ایسا ہی کیا اور آپ نے اسے یاد کیا۔ اور علماء کو حکم دیا کہ امام احمد کی مسند کوابواب پر م۔۔۔

مزید

حضرت ابن ابی حجلہ

حضرت ابنِ ابی حجلہ رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: آپ کا نام احمد بن یحیٰ بن ابی بکر التلمسانی اور آپ ابنِ ابی حجلہ کے نام سے مشہور ہیں۔ ولادتِ باسعادت: آپ 725 ھ میں  تولد ہوئے۔ سیرت وخصائص: آپ بچپن ہی سے اخلاقِ حمیدہ کے حامل تھے۔ آپ کو علمِ دین حاصل کرنے کا بہت شوق تھا چناچہ جب آپ نے علم ِ دین کے حاصل کرنے کا سفرشروع کیا تو اس میں بہت مشغول ہوگئے اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ آپ ادیبِ اجل ، فصیحِ اکمل بن کے ابھرے اور بہت کامل ہوکر مخلوق  کی ذہنی واخلاقی  تربیت فرمائی۔ آپ حنفی المذہب تھے۔کتابوں کو نظم و نثر میں لکھااور بہت سے مجامیع کو جمع کیا۔ وفات:آپ نے  یکم  ذوالحجہ 776 ھ/ بمطابق  2 مئی1375ء کو پچپن سال کی عمر میں وفات پائی۔۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ طاہر رفیق کشمیری

حضرت خواجہ طاہر رفیق کشمیری رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

شاہ محمد اجمل الہ آبادی

شاہ محمد اجمل الہ آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: شاہ محمد اجمل بن شاہ محمد ناصر بن شاہ محمد یحیٰ  ولادتِ باسعادت: مولانا شاہ محمد اجمل رحمۃ اللہ علیہ 1160 ھ  جمعرات کی نصف شب کے بعد 11 شوال المکر کو پیدا ہوئے۔ بیعت و خلافت: آپ اپنے والد حضرت شاہ محمد ناصر افضلی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید تھے  اور آپ کو خلافت کی سند واجازتآپ کے چچا مولانا شاہ محمد فاخر کے صاحبزادے شاہ غلام قطب الدین نے دی۔ سیرت وخصائص: آپ دوسال آٹھ ماہ کے تھے کہ آپ کے والدِ ماجد حضرت مولانا شاہ محمد ناصر افضلی نے داغِ یتیمی دیا، اسی دن والد نے آپ کو اپنا مرید بھی کیا تھا۔ والدۂ ماجدہ کے زیرِ سایہ مکتب کی تعلیم پائی اور حفظِ قرآن پاک کیا، دس برس کے ہوئے تو والدہ نے بھی انتقال کیا، بعدہ اپنے چچا مولانا شاہ محمد فاخر کے صاحبزادے شاہ غلام قطب الدین کے زیرِ تربیت آئے ۔اور تکمیلِ علوم کے بعد سلوک طے کیااور خلافت کی سند۔۔۔

مزید

غوث زماں حضرت خواجہ محمد عبد الرحمن چھوہروی

غوث زماں حضرت خواجہ محمد عبد الرحمن چھوہروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: حضرت خواجہ عبدالرحمن ۔لقب:غوثِ زمان۔چھوہر کی نسبت سے "چھوہروی"کہلائے۔والد کااسمِ گرامی: خواجہ فقیر محمد المعروف بہ خواجہ خضری رحمۃ اللہ علیہ،آپ  اپنے وقت کے ولیِ کامل تھے۔آپ کا لقب"غوثِ وقت"تھا۔آپ نسباًٍعلوی ،مذہباً حنفی،مشرباً،قادری تھے ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1262ھ،بمطابق 1846ء کو  ایک گاؤں"چھوہر"(نزد ہری پور ہزارہ،خیبرپختونخواہ،پاکستان) میں ہوئی۔ آٹھ سال کی عمر میں والدِگرامی کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ تحصیلِ علم: آپ نے صرف ابتدائی تعلیم (قرآنِ مجید ،چندابتدائی کتب)اساتذہ سے حاصل کی لیکن فیضان ِالہی سے آپ کو علوم و معارف کے خزائن حاصل ہو گئے۔جب کوئی مسئلہ پوچھتا تو معلوم ہوتا تو بتا دیتے اگر نہ معلوم ہوتا تو کہتے صبرکرو میں حضور اکرم ﷺ سے پوچھ کر بتاتا ہوں پھر بغیر کسی مراقبہ اور آن۔۔۔

مزید

حضرت بابا یوسف شاہ تاجی

حضرت بابا یوسف شاہ تاجی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا عبدالکریم۔المعروف۔ حضرت  بابایوسف شاہ تاجی ۔والد کا اسمِ گرامی: سید لعل محمد علیہ الرحمہ۔آپ جے پور کے ایک غریب گھرانے کے چشم وچراغ تھے۔ مقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  جے پور(ریاست راجستھان کا دارالحکومت،انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے محلہ کے مکتب میں ہوئی۔ وہیں اردو،فارسی،عربی کی چند کتب پڑھیں تھیں کہ معاشی تنگی نے مجبور کردیا اور بچپن میں گھر کے اخراجات پورا کرنے کیلئےملازمت اختیارکی ۔جب گھر کے حالا ت کچھ اچھے ہو ئے توجےپور سے بر یلی پہنچےتو خو ش قسمتی سے اعلی حضرت  مولانا شاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ  کےمد رسہ میں  داخلہ  مل گیا، بچے کو  ہو نہار دیکھ کر اعلی حضرت نے  خصوصی  تو جہ  فر مائی،جب  مد رسہ  سے نکلے  تو ایک عظی۔۔۔

مزید