حضرت ابنِ ابی حجلہ رحمۃ اللہ علیہ
نام و نسب: آپ کا نام احمد بن یحیٰ بن ابی بکر التلمسانی اور آپ ابنِ ابی حجلہ کے نام سے مشہور ہیں۔
ولادتِ باسعادت: آپ 725 ھ میں تولد ہوئے۔
سیرت وخصائص: آپ بچپن ہی سے اخلاقِ حمیدہ کے حامل تھے۔ آپ کو علمِ دین حاصل کرنے کا بہت شوق تھا چناچہ جب آپ نے علم ِ دین کے حاصل کرنے کا سفرشروع کیا تو اس میں بہت مشغول ہوگئے اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ آپ ادیبِ اجل ، فصیحِ اکمل بن کے ابھرے اور بہت کامل ہوکر مخلوق کی ذہنی واخلاقی تربیت فرمائی۔ آپ حنفی المذہب تھے۔کتابوں کو نظم و نثر میں لکھااور بہت سے مجامیع کو جمع کیا۔
وفات:آپ نے یکم ذوالحجہ 776 ھ/ بمطابق 2 مئی1375ء کو پچپن سال کی عمر میں وفات پائی۔
//php } ?>