محمد سرخکتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
نام ونسب: آپ کا نام محمد بن عبد اللہ بن فاعل سرخکتی ہے۔ آپ کی کنیت ابو بکراور لقب مجدالائمہ ہے۔
سیرت وخصائص:آپ امام فاضل، مرجع العلماء اور صاحبِ طریقتِ حسنہ تھے، آپ کو قوتِ نظری اوردستگاہ کامل حاصل تھی۔اور شہرِ سرخکت کے جو علاقۂ سمرقند میں واقع ہے رہنے والے تھے۔ پہلے سمرقند میں فقہ پڑھی پھر بخارا میں امامت اختیار کی اور وہاں کے علماء وفضلاءسے تحصیلِ علوم کی۔ ابو المعالی محمد بن محمد زیدسے حدیث کوسنااور آپ سے ایک جماعتِ کثیرہ روایت کی اور ضیاء الدین محمود بندنیچی نے آپ سے فقہ پڑھی۔
وفات:یکم ذی الحجہ 518 ھ/ بمطابق 8 جنوری 1125 ء کوسمرقند میں وفات پائی اور بخارا میں دفن کئے گئے۔
ماخذ ومراجع: حدائق الحنفیہ
//php } ?>