2015-07-29
علمائے اسلام
متفرق
1572
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 1160 | شوال المکرم | 11 |
یوم وصال | 1236 | ذوالحجہ | 01 |
شاہ محمد اجمل الہ آبادی رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: شاہ محمد اجمل بن شاہ محمد ناصر بن شاہ محمد یحیٰ
ولادتِ باسعادت: مولانا شاہ محمد اجمل رحمۃ اللہ علیہ 1160 ھ جمعرات کی نصف شب کے بعد 11 شوال المکر کو پیدا ہوئے۔
بیعت و خلافت: آپ اپنے والد حضرت شاہ محمد ناصر افضلی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید تھے اور آپ کو خلافت کی سند واجازتآپ کے چچا مولانا شاہ محمد فاخر کے صاحبزادے شاہ غلام قطب الدین نے دی۔
سیرت وخصائص: آپ دوسال آٹھ ماہ کے تھے کہ آپ کے والدِ ماجد حضرت مولانا شاہ محمد ناصر افضلی نے داغِ یتیمی دیا، اسی دن والد نے آپ کو اپنا مرید بھی کیا تھا۔ والدۂ ماجدہ کے زیرِ سایہ مکتب کی تعلیم پائی اور حفظِ قرآن پاک کیا، دس برس کے ہوئے تو والدہ نے بھی انتقال کیا، بعدہ اپنے چچا مولانا شاہ محمد فاخر کے صاحبزادے شاہ غلام قطب الدین کے زیرِ تربیت آئے ۔اور تکمیلِ علوم کے بعد سلوک طے کیااور خلافت کی سند و اجازت پائی۔نہایت فیاض،سخی تھے۔ صبح سے شام تک حاجت مندوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا۔آپ کی طبیعت بہت نفاست پسند واقع ہوئی تھی، تعمیرات کا خاص شوق تھا،دائرہ کا پھاٹک آپ کے ذوقِ تعمیر کا عمدہ نمونہ ہے۔ علم و فضل میں آپ کا پایہ بہت بلند تھا۔ شاہ و گدا سبھی آپ کے عقیدت مند تھے۔شاہ عالم، شاہ دہلی اور نواب آصف الدولہ کو خصوصی عقیدت تھی، حضرت سراج الہند شاہ عبد العزیز محدث سے آپ کی خط وکتابت رہتی تھی، علامہ تفضل حسین خاں کشمیری آپ کے بے حد مداح تھے۔ آپ فارسی وریختہ کے بلند پایہ شاعر بھی تھے۔
وصال: پچھتر سال دو ماہ کی عمر میں یکم ذو الحجہ 1236 ھ بمطابق 29 اگست 1821 ء قبلِ ظہر بروز جمعرات انتقال کیا۔ حسبِ وصیت حضرت شیخ محمد افضل کے روضہ میں دائیں جانب دفن کئے گئے۔
ماخذ مراجع: تذکرۂ علمائے اہلسنت
//php } ?>